Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ستمبر کے شمارے میں قارئین کےقارئین سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

ستمبر کے شمارے میں قارئین کےقارئین سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات
سنبلو بوٹی سے کینسر کاکامیاب علاج:1۔آپ نے کینسر کے علاج کے متعلق پوچھا اور سنبلو بوٹی کہاں سے ملتی اس کے متعلق دریافت کیا‘سنبلو بوٹی کی جڑ سے کینسر کا کامیاب علاج کا تجربہ بے شمار مرتبہ ہوچکا ہے‘یہ بوٹی پہاڑی علاقوں میں عام مل جاتی ہے خاص طور پر شاہراہ ریشم کے علاقے میں ہوتی ہے۔ اسے باریک پیس کر ڈبل زیرو کے کیپسول بھرلیں اور صبح و شام بعداز غذااپنے چچا کو استعمال کرائیں۔ طاقت کیلئے آپ خمیرہ گاؤزبان عنبری والاکسی مخلص ایماندار حکیم سے تیار کروائیں۔سنبلو بوٹی کی جڑ کے تین ماشے چھلکے ایک پیالی پانی میں بھگودیں‘شامکو کھانے کے آدھ گھنٹہ بعد پی لیں۔ اسی طرح شام کو بھگو کرصبح پئیں۔ یہ کافی کڑوا ہوگا‘ مگر پی لیں۔ ان شاء اللہ چند ہفتوں میں شفاء نظر آنا شروع ہوجائے گی۔ (محمد رضوان‘ فیصل آباد)
2۔جادو کا تیربہدف توڑ:نوچندی جمعرات سے عمل شروع کریں‘ عشاء کے بعد وقت اور جگہ کی پابندی کے ساتھ معوذتین 505 مرتبہ اول وآخر درود ابراہیمی پانچ مرتبہ پڑھیں۔ پہلے سورۂ فلق505 مرتبہ پھر سورۂ ناس505 مرتبہ اور روزانہ پانی‘ چینی اور سونف پر دم کرلیا کریں۔ 41دن عمل کریں اور کم از کم 21 دن ہر روز چینی اور سونف استعمال کریں اور ساتھ محفوظ بھی رکھیںاور ہر دسویں دن دم کیے ہوئے پانی سے کسی پاک صاف جگہ پر نہا لیاکریں۔ دم کیا ہوا (پانی‘ چینی اور سونف) محفوظ رکھیں اور عمل کے بعد روزانہ 41مرتبہ پڑھ کر پھونک دیا کریں تاکہ عمل جاری رہے انشاء اللہ جادو‘ ٹونہ‘ حسد‘ آسیب وغیرہ سے مکمل شفاء ہوگی۔ نوٹ: عمل شروع کرنے سے پہلے اور مکمل کرنے کے بعد شیرینی بچوں میں تقسیم ضرور کریں۔ دم کیے ہوئے پانی سے تین گھونٹ پانی برتن میں ڈالیں باقی حسب ضرورت سادہ پانی ملالیں جس کسی کو بھی دم کیا ہوا پانی‘ چینی اور سونف دیا کریں گے انشاء اللہ شفاء ہوگی۔ تیل بھی دم کیاجاسکتا ہے۔(قاسم مجید‘ لاہور)
3۔آپ گھر میں بچوں کو قرآن پڑھائیں‘ ٹیوشن پڑھائیں‘ مزید اگر سہولت ہو تو کھانے بنا کر مختلف دفاتر اور مارکیٹس میں پہنچائیں۔ ان شاء اللہ ، اللہ کریم آپ کی انکم کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ ۔(شبانہ کوثر‘ راولپنڈی)
4۔شادی میں رکاوٹ کا عمل:جو بہن بھائی اپنی بچیوں کی شادی کے لیے پریشان رہتے ہیں اس قرآنی دعا پر عمل کریں‘ ان شاء اللہ ان کی پریشانی دور ہوجائے گی۔ سورۂ قصص کی آیت نمبر 24 کو دن میں اول و آخر درودشریف 113 مرتبہ پڑھیں۔ آیت مبارکہ یہ ہے:۔رَبِّ اِنِّی لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ (القصص۲۴)اس کے ساتھ ساتھ سورۂ والضحیٰ پارہ تیس کو بھی تین مرتبہ پڑھ لیں۔ یہ عمل ہر مہینہ کم از کم گیارہ دن کرلیں اور تین ماہ یہ عمل جاری رکھیں ان شاء اللہ ضرور اچھا رشتہ ہوجائے گا۔ (میمونہ‘ گوجرانوالہ)

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 690 reviews.