ایڈیٹرہفت روزہ ریاست دہلی (تقسیم ہند سے قبل) دیوان سنگھ مفتون برصغیر کا ایک مشہور اور انقلابی نام ہے۔ انہوں نے جیل میں زندگی کے جو سچے مشاہدات اور تجربات بیان کیے وہ قارئین کی نذر ہیں۔آپ بھی اپنے تجربات لکھئے۔
دیوان سنگھ مفتون
رائے بہا در ڈاکٹر متھرا داس جو ہندوستان کے بہترین آئی سپیشلسٹ تسلیم کیے جا تے ہیں ۔ جب سر کا ری ملازمت میں داخل ہوئے تو ان کی تنخواہ پچیس روپے ما ہوار تھی اور وہ بطور ہاسپٹل اسسٹنٹ ( جن کو اب سب اسسٹنٹ سر جن کہا جاتاہے ) خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ آپ ہندوستان بھرمیں سب سے پہلے ہاسپٹل اسسٹنٹ تھے جو میڈیکل کا لج میں تعلیم حاصل کیے بغیر اسسٹنٹ سر جن ہوئے اور بعد میں سول سرجن کے عہدہ پر پہنچے ۔ آپ نے اپنی زندگی میں مو تیا بند کے اتنی تعدا دمیں آپریشن کیے کہ غالباً دنیا کے تمام ڈاکٹروں کی آپریشنو ں کی مجموعی تعداد بھی کم ہے ۔ آپ نے اپنی حیا ت میں لا کھو ں روپیہ پیدا کیا اور لاکھو ں خیرات کیا ۔ آپ کے روپیہ سے اس وقت ایک کالج اور متعدد سکول چل رہے ہیں اور اگر میرا اندازہ غلط نہیں تو آپ پانچ چھ ہزار روپیہ ما ہوار مسلسل خیرات میں صرف کر تے رہے اور آپ کو تمام ہندوستان میں شہرت نصیب ہوئی۔ چنانچہ عرصہ ہوا مہاتما گاندھی نے بھی آپ کی تعریف میں اپنے اخبا ر میں ایک مضمون لکھا تھا ۔ ڈاکٹر متھراداس نہ صرف بطور ڈاکٹر بہت کا میا ب ہیں بلکہ بطو ر انسان ان میں اخلا ص اور نیک نیتی وغیرہ کی بعض ایسی صفا ت موجود ہیں جو ان کی کا میا بی کا سب سے بڑا سبب کہی جا سکتی ہیں اور جن کے با عث آپ کو عالمگیر شہرت اور ہر دلعزیزی نصیب ہوئی ۔ ڈاکٹر متھراداس کی شروع کی زندگی میں جب کہ آپ مو گا کے ہسپتال میں مقرر ہوئے فیروز پو رکے سول سرجن کرنل ایڈی تھے ۔ کرنل ایڈی شاہانہ مزاج کے خوشامد پسند انگریز تھے ۔ مگر نہایت شریف اور نیک ، جس پر مہر بانی کرتے ہمیشہ ہی اس کی امداد کر تے رہتے یہ ڈاکٹر متھرا داس پر بہت مہربان تھے اور آپ نے ڈاکٹر متھراداس کی قدم قدم پر امداد کی یہ کئی برس فیرو ز پو رمیں سول سر جن رہے ۔ وہاں سے پنجاب کے چیف ملیر یل میڈیکل آفیسر وغیرہ ہو گئے اورر یٹا ئرہونے کے بعد آپ نے پھر فیروز پور میں ہی مستقل رہا ئش اختیا ر کی کیونکہ فیروزپور کی آب و ہوا ان کو موافق تھی اور وہا ں دوستو ں کا حلقہ بھی پیدا ہو چکا تھا ۔ کرنل ایڈی کو ریٹا ئرڈ ہونے کے بعد فیروزپور میں رہتے کئی بر س ہو گئے ۔ ڈاکٹر متھراداس کا معمول تھا کہ وہ جب کبھی فیرو زپو ر کسی کام کے لیے جا تے تو کرنل ایڈی سے ملنے کے لیے ان کی کوٹھی پر ضرور پہنچتے ایک روز کرنل ایڈی نے ڈاکٹر متھراداس سے کہا کہ ان کو ایک گائے کی ضرور ت ہے موگا سے خرید کر بھجوا دی جائے ڈاکٹر متھراداس واپس پہنچ کر ایک بہت اچھی گائے اسی روپے میں خریدی اور اپنے آدمی کے ساتھ فیروز پو ر کرنل ایڈی کو بھیج دی۔ ایک ماہ کے بعد ڈاکٹر متھراداس کو فیروز پور جانے کا اتفاق ہوا تو آپ حسبِ معمول کرنل ایڈی سے ملنے کیلئے گئے۔ باتو ں باتوں میں کرنل ایڈی نے کہا کہ گائے بہت اچھی ہے ۔ یہ کتنے میں خریدی گئی ڈاکٹر متھرا داس نے جواب دیا کہ قیمت کا کیا سوال ہے سب کچھ آپ کا ہے ۔ کرنل ایڈی حاکمانہ سپرٹ کے انگریز تھے ۔ آپ نے کہا نہیں ہم حکم دیتاہے کہ گائے کتنے میں خرید ی گئی ۔ ڈاکٹر متھراداس کرنل ایڈی کی نبض پہنچانتے تھے اور جانتے تھے کہ جب وہ حکم کا لفظ استعمال کریں اور پھر بھی ضد کی جائے تو وہ ناراض ہو جاتے ہیں ۔ آپ نے جوا ب دیا کہ اسی روپیہ میں کرنل ایڈی نے فوراً اسی روپے کا چیک لکھ کر ڈاکٹر متھراداس کو دے دیا اور ڈاکٹر چلے آئے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 200
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں