Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سیب اس کا مزاج اور فوائد!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

(حکیم قاری محمد صادق، مظفر گڑھ)

سیب صحت بخش اور لذیز ترین پھل ہے۔ متعدد حکماء کے نزدیک میٹھا سیب گرم تر ہے، کھٹا سیب سرد خشک ہے، پھیکا سیب سرد تر ہے، کھٹا میٹھا سیب معتدل مزاج ہے۔ تمام حکماء کے نزدیک ہر قسمی سیب کھانے سے قبض ہوتی ہے اکثر حکماء کرام کے نزدیک سیب کی تمام اقسام سے سل پیدا ہوتا ہے۔ ان باتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ سیب کی طبیعت پر مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے اور ہاں تمام حکماء کے نزدیک گرم تر یا سرد تر اور معتدل اشیاء نہ ہی قبض کرتی ہیں اور نہ ان کے استعمال سے سل پیدا ہوتی ہے۔ شیخ الرئیس حکیم بو علی سینا کے بقول سیب کھانے سے دل کے امراض دور ہوتے ہیں ایک سیب روزانہ نہار منہ کھائیں انشاء اللہ دل اور دماغ کی تمام بیماریاں دور ہو جائیں گی۔ چہرے کا رنگ سرخ اور سفید ہو جائے گا۔ سیب کے استعمال سے بدن میں طاقت اور چستی پیدا ہوتی ہے۔ سیب صالح خون پیدا کرتا ہے۔ قوت باہ میں بے پناہ اضافہ کرتا ہے۔
سیب کے فوائد
(۱)سیب دل کے درد ، بدن کے درد، کمر کے درد کو دور کرتا ہے۔(۲)جن مریضوں کی قے بند نہ ہو رہی ہو ایسے مریضوں کو ایک پختہ سیب چھیل اور کاٹ کر کوٹ لیں بعد میں باریک کپڑے سے چھان کر رس نکال لیں وقفے وقفے سے دو دو چمچ قے کے مریضوں کو پلاتے رہیں بفضلہ تعالیٰ ایک ہی دن میں قے آنا بند ہو جائے گی۔(۳)معدہ کی کمزوری کے
باعث جن لوگوں کو بھوک نہ لگتی ہو نہایت کمزور ہوگئے ہوں وہ مایوس نہ ہوں روزانہ بلاناغہ سیب کے تازہ رس کا ایک عدد گلاس حسب ضرورت سیاہ مرچ، زیرہ اور نمک ملا کر پئیں بفصلہٖ تعالیٰ چند یوم کے اندر معدہ ٹھیک ہو جائے گا، خوب بھوک لگے گی جو چیز کھائیں یا پئیں گے فوری ہضم ہو جائے گی اور غذا جزو بدن بنے گی کمزور لوگ صحت مند نظر آئیں گے‘ یہ نسخہ نہایت مجرب اور مفید ہے۔(۴)ایک پختہ سیب لے کر کوٹیں خوب کوٹنے کے بعد صاف اور باریک کپڑے سے چھان کر رس نکال لیں قدرت(مصری) شنگری ملا کر صبح نہار منہ پئیں چند یوم کے استعمال سے ہر قسم کی کھانسی دور ہو جائے گی یہ نسخہ نہایت مجرب ہے اور مفید ہے۔(۵)جن لوگوں کو کسی بھی وجہ سے نیند نہ آتی ہو وہ ہر روز صبح نہار منہ تین ماشہ بہی دانہ پوٹلی باندھ کر تین چھٹانک پختہ سیب کے رس میں جوش دیں خوب جوش دینے کے بعد رس کو ٹھنڈا کرکے پئیں انشاء اللہ سات دن کے استعمال سے بے خوابی کا مرض دور ہو جائے گا اور دماغ کو طاقت ملے گی یہ نسخہ بھی مجرب ہے۔(۶) سیب کا رس چار تولہ، بھیڑ کا دودھ چار تولہ۔ دونوں کو ہلکا گرم کرنے کے بعد باریک سفید اور صاف کپڑے سے چھان کر روزانہ اسی مقدار وزن کے مطابق مریض کو پلاتے رہیں دو ہفتے کے بعد جذام کوڑھ کا مرض دور ہوجائے گا۔ یہ نسخہ بھی مجرب ہے۔ جذام کے مریض کھٹی اشیاء سے مکمل پرہیز کریں۔ جذام کے مریض گندم اور جو کی خمیری روٹی استعمال کریں۔(۷)دل اور دماغ کے جملہ امراض کے لیے یہ نسخہ بھی نہایت مفید و مجرب ہے:سیب کے پھول اور چینی ہموزن ، پھول تازہ ہوں دونوں کو کوٹ کر کسی برتن میں بند کرکے چالیس یوم دھوپ میں رکھیں ایک قسم کا گلقند تیار ہو جائے گا۔ خوراک: روزانہ ایک تولہ ایک مرتبہ یا پھر ½آدھا تولہ صبح و شام استعمال کریں۔(۸)خفقان کے مریضوں کو روزانہ سیب کے شربت پانچ تولہ میں حسیب طبیعت حسب ضرورت کشتہ یشب ایک رتی ملا کر چٹانے سے چند روز کے بعد خفقان کا مرض دور ہو جائے گا۔ خفقان دل کے زور سے دھڑکنے کو کہتے ہیں۔(۹)برگد کے درخت کی سات عدد نرم کونپلیںنچوڑ کے ان کا دودھ نکالیں اور انہیں خفیف ہلکا سا جوش دیں پھر ہم وزن سیب کا رس شامل کرکے کھائیں کم از کم ایک ماہ استعمال کرنے سے پرانے سے پرانا جریان ختم ہو جائے گا۔(۱۰)بیس عدد مغز بادام چھلے ہوئے تمام رات عرق کیوڑہ میں بھگو کر رکھیں صبح نہار منہ ایک عدد سیب کے مربہ کے دانے کو ورق نقرہ میں لپیٹ کر کھائیں اور ساتھ بادام بھی کھائیں نہایت مقوی قلب و مقوی دماغ نسخہ ہے اور مجرب ہے۔(۱۱)جس مریض کی آنکھیں دکھتی ہوں سیب کا ایک ٹکڑا چھیل کر نرم نرم کوٹ کر دکھتی آنکھوں پر رکھ کر اوپر سے کچھ دیر کے لیے ململ کے کپڑے کی پٹی باندھ لیں زیادہ سے زیادہ پانچ منٹ انشاء اللہ آنکھوں کا دکھنا بند ہو جائے گا۔(۱۲)جس کو بچھو کاٹ لے تازہ سیب کو اچھی طرح کھرل کرکے درد کی جگہ پر لیپ کردیں اور مریض کو تقریباً اوپر سے دو عدد سیب کھلادیں انشاء اللہ درد اور زہر فوری رفع ہو جائے گا۔ آزمودہ ہے نہایت مجرب ہے۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 657 reviews.