ایک مرتبہ لوگوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں زمانے کی شکایت کی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا۔”زمانے کو برا مت کہو“
کسی نے کہا ”ہمیں زمانے سے کئی شکایتیں ہیں۔ لیکن سب سے بڑی شکایت یہ ہے کہ یہ ہمیں یا د نہیں رکھے گا۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا”تم زمانے پر احسان کرو،یہ تمہیں یاد رکھے گا۔“بعض نے کہا” جنہوں نے لوگوں پر احسان بھی کیے زمانے نے انہیں بھی بھلا دیا۔“حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ”بار بار احسان کرو۔ احسان کرنے میں کبھی نہ تھکو۔ پھر دیکھنا یہ کوشش کے باوجود تمہیں بھلانے میں ناکام رہے گا۔“
حضرت معروف کرخی رحمتہ اللہ علیہ کے خاندان میں کوئی شادی کی تقریب تھی ان کے بھائی نے ان کو اپنی دکان پر بٹھا دیا تا کہ وہ اس کی رکھوالی کریں۔ انہیں دکان پر بیٹھے دیکھ کر سائلوں کا تانتا بندھ گیااور حضرت معروف رحمتہ اللہ علیہ کسی سائل کو رد کرنا جانتے ہی نہ تھے۔جو آیا اور اس نے جتنا مانگا وہ انہوں نے اس کے حوالے کر دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ دکان آٹے سے خالی ہو گئی۔ حضرت معروف رحمتہ اللہ علیہ کے بھائی آئے تو انہوں نے پوچھا کہ” آٹا کاکیا ہوا؟“ ”آپ نے فرمایا“آٹا کتنے کا تھا؟ پھر فرمانے لگے۔ وہ دیکھو اس صندوق میں اس کی تمام قیمت محفوظ ہے۔ حضرت معروف رحمتہ اللہ علیہ کے بھائی نے صندوق کھول کر دیکھا تو واقعی اس میں تمام آٹے کی رقم مو جو د تھی۔
حضرت ذوالنون رحمتہ اللہ علیہ ایک مرتبہ کشتی میں سفر کر رہے تھے ان کا ہم سفر ایک بڑا سوداگر بھی جو کئی قسم کے قیمتی جواہرات اور کثیر مقدار میں سونا ساتھ لے جا رہا تھا۔اتفاق سے سوداگر کے یہ تمام جواہرات چوری ہو گئے۔ کشتی میں حضرت ذوالنون رحمتہ اللہ علیہ کے مانند کوئی دوسرا غریب نہیں تھا۔ اس لئے کشتی کے لوگوں نے انہیں ملزم قرار دیا اور ان کو اذیت پہنچانے پر آمادہ ہو گئے۔ حضرت ذوالنون رحمتہ اللہ علیہ نے یہ دیکھ کر آسمان کی جانب دونوں ہاتھ اٹھائے اور التجا کی ”اے خدا جو حقیقت حال ہے تو اسے خوب جانتا ہے“ ان کا یہ کہنا تھا کہ کئی مچھلےوں نے دریا سے سر نکالے،ان میں سے ہر ایک کے منہ میں ایک ایک موتی تھا۔ حضرت ذوالنون رحمتہ اللہ علیہ نے یہ موتی ان مچھلےوں سے لے لئے اور سوداگر کے حوالے کر دیئے۔ اس عجیب و غریب واقعے کو دیکھ کر کشتی کے تمام مسافر حیران رہ گئے اور فوراً سب نے آپ کے قدموں پر گر کر آپ سے معافی طلب کی۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 385
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں