محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں کافی سالوں سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں۔اس رسالہ میں شائع ہونے والا علامہ لاہوتی صاحب کا کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت زیادہ شوق سے پڑھتی ہوں۔
جب میں شادی کی عمر کوپہنچی تو گھر والوں نے رشتہ تلاش کرنا شروع کر دیا۔جو بھی رشتہ مناسب لگتا تو بات ہوتےہوتے رہ جاتی‘اکثر اوقات ایسا بھی ہوا کہ رشتہ پکا ہو گیا مگر اچانک بغیر کسی بڑی وجہ کے والدین یا لڑکے والوں کی طرف سے رشتہ ختم کر دیا جاتا۔ہم نے اسباب کی دنیا بھی اختیار کی‘مختلف جگہوں سے مختلف وظائف بھی ملے وہ بھی کئےمگر مقصد حاصل نہ ہو سکا۔رشتہ ڈھونڈتے ڈھونڈتے کئی سال گزر گئے اور میری شادی کی عمر بھی گزرنےلگی ‘کہیں سے بھی شادی کا کوئی سبب نظر نہیں آرہا تھا۔اس پریشانی کی وجہ سے میں سخت ذہنی دبائو اوراحساس کمتری کا شکار ہونے لگی۔
ایک دن عبقری رسالہ میں علامہ لاہوتی صاحب کے کالم جنات کا پیدائشی دوست میں’’ محمد رسول اللہ‘‘ والےوظیفہ کے بارے میں پڑھا۔میں نے یقین کے ساتھ اس وظیفہ کو دن رات پاگلوں کی طرح پڑھنا شروع کر دیا۔یہ وظیفہ پڑھتے ہوئے چند دن گزر گئے‘ کوئی رشتہ نہ آیا مگر میں مایوس نہیں ہوئی۔چند ہفتے گزرے‘اللہ نے کرم کیا اور ایک اچھی جگہ سے رشتہ آیا۔والدین کو بھی وہ رشتہ پسند آگیا۔میں نے لاہوتی وظیفہ پر مزید توجہ بڑھا دی اور سوا لاکھ یا اللہ تیرا شکر ہے یا اللہ تیرا احسان ہےپڑھا‘اس کا مجھے بہترین رزلٹ ملا‘میرا رشتہ پکا ہو گیا اور لڑکے والوں نے جلد شادی کا بھی کہہ دیا ہے۔چند دن بعد ان شاءاللہ میری منگنی ہے اور جلد ہی شادی کی ترتیب بھی بن رہی ہے۔ایک اور اہم بات بتانا چاہوں گی کہ میں لاہوتی وظیفہ کے علاوہ آپ کا بتایا ہوا وظیفہ ’’لَاخِلَابَہ‘‘ کی ایک تسبیح روزانہ پڑھ رہی ہوں جس کی برکت سےشادی میں حائل رکاوٹیں ختم ہو رہی ہیں اور غیبی اسباب بھی بنتے چلے جار رہے ہیں۔یہ سب علامہ لاہوتی صاحب اور شیخ الوظائف کی وجہ سے ممکن ہواورنہ میں سخت مایوسی کا شکار تھی۔اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے‘آمین۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں