محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے ایک جاننے والے ہیں ‘ انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کو آنتوں کا کینسر تھا‘ ڈاکٹروں کے پاس اس کا علاج چل رہا تھا‘ ڈاکٹروں کی رائے تھی کہ آپ کے بیٹے کا کینسر بہت پیچیدہ ہے اللہ کرئے‘ بچ جائے‘ لیکن اگر ہم اس کے علاج میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیںتو آپ کا بیٹا کبھی صاحب اولاد نہیں ہوگا کیونکہ آنتوں کے کینسر والے بندہ کی گروتھ ختم ہوجاتی ہے‘ ان صاحب نے مزید بتایا کہ اس دوران میری ملاقات حاجی عبدالوہاب صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے ہوئی‘ ان سے میں نے اپنے بیٹے کا عرض کیا تو انہوں نے حکم فرمایا کہ یہ نفل پڑھو‘ ہر کام میں کامیابی ہوگی‘ بیٹا ان شاء اللہ ٹھیک ہوجائے گا۔ میں نے بیٹے کی نیت سےیہ نوافل پڑھے‘ میرا بیٹا الحمدللہ ٹھیک ہوگیا اور میں جس مشکل سے مشکل کام کی نیت سے یہ پڑھتا ہوں تو میرا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ کئی بار آزمایا ہے۔جب میں نے ان سے یہ نوافل سنے تو میں نے بھی آزمائے‘ جس مقصد کیلئے پڑھےفائدہ ہوا۔
ہمارے شہر پشاور میں ایک دکان بہت اچھی لوکیشن پر بک رہی تھی‘ میں دل ہی دل میں کہتا تھا یہ میں لے لوں لیکن مسائل ا ور حالات نہیں تھے پھر میں نے یہ نوافل میں نے اس نیت سے پڑھے‘ چند دنوں میں ان نوافل کی برکت سے وہ دکان مجھے مل گئی‘ اللہ نے وسائل بھی بنادئیے۔ میرا دوسرا مشاہدہ: دوسری بار گورنمنٹ سکیم میں پلاٹ نکلنا تھا‘ غالباً کوئی پانچ سو درخواستیں تھیں‘ میں نے بھی درخواست دی اور نوافل پڑھے‘ اللہ تعالیٰ نے ایک کنال کا پلاٹ فری میں میرے نام نکلوا دیا جس کی اقساط میں بعد میں ادا کرتا رہوں گا۔ ابھی میں نے ایک روپیہ بھی نہیںادا نہیں کیا مگر لوگ مجھے کہتے ہیں کہ دس لاکھ لے لیں وہ فائل ہمیں دے دیں لیکن میں نے کہا‘ یہ پلاٹ مجھے ان نوافل کی برکت سے ملا ہے‘ ان شاء اللہ انہی نوافل کی برکت سے پیسے بھی اس کے ادا کروں گا اور گھر بھی بناؤں گا۔نوافل کا طریقہ یہ ہے:۔ دو رکعت نماز نفل صلوٰۃ الحاجت پڑھیں‘ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ کافرون دس مرتبہ پڑھیں۔ دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص گیارہ مرتبہ پڑھیں۔ سلام پھیرنے کے بعد اللہ اکبر کہہ کر سجدے میں چلے جائیں۔ سجدے میں جاکر دس مرتبہ تیسرا کلمہ سُبْحَانَ اللہِ وَالْـحَمْدُلِلہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ پڑھیں‘دس مرتبہ درود شریف اللھم صل علی مـحمد کماتـحب وترضی لہ پڑھیں۔ دس مرتبہ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ دس مرتبہ۔: یَااَرْحَـمَ الرَّحِمِیْنَ۔ دس مرتبہ: یَاذَاالْـجَلَالِ وَالْاِکْرَام۔ اس کے بعد جو بھی حاجت ہو‘ جس مقصد کیلئے پڑھی ہو‘ اپنی زبان میں دعا مانگے ان شاء اللہ کام ہوجائے گا۔ ہر مقصد میں کامیابی کے لیے لاجواب نفل ہیں‘ نہایت گڑگڑا کر بھکاری بن کر توجہ سے دن میں ایک مرتبہ یا چند مرتبہ پڑھیں لیکن بھکاری بن کر۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں