السلام علیکم حضرت جی! امید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہوں گے۔ حضرت میں آپ کو دو حقیقت پر مبنی واقعات تحریر کرنا چاہتا ہوں۔ میں دو انمول خزانوں کی برکت بتانا چاہتا ہوں۔
1) یہ2006ءءکی بات ہے چند وجوہات کی بنا پر جاب چھوڑ دی۔ میرے ساتھ میرا ایک اور دوست بھی تھا جس نے میرے ساتھ ہی جاب چھوڑی تھی۔ پریشانی تھی‘ گھر بھی پیسے بھیجتا تھا‘ گھر سب بتا دیا۔ گھر والوں نے کہا کہ تم نے ٹھیک نہیں کیا لیکن دل نہیں مانتا تھا۔ ایک دن اپنے دوست طلال کے گھر رہنے گیا تو اگلے دن کسی کام سے گاڑی پر نکلے تو گاڑی کا Dash Board کھولا تو اس میں سے دو انمول خزانے کا کتابچہ نکلا۔ طلال نے کہا کہ اس کو اپنے پاس رکھ لو اور پڑھا کرو۔میں نے پڑھنا شروع کیا‘ انمول خزانہ (1) میں نے کم پڑھا وہ دن میں ایک بار پڑھ لیتا تھا لیکن خزانہ (2) دل لگا کر پڑھا کہ ایک دن میں بیٹھا ہوا تھا کہ مجھے اپنے پرانے باس کا فون آیا انہوں نے کہا کہ ایک جاب ہے کر لو۔ مجھے اس بات کی امید ہی نہیں تھی کہ ایسا بھی ہو جائے گا جبکہ ان سے کافی تکرار ہوئی تھی اس وقت اور آج اللہ کا شکر ہے پہلے سے بہتر حالات ہیں۔ تنخواہ بھی پہلے سے زیادہ ہے۔ ابھی خزانہ (2) پڑھا تھا خزانہ (1 ) نہیں پڑھا تھا‘ پڑھ لیتا تو پتا نہیں کیا ہوتا۔
2) پچھلے ہفتے میں لاہور سے گجرات جا رہا تھا‘ میرے روم میٹس بھی میرے ساتھ تھے اور ہم لوگ گاڑی پر تھے۔ پچھلی نشست پر میں تھا اور لاہور سے نکلتے وقت انمول خزانہ (2) پڑھ رہا تھا۔ جب کامونکی کے پاس پہنچے تو گاڑی ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی ۔ گاڑی کا پچھلا حصہ کافی Damage ہو گیا ۔ یہ یقینا انمول خزانے کی ہی برکت تھی کہ ہم محفوظ رہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 185
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں