Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اس ماہ کا دکھی خط

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

کالے جادو سے ستائی ایک ماں ایڈیٹر کی ڈھیروں ڈاک سے صرف ایک خط کا انتخاب۔ نام اور جگہ مکمل تبدیل کر دیئے ہیں تاکہ راز داری رہے۔ کسی واقعہ سے مماثلت محض اتفاقی ہو گی۔ اگر آپ اپنا خط شائع نہیں کرانا چاہتے تو اعتماد اور تسلی سے لکھیں آپ کا خط شائع نہیں ہو گا ۔ وضاحت ضرور لکھیں۔ محترم حکیم صاحب! السلام علیکم! ایک پریشان ماں جو ایک دن بہت ہی غمزدہ تھی کہ اس کا بیٹا بہت پریشان ہے شاید کچھ کر ہی نہ لے‘ میرا شوہر اسی دن ماہنامہ ” عبقری“ پہلی بار لے کر آئے ‘ اس میں آپ کے بارے میں پڑھا کہ آپ کالے جادو کا توڑ کرتے ہیں تواللہ کا شکر ادا کیا‘ میں نے اپنے اس بیٹے کیلئے کوئی وظیفہ نہیں چھوڑا لیکن اثر بالکل نہ ہورہا تھا۔ میرا بیٹا بہت ہی خوبصورت ہے ‘ 15 سال کا تھا کہ میرے شوہر کو ہارٹ کے آپریشن کیلئے اسلام آباد جانا پڑا ‘ مالی حالت اتنی اچھی نہ تھی‘ بیٹا اپنے ماموں کے پاس کام کرنے لگ گیا‘ تین سال کام کیا اور ماموں نے کام سے نکال دیا اور تین سالہ مزدوری بھی نہیں دی۔ جب بھی مزدوری مانگی جواب ملا تیرا پیسہ بینک میں جمع کر رہا ہوں ‘ تجھے ایک موٹر بائیک لے کر دوں گا۔ اس کے بعد گھر کی حالت کی بہتری کیلئے باہر جانے کیلئے پیسے دیئے وہ بھی ڈوب گئے۔ کام نہ ہوا۔ اپنا ہوٹل کھولا اس میں بھی نقصان اٹھایا۔ شوہر جب صحت یاب ہوئے تو اپنا ایک میڈیکل سٹور کھولا ‘ اللہ کا کرنا ہوا میرے شوہر کی محنت سے یہ چل پڑا۔ بیٹا کبھی بھی کام میں دلچسپی نہیں لیتا‘ گیارہ بجے دکان پر جاتا اور بے دلی سے کام کرتا۔ اس دکان سے ہمیں بہت مالی فائدہ ہوا لیکن جیسے ہی دکان ترقی پر جانے لگی بیٹا غلط دوستوں میںپھنس گیا۔ لڑکیوں سے دوستی کرنے لگ گیا‘ ساری ساری رات غلط لڑکیوں سے باتیں کرتا رہتا۔ اگر یہ بات موبائل تک ہوتی تو اتنی زیادہ نقصان دہ نہ ہوتی وہ ایک عیسائی لڑکی ایسی کالی جیسے توا۔ میرے بیٹے کو راتوں کو گھر بلانے لگی ‘ یہ کام اس کا شوہر اور بھائی مل کر کرتے اور ہماری دکان کی آمدن کا پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ کہاں جا رہی ہے۔ بیٹا اتنا زیادہ جھوٹ بولنے لگا کہ اس کی سچی بات پر بھی بھروسہ نہ رہا۔ باپ بیٹے میں نا اتفاقی بڑھتی چلی گئی‘ آخر ایک دن بیٹا رو پڑا کہنے لگا مجھ کو اس لڑکی نے ( جوکہ شادی شدہ ہے اور لڑکی کی ماں ہے) ایسا کچھ پلا دیا ہے کہ نہ میرا دماغ سوچتا ہے نہ دل مانتا ہے ‘اچھے دوست دور ہو گئے ہیں‘ باپ کی بات نہیں مانتا‘ اس کی ایک کال پر سارے کام چھوڑ کر اس کے پاس چلا جاتا ہوں‘ امی اللہ کیلئے کچھ کریں‘ اس سے پہلے کہ کوئی اور تباہی ہوتی مالک کے کہنے پر دکان خالی کرنی پڑی۔ رمضان سے لے کر اب تک بیٹا بے کار ہے باپ اپنا کاروبار ‘ بیٹے کے ساتھ کرنے پر تیارنہیں ہے‘ اس کا اعتماد کھو چکا ہے جبکہ ہمارا گھرانہ بہت زیادہ نماز‘ روزے اور زکوٰة کا پابند ہے۔ اس بیٹے نے کبھی نماز نہیںپڑھی‘ نہ کبھی قرآن پاک ‘ یہ اللہ اور رسول سے بہت دور ہے۔ اس بیٹے کو کہہ کہہ کر تھک گئی استغفار پڑھا کر و سب کہتے ہیں اس پر کالا جادو ہے اس لئے اس پر کچھ اثر نہیں کرتا ۔ اللہ کے لئے میرے اس بیٹے کا جس پر کالا جادوکے اثرات زائل کرنے کا وظیفہ بتا دیجئے‘ اس لڑکی سے جان چھوٹ جائے اس کا نام شمیم ہے اور اس کاماموں اور ایک اور آدمی اس کا پیسہ دے دیں ‘ یہ نماز کا پابند ہو جائے۔ گھر میں اس کی وجہ سے بے سکونی ہے‘ آپ کی کوئی راہ پیدا کر دیں۔اس کا اپنا ذاتی روزگار ہو جائے ‘ یہ دوستوں کی باتوں میں آ جاتا ہے اس کا دل بہت ہی نرم ہے ‘ اللہ اسے برے دوستوں سے دور کر دے۔ میرے سسرال والے بھی بہت زیادہ تعویزات کرتے ہیں‘ کوئی کچھ بھی کرے میرے اور میرے شوہر اور بچے ان غلط تعویزات سے بچے رہیں ‘ ان کیلئے بھی ضرور مشورہ دیجئے گا۔ ہم سب پر اگر کسی نے کچھ کیا ہوا ہے تو اثر زائل ہو جائے اور آئندہ کیلئے اگر کریں تو اس کا بھی ہم پر کوئی اثر نہ ہو۔ مہربانی کر کے جلد جواب سے نوازیں ‘ آپ کے اور آپ کے ادارے کی کامیابی کیلئے ہم دعا گوہیں۔ دعاﺅں کی طلبگار آپ کی بہن (قارئین الجھی زندگی کا سلگتا خط آپ نے پڑھا ‘ یقینا آپ دکھی ہوئے ہوں گے۔ پھر آپ خود ہی جواب دیں کہ اس دکھ کا مداوا کیا ہے؟)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 196 reviews.