شیخ الوظائف دامت برکاتہم نے رمضان المبارک میں دوران درس یہ بات فرمائی کہ عید کی رات(چاند رات) کا اور عید کے دن کاخاص خیال رکھیں۔ عید کی رات اور دن کی غفلت یا غلطیاں اور بعض اوقات غلطیاں نہیں بڑے بڑے گناہوں کی پلاننگ ہوتی ہے۔سارے مہینے کی محنت‘ دعائیں‘ ذکر‘ تسبیحات‘ سخت گرمی کاروزہ اور ساری کمائی ہوئی نیکیاں ان دنوں میں ضائع نہ کر بیٹھیں ،بس اس کی احتیاط کریں۔اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔آمین!
اس رات اور دن شیطان خاص پلاننگ کرتا ہے کہ کسی طرح مسلمانوں سے ان کی نیکیاں ضائع کروادی جائیں ‘ وہ شاپنگ کے نام پر‘ فلموں ‘ ٹی وی پروگرام‘ بدنظر ی کے نام پر انسان کی نیکیوں پر ڈاکے ڈالتا ہے ۔ شیطان کے اس فریب سے بچیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں