محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ رمضان کا آٹھواں روزہ تھا کہ ماما تہجد کی پڑھائی کرتے کرتے مصلے پر ہی سو گئیں اور ہم سارے گھر والے سحری کرنے سے رہ گئے۔ سحری کا وقت ختم ہونے میں ابھی صرف دس منٹ باقی تھے کہ ماما نیند سے بیدار ہوئیں۔اس وقت جلدی سے ہم سب کو اٹھایا۔اٹھ کر کلی وغیرہ کرتے پانچ منٹ گزر گئے‘ اس وقت کچھ بنانا اور کھانا ناممکن تھا تو ماما نے جلدی سے فریج کھولی اور عبقری رسالہ میں آپ کا بتایا گلقند اور چھوٹی الائچی کانسخہ ہمارے سامنے رکھ دیا‘ ہم سب نے ایک سے دو چمچ کھا کر پانی پی لیا اور روزہ کی نیت کی ‘ اور تسبیح خانہ جانے کی تیاری پکڑی (رمضان المبارک میں ہم تمام سحری اور تراویح کے بعد کے در س تسبیح خانہ میں جاکر سنتے ہیں) جب واپس آئے تو ماما سے کہا کہ آپ سحری کا افسوس نہ کرنا کہ آج سحری نہیں بنی کیونکہ آج کا درس بہت زبردست تھا اور آخر میں حضرت جی نے کہا یہ آج کی آپ کی سحری ہے مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے یہ مجھے کہا گیا ہے اور واقعی میری روحانی سحری ہوگئی۔ پایا کہتے ہیں کہ آج میں نے بہت کام کیا بہت بھاگ دوڑ کی لیکن کوئی روزہ یا تھکاوٹ محسوس نہ ہوئی بلکہ ایسا لگا کہ روحانی طور پر میں بہت زیادہ تازہ دم ہوں۔ اس نسخہ کے استعمال سے ہم تمام گھر والوں نے پرسکون طریقے سے دن گزارا‘ نہ تھکاوٹ ہوئی‘ نہ کسی قسم کی شدید پیاس محسوس ہوئی۔ ھوالشافی: گلقند 250 گرام اور چھوٹی الائچی دس گرام، چھوٹی الائچی پیس کر گلقند میں ملالیں سحری کرنے کے بعد ایک بڑا چمچ گلقند کا کھالیں۔ (علی حسین ‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں