Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آم کچا ہو یا پکا‘جڑ ہو یا پھول صحت ہی صحت

ماہنامہ عبقری - مئی 2014ء

 اللہ تعالیٰ نے آم کے پھل کے علاوہ اس کے پتوں‘ چھال‘ پھولوں اور اس کی گٹھلی میں بڑے شفائی اثرات پیدا فرمائے ہیں۔ پرانے حکماء اب بھی نسل در نسل اس کے پتوں‘ پھولوں‘ جڑوں‘ چھال اور گٹھلی سے نسخہ جات تیار کرتے ہیں
حکیم محمد صادق‘ مظفرگڑھ

جس طرح تمام جانوروں کا بادشاہ شیر کو کہا جاتا ہے اسی طرح تمام پھلوں کا بادشاہ آم کو کہا جاتا ہے۔ کچھ آم ذائقہ میں کھٹے اور نمکین ہوتے ہیں‘ کچھ کھٹے میٹھے ہوتےہیں اور کچھ بہت زیادہ میٹھے ہوتے ہیں۔ یہ ایک ایسا پھل ہے جسے چھوٹے‘ بڑے‘ غریب امیر سبھی بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ اس کا پتلا رس اور ریشے معدے پر بوجھ نہیں ڈالتے‘ اس کے ریشے دانتوں کی میل کچیل صاف کرتے ہیں اور دانتوں کے مسوڑھوں کو مضبوط بناتے ہیں‘ یہ چہرے کا رنگ نکھارتا ہے اور عمدہ خون پیدا کرتا ہے‘ اس کا مربہ اوراچار بھی بنایا جاتا ہے۔ مربہ کھانے سے دل ودماغ اور معدے کو طاقت ملتی ہے اور اچار بطور سالن استعمال کیا جاتا ہے۔ گرم مزاج والے مریض اس کا اچار نہ کھائیں ورنہ نکسیر پھوٹنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اللہ پاک نے آم کی تہہ پر پتلے اجزاء کو مضبوط رکھنے کیلئے اس کے اوپر ایک مضبوط غلاف بنایا ہے اس کے غلاف سے گوند نما رَس رستا رہتا ہے جو اس کے اردگرد جم جاتا ہے اس رس میں تیزابیت کا اثر ہوتا ہے۔ اس لیے دیہات کے آدمی آم کو بڑے برتن میں تازہ پانی بھر کر آدھا گھنٹے کے لیے پانی میں رکھتے ہیں پھر اُسی پانی سے اچھی طرح دھو کر کھاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آم کے پھل کے علاوہ اس کے پتوں‘ چھال‘ پھولوں اور اس کی گٹھلی میں بڑے شفائی اثرات پیدا فرمائے ہیں۔ پرانے حکماء اب بھی نسل در نسل اس کے پتوں‘ پھولوں‘ جڑوں‘ چھال اور گٹھلی سے نسخہ جات تیار کرتے ہیں چند نسخہ جات قارئین کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ مریض فائدہ اٹھائیں اور بندہ کو دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھیں۔ ایک ضروری بات دیسی ادویات استعمال کرنے سے فوری آرام نہیں ہوتا ہاں چند چیزیں ایسی ضرور ہیں جن کے استعمال سے فوری آرام آجاتا ہے۔ دیسی دوائی کے استعمال سے اگر بظاہر مرض بڑھ رہا ہو تو یہ ہرگز نہ سوچیں کہ فائدہ نہیں ہورہا ہے اصل میں بیماری وجود سے باہر نکل رہی ہوتی ہے اور چند دنوں‘ ہفتوں یا مہینوں کے بعد بیماری جسم سے نکل جاتی ہے اورمریض کو شفا مل جاتی ہے۔ اب آم کے نسخہ جات اور فوائد کی طرف آتے ہیں۔
آم کے نسخہ جات اور فوائد
۔1۔ آم بلغم کو پتلا کرکے اسے آسانی سے خارج کرتا ہے۔ 2۔مادہ منویہ کو گاڑھا کرتا ہے۔ 3۔ صالح خون پیدا کرتا ہے۔ 4۔ قوت باہ میں بے پناہ اضافہ کرتا ہے۔ 5۔ دمے اور کھانسی کے مریضوں کیلئے پتلے رس کا آم نہایت مفید ہے۔ 6۔ بدن کوموٹا کرتا ہے۔ 7۔ قد کو بڑھاتا ہے۔ 8۔ کچا اور گاڑھا آم دیر سے ہضم ہوتا ہے‘ آم کھانے کے بعد دودھ کی کچی نمکین لسی یا چاٹی کی لسی پینی چاہیے اس سے کھل کر پیشاب جاری ہوجائے گا‘ طبیعت ہلکی پھلکی ہوجائے گی۔ 9۔ بعض لوگ آم کے کھانے کے بعد ایک قسم کا بوجھ محسوس کرتے ہیں‘ آم کھانے کے بعد چھ سات دانے جامن کے کھالیں تو بوجھ ختم ہوجائے گا۔ 10۔ جسے بچھو نے یا زہریلے جانور نے ڈس لیا ہو اُسے آم کی گٹھلی کو پانی میں رگڑ کر نیم گرم کرکے متاثرہ جگہ پر لیپ کردیں۔ زہر اور درد دونوں دورہوجائیں گے۔ 11۔ بعض لوگ کچے آم کھانے کے شوقین ہوتے ہیں اکثر حاملہ خواتین کچے اور کھٹے آم کھاتی ہیں‘کچے آم کھانے سے حمل ضائع ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اور اکثر عورتوں کا حمل ضائع بھی ہوجاتا ہے‘کچے آم پکے آم کی نسبت زیادہ گرم ہوتے ہیں۔ 12۔ گرمیوں میں دوپہر کے کھانے میں دو عدد پیاز کاٹ لیں‘ پیاز میں ایک چمچ چائے والا دیسی گھی ڈال دیں‘ حسب ضرورت نمک اور آدھا لیموں کا رس ڈال لیں اور دو چمچ آم کا اچار مکس کردیں‘ ایک خاص قسم کا سالن تیار ہوجائے گا۔ روزانہ دوپہرکو روٹی کے ساتھ کھائیں۔ قوت باہ میں حیرت انگیز اضافہ ہوجائے گا۔ جسم میں پانی کی کمی دور ہوجائے گی‘ ریح خارج ہوجائے گی‘ گیس‘ بدہضمی ختم ہوجائے گی۔ 13۔ آم کے بور یا پھول‘ ہم وزن سفید شکر‘ دونوں کا سفوف کرلیں۔ صبح و شام ایک ایک پانی یا دودھ سے کھائیں۔ جریان‘ احتلام ختم ہوجائے گا۔ محترم قارئین! یہ نسخہ مردانہ قوت کیلئے بے حد مفید ہے۔ منی کو گاڑھا کرتا ہے‘ مجرب ہے۔ 14۔ آم کی تازہ جڑ بخار کے مریض کے ہاتھ پر پٹی سے باندھ دیں۔ 
 کسی قسم کا بخار ہو اتر جاتا ہے۔ 15۔ اگر کسی کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا ہو تو آم کی گٹھلیاں دو عدد مرچ سیاہ تین دانہ دونوں کو پانی میں رگڑ کر مریض کو پلادیں۔ تھوڑی دیر بعد سردی محسوس ہوگی اور زہرختم ہوجائے گا اور ساتھ ساتھ تین دن تک پیاز کاٹ کر بھی کھلاتے رہیں۔ 16۔ جو مریض بے ہوش ہوجائے‘ اُسے ہوش میں لانے کیلئے آم کی گٹھلی‘ بیلگری ہم وزن لے کر مناسب مقدار پانی میں جوش دیں جب پانی کا ایک حصہ رہ جائے اتار کر ٹھنڈا کرلیں۔ حسب ضرورت چینی ملا کرمریض کو پلادیں‘ انشاء اللہ کچھ دیر بعد مریض ہوش میں آجائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 246 reviews.