Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین اور مردوں کے لئے مفید ورزشیں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2007ء

ہدایات :۔ کوئی بھی ورزش شروع کر نے سے پہلے ان باتوں کا خیا ل رکھئے ۔ 1- اگر آپ کی عمر 25 سال یا اس سے زیادہ ہے ۔ تو کسی ماہر معالج سے اپنا طبی معائنہ کرا لیں ۔ 2- دل کے مریض اپنے معالج سے مشورہ کر لیں ۔ 3- ورزش کے اوقات کا ر آہستہ آہستہ بڑھائیں ۔ 4- باقاعدہ ورزشیں شروع کر نے سے پہلے اپنے جسم کو گرمالیں ۔ یعنی اگر صبح کے وقت ورزش شروع کرنے لگیں تو آنکھ کھلتے ہی اپنے جسم کو بستر پر پھیلا لیں ۔ ٹانگیں اوپر اٹھائیں اور خیا لی طور پر سائیکل چلا ئیں۔ 5- ورزش کے دوران اگر جسم میں کھچا ﺅ محسو س ہو یا سانس پھول جا ئے تو ورزش بند کر دیں ۔ آج کل مرد اور خواتین موٹاپے سے عا جز آئے ہو ئے ہیں اور اس سے نجا ت حاصل کرنے کے لیے قیمتی دواﺅں اور سلمنگ کلینکوں کا رخ کر تے ہیں ۔ اکثر مستورات ڈائٹنگ کا سہارا لیتی ہیں جس سے جسم دبلا ہو جاتاہے ۔ مگر کئی دوسرے عوارض لا حق ہو جاتے ہیں ۔آسان ورزشوںسے کو لہے ، پیٹ اور رانوں کی چر بی گھل جا تی ہے اور جسم سماٹ اور خوبصورت نظر آنے لگتا ہے۔ یہ آسان ورزشیں آپ گھر میں ہی کر سکتے ہیں ۔ مردوں کے لیے ورزشیں 1- سیدھے کھڑے ہو جائیں ۔ پا ﺅں کھلے رکھیں ۔ باز و سر سے اوپر اٹھا ئیں اور آہستہ آہستہ جھک کر زمین کو چھونے کی کو شش کریں اوپر اٹھ کر پیچھے کی طر ف جھکیں ۔ 2- پشت کے بل لیٹ جائیے ۔ دونوں پاﺅں کے درمیان چھ انچ کا فاصلہ رکھیں ۔ بازو پہلوﺅں کے برابر ہوں۔ اسی حالت میں اُٹھ کر سیدھے بیٹھ جائیں مگر ٹانگیں آگے کو سیدھی پھیلی رہیں اور پا ﺅں زمین پر جمے رہیں ۔ 3- منہ کے بل لیٹ جا ئیں ۔ دونوں ہتھیلیوں کو رانوں کے نیچے رکھیں پھر آہستہ آہستہ سر ، کندھے اور دونوں ٹانگیں اٹھا ئیں ، ٹانگیں بالکل سیدھی رہیں اور دونوں رانیں ہتھیلیوں سے جدا ہوں۔ 4- منہ کے بل لیٹ کر ہا تھوں کو کندھوں کے نیچے رکھیں ۔ ہتھیلیاں زمین سے لگی رہیں ۔ جسم کو اس طر ح اٹھا ئیں کہ صرف ہتھیلیاں اور پاﺅں کی انگلیاں زمین سے لگی رہیں کمر سیدھی رہے ، چھا تی کو ہر بار زمین سے لگنا چاہئیے۔ خواتین کی ورزشیں 1- سیدھی کھڑی ہو جائیں ۔ دونوں پیروں کے درمیان ایک فٹ کا فاصلہ ہو بازو سر سے اوپر اٹھائیں ۔ اب فر ش کو چھونے کے لیے آگے جھکیں پھر اوپر اٹھیں اور دوبارہ فرش کو چھوئیں ۔ دو منٹ میں جتنی بار ایسا ہو سکے کریں۔ 2- سیدھی کھڑی ہو کر پاﺅں ملا ئیں ۔ بازو پہلو ﺅں پر ہوں۔ اب بائیں ٹانگ مو ڑ کر جہاں تک اٹھ سکے، سینے کی طر ف اٹھائیں ۔ پھر پنڈلی کو ہاتھوں سے پکڑ کر اوپر کی طرف کھینچیں ، کمر بالکل سیدھی رہے ۔ اب پاﺅں زمین سے لگا دیں ۔ دوسری ٹانگ سے بھی اس طر ح کریں ۔ 3- سید ھی کھڑی ہو جائیں ۔ دونوں پاﺅں کے درمیا ن ایک فٹ کا فاصلہ ہو بازو پہلوﺅں پر ہوں۔ اب کمر سیدھی رکھ کر بائیں پہلو کی طر ف جھکیں، ہا تھ جسم پر پھسلنا چاہئیے ۔ تھوڑا سا نیچے کو دباﺅ بھی ڈالیں ۔ اس کے بعد دوسرے پہلو کی طر ف جھکیں ۔ اس ورزش کو تین بار دہرائیں ۔ 4- سیدھی کھڑی ہو جائیں ۔ پیروں کے درمیان ایک فٹ کا فاصلہ رکھیں ۔ ہاتھ پہلوﺅں پر ہوں ۔ اب دونوں ہاتھوں کو آگے پیچھے جھلا ئیں ۔ پہلے ایک منٹ تک آگے سے پیچھے کی طرف اور پھر دوسرے منٹ میں پیچھے سے آگے کی طر ف جھلا نا چاہئے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 84 reviews.