1۔ڈاڑھ کے درد سے فوری آرام کیلئے سفیدے کے پتے چبا کر دکھتی ڈاڑھ میں نسوار کی طرح رکھ دیں‘ تھوڑی ہی دیر میں آرام آجائے گا۔2۔پانی میں سرکہ ملا کر سبزی پر چھڑک دیں‘ زیادہ عرصہ تازہ رہے گی۔ 3۔انڈوں پر چربی مَل کر نمک میں رکھ دیں‘ ایک ماہ تک خراب نہ ہونگے۔ 4۔میتھی کے پتے خشک کرکے پیس لیں‘ گندم کی بوریوں یا ڈرم میں ملادیں اور ان کے منہ اچھی طرح بند کردیں۔ کیڑوں سے محفوظ رہیں گے۔ قارئین! یہ میرے آزمودہ ٹوٹکے ہیں ضرور آزمائیے۔ (ماسٹر محمد ایوب شاہد لتڑا‘ تونسہ شریف)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں