Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بچوں کی نظربد اور ہر قسم کے شر سے حفاظت کیلئے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

چھوٹے بچے پھول کی مانند ہوتے ہیں‘ ناسمجھ ہوتے ہیں۔ اس لیے ان پر نظربد کا اثر جلد ہوجاتا ہے اور ناسمجھی کی وجہ سے ان کی حفاظت بھی ایک مستقل مسئلہ ہے۔ لہٰذا اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ اس عمل کی برکت سے بچہ ہر قسم کی نظربد اور ہر طرح کے شر سے محفوظ رہتا ہے۔ وہ عمل یہ ہے:۔ صبح کو ایک مرتبہ اور شام کو ایک مرتبہ کرنا ہے۔ باوضو اول تین بار درود شریف‘ تین بار سورۂ فاتحہ‘ تین بار سورۂ اخلاص‘ تین بار سورۂ فلق‘ تین بار سورۂ ناس‘ آخر میں تین بار درود شریف۔ یہ سب پڑھ کر بچوں پر دم کردیا کریں۔ انشاءاللہ تعالیٰ بچے ہر طرح سے محفوظ رہیں گے۔ دودھ کم پینے والے یا کم کھانے والے بچوں کیلئے جو بچے کھانے سے بھاگتے ہیں اور ان کو بھوک کم لگتی ہو جس کے سبب کمزور و ناتواں رہتے ہیں۔ کم کھانے کے سبب اکثر بچے ضدی اور چڑچڑے مزاج کے ہوجاتے ہیں۔ ان کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے اس عمل کی بدولت انشاءاللہ تعالیٰ خوراک پوری استعمال کرینگےاور خوب پیٹ بھر کر کھائینگے جس کے سبب ان کی صحت بحال ہوگی اور چہرے پر رونق آئیگی اور ضد اور چڑچڑاپن بھی ختم ہوجائے گا۔ عمل یہ ہے:۔ باوضو اول درود شریف تین بار‘ سورہ فاتحہ تین بار‘ سورۂ اخلاص تین بار‘ سورۂ فلق تین بار‘ سورۃ الناس تین بار درود شریف تین بار پڑھ کر بچے پر دم کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 656 reviews.