Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

منہ کے چھالوں سے نجات کیلئےآسان گھریلو نسخے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

شاہینہ عمران‘ راولپنڈی

منہ میں چھالے ہو جائیں تو کھانا پینا دشوار ہو جاتا ہے لیکن کچھ آسان گھریلو نسخوں سے فائدہ اٹھا کر منہ کے چھالوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
مٹھاس اور تیزابی مشروبات سے پرہیز
سافٹ ڈرنک کے علاوہ کھٹے اور ترش ذائقے والے مشروبات میں تیزاب ہوتا ہے جبکہ ہمارے منہ میں موجود جراثیم بھی شکر کو تیزاب میں تبدیل کرتے ہیں۔ یعنی اگر منہ میں چھالوں کے دوران سکون چاہتے ہیں تو کھانے میں کم سے کم مٹھاس استعمال کیجئے اور تیزابی خصوصیات والے مشروبات کا استعمال تو بالکل ہی چھوڑ دیجئے۔
ٹوتھ پیسٹ کی تبدیلی
مائوتھ فریشنر اور ٹوتھ پیسٹ میں عام طور پر جھاگ بنانے کیلئے سوڈیم لاریل سلفیٹ استعمال ہوتا ہے جس سے منہ کے چھالوں میں جلن بڑھ سکتی ہے۔ اگرچہ ٹوتھ پیسٹ کی تبدیلی سے منہ کے چھالے ختم تو نہیں ہوں گے لیکن سادہ ہربل ٹوتھ پیسٹ، ٹوتھ پائوڈر یعنی منجن یا مسواک استعمال کرنے سے منہ کی تکلیف میں اضافہ نہیں ہوگابلکہ چھالے ختم ہوں گے۔
نمکین پانی سے غرارے
نمک کی جراثیم کش خصوصیات سے سب ہی واقف ہیں۔ نمکین پانی سے غرارے، منہ میں چھالوں کی وجہ بننے والے جراثیم کا خاتمہ کرنے میں بہت مفید ہیں لیکن یاد رہے کہ پہلے پہل نمکین پانی سے غرارے کرنے پر منہ کے چھالوں میں شدید جلن ہوتی ہے لیکن کچھ دیر بعد آرام آجاتا ہے اور یہ ایک آزمودہ گھریلو ٹوٹکا بھی ہے۔
کھانے کے سوڈے سے کُلّیاں
نمک کے علاوہ کھانے کا سوڈا بھی منہ کے چھالوں میں مفید ثابت ہوسکتا ہے، البتہ واضح رہے کہ یہ الکلی اثرات رکھتا ہے جو تیزاب کے بالکل اُلٹ ہوتے ہیں اور اپنی اسی خاصیت کی وجہ سے یہ منہ کے چھالوں میں تیزابیت ختم کرتے ہوئے تکلیف کم کرتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کیلئے ایک کپ (200 ملی لیٹر )نیم گرم پانی میں ایک چائے کا چمچہ کھانے کا سوڈا ملا لیجئے، ایک سے دو منٹ تک اس پانی کو منہ میں ادھر سے ادھر کرتے رہئے اور پھر کلی کردیجئے۔ یہ عمل دن میں کئی بار دوہرائیے۔
ہائیڈروجن پر آکسائیڈ سے منہ کی صفائی
زخموں کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کا استعمال بہت کیا جاتا ہے اور اسی سے آپ منہ کے چھالوں میں بھی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ہائیڈروجن پر اکسائیڈ میں پانی کی مساوی مقدار ملاکر اسے ایک سے دو منٹ تک منہ میں بھر کر رکھئے اور پھر کُلّی کیجئے، اچھی بات یہ ہے کہ اس سے منہ میں جلن نہیں ہوتی اور یہ اپنا کام بہت آرام سے کرتا ہے۔
میگنیشیم ہائیڈرو آکسائیڈ سے استفادہ
سینے کی جلن اور قبض کی حالت میں میگنیشیم ہائیڈرو آکسائیڈ استعمال کیا جاتا ہے لیکن چونکہ یہ بھی کھانے کے سوڈے کی طرح الکلی خصوصیات رکھتا ہے یعنی منہ کے چھالوں میں بھی اس سے افاقہ ہوتا ہے۔ یہ منہ کے چھالوں پر ایک جھلی بنا لیتا ہے جو انہیں جلن پیدا کرنے والے مادّوں کی پہنچ سے دور کردیتی ہے۔ اسے مساوی مقدار کے پانی میں حل کرکے کُلّیاں بھی کی جاسکتی ہیں اور اگر آپ چاہیں تو اسے (خالص حالت میں) انگلی پر لگائیے اور منہ میں چھالوں پر کچھ دیر کیلئے رکھ دیجئے۔ اس سے کافی فائدہ پہنچتا ہے۔مزید منہ کے چھالوں کے لیے عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’ٹھنڈی مراد‘‘ کھائی جائے تو لاجواب رزلٹ ملتا ہے۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 689 reviews.