Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

یہی راز ہے خود اور نسلوں کو رئیس بنانے کا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

 

تجربات رومی-- رومی احمد پوری -- قسط نمبر 8

گزشتہ عید الاضحی(بقرہ عید) پر ہم نے قربانی احمد پور شرقیہ (عبقری حویلی) میں کی۔احمد پور شرقیہ ہمارا آبائی شہر ہے۔ ہزاروں سال پرانا شہر ہے جہاں ایک زمانے میں نواب بہاولپور کی ریاست ہوتی تھی اور اس شہر میں نواب بہاولپور کی اصل رہائش گاہ تھی جو کہ صادق گڑھ پیلس کے نام سے موجود ہے۔ اس بار ہماری فیملی کی خوشی کی انتہا نہ تھی کیونکہ اس دفعہ ہم پہلی بار اپنے والد صاحب مدظلہ کے ساتھ عیدالاضحی کررہے تھے۔ ماشاء اللہ جب سے میں پیدا ہوا ہوں تب سے ہی ابا جی حج پر تشریف لے جارہے ہیں لیکن اس دفعہ (کورونا کی وجہ سے)حالات درست نہ تھے‘ اس لیے جا نہ سکے۔ہم نے ماشاء اللہ جو بھی قربانی کی وہ ساری غریب رشتہ داروں میں بانٹی۔ وہ رشتہ دار ہمیں خوب دعائیں دیتے تھے۔ اگست کی سخت گرمی اور حبس میں‘ میں نے اور میرے چھوٹے بھائی صاحب نے گلی گلی میں جاکر گوشت ہدیہ کیا اور ہماری حالت اتنی بری ہوگئی تھی کہ آپ گمان نہیں کرسکتے۔ پہلے ایک دفعہ سخت گرمی اور حبس میں تنگ و تاریک گلیوں میں گوشت بانٹ کر آئے پھر مزید گوشت لے کر پھر بانٹنے گئے۔ یہی راز ہے نسلوں کو اور خود امیر اور رئیس بنانے کا جو شاید لوگوں کو سمجھ نہیں آتا۔ جب ہم گوشت بانٹ کے آئے تو والد صاحب فرمانے لگے تھوڑی گرمی تو تھی مگر آپ دونوں نے کمائی بہت کی ہے۔ رشتہ داروں کو ہم ان کے در پر جاکر قربانی کاگوشت انتہائی خوش دلی سے ہدیہ کرتے کہ وہ دعائیں دیتے۔احمد پور شرقیہ تاریخی شہر ہے‘ شہر کی طرح اس کی بھی تنگ و تاریک صدیوں پرانی گلیاں ہیں ‘گلیوں کے اندر جاتے‘ پھر مزید آگے گلیاں ہوتیںپھر کہیں جاکر گھر ہوتا اور ہمیں دعائیں دیتے اور اس سارے نظام کو صلہ رحمی کہتے
ہیں۔ یہی سبق ہمیں والد صاحب نے سیکھایا۔ اللہ سچا اور اس کے وعدے سچے۔ اللہ نے صلہ رحمی پروعدے کر رکھے ہیں۔ (۱)عمر بڑھا دی جائے گی، (۲)رزق میں برکت ہوگی۔ان وعدوں پر یقین رکھ کر ہم گلیوں میں دربدر گھوم رہے تھے اور آخری جو ہماری نیت تھی وہ اللہ کی رضا تھی۔ اگر اللہ کی رضا مل گئی تو آپ کے ہاتھ منہ پر پھیرنے سے پہلے آپ کے کام اور حاجت پوری ہو جائے گی اور ہمیں یقین ہے کہ ہمیں اللہ کی رضا حاصل ہوگئی ہوگی (انشاء اللہ)۔ بڑی مراد پانے کے لیے تھوڑی سی محنت کرنی پڑے گی کچھ پانے کے لیے کچھ تو کھونا پڑتا ہے۔ اب ہم نے اپنی قیامت تک کی نسلوں کے لیے برکت و عافیت، کامل ایمان، کامل اخلاق اور کامل اخلاص مانگا تھا۔ تو ہمیں گرمی بھی بہت لگی بعض رشتہ داروں کے طعنے بھی سنے، صحت پر بہت اثر ہوا۔ میرا دل تھا کہ میں گوشت خود بنائوں گا یعنی سیکھوں گا کہ کیسے بکرے کی کھال اترتی ہے ، کیسے گوشت بنتا ہے؟ لیکن حکم گوشت بانٹنے کا کہاگیا۔ میرا دل بھی یہی تھا کہ میں گوشت بانٹوں گا۔ صبح 5 سے رات 9بجے تک کام کیا۔ 
یہ تو ہم عمومی کرتے ہیں لیکن آج گرمی کی وجہ سے طبیعت تھوڑی سی خراب ہوئی لیکن بہت کچھ ملا اللہ کے وعدے ملے، رشتہ داروں کی دعائیں ملی لہٰذا میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنی نسلوں کو تنگدست، مفلسی، فقیر اور غریب چھوڑ کر ناجائیں۔ آپ صلہ رحمی کریں اور اپنی اولاد کو اپنے ساتھ رکھیں۔ اپنے آبائی جگہوں پر جن کو پوچھنا چھوڑ دیا تھا ان کو گلے لگائیں اور انہیں وقت دیں۔ ہدیے دیں پھر آپ خود اور اپنی نسلوں کو بیٹھے پلتا دیکھے۔ جزاک اللہ خیرا

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 647 reviews.