حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حدیث قدسی میں اپنے رب کا ارشاد نقل کرتے ہیں ”جب میرا بندہ مجھے یادکرتا ہے اور اس کے ہونٹ میری یاد میں ہلتے رہتے ہیں تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔ (ابن ماجہ)
حضرت عبداللہ بن بُسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک صحابی نے عرض کیا ”یارسول اللہ! احکام تو شریعت کے بہت سے ہیں (جن پر عمل کرنا تو ضروری ہے ہی لیکن) مجھے کوئی ایسا عمل بتادیجئے جس کو میں اپنا معمول بنالوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا”تمہاری زبان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے ہر وقت تر رہے۔ (ترمذی)
حضرت ابودرداءرضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تم کو ایسا عمل نہ
بتائوںجو تمہارے اعمال میں سب سے بہتر ہو‘ تمہارے مالک کے نزدیک سب سے زیادہ پاکیزہ‘ تمہارے درجوں کو بہت زیادہ بلند کرنے والا‘ سونے چاندی کو اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرنے سے بھی بہتر اور جہاد میں تم دشمنوں کو قتل کرو وہ تم کو قتل کریں اس سے بھی بڑھا ہوا ہو؟ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا ضرور بتائیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا”وہ عمل اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے۔“ (ترمذی)
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا”چار چیزیں ایسی ہیں جس کو وہ مل گئیں اس کو دنیا و آخرت کی ہر خیر مل گئی۔ شکر کرنے والا دل‘ ذکر کرنے والی زبان‘ مشقتوں پر صبر کرنے والا بدن اور ایسی بیوی جو نہ اپنے نفس میں خیانت کرے یعنی پاک دامن رہے اور نہ شوہر کے مال میں خیانت کرے۔(طبرانی‘ مجمع الزوائد)
حضرت ابودرداءرضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کی طرف سے روزانہ دن رات بندوں پر احسان اور صدقہ رہتا ہے لیکن کوئی احسان کسی بندے پر اس سے بڑھ کر نہیں کہ اس کو اللہ تعالیٰ اپنے ذکر کی توفیق نصیب فرمادیں۔ (طبرانی‘ مجمع الزوائد)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 282
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں