Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

وہ شرابی! جوتے سمیت مسجد میں گھس آیا!

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

داعی اسلام حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی مدظلہ (پھلت):حضرت مولانا عالم اسلام کے عظیم داعی ہیں جن کے ہاتھ پر تقریباً 5 لاکھ سے زائد افراد اسلام قبول کرچکے ہیں۔ ان کی کتاب ’’نسیم ہدایت کے جھونکے‘‘ پڑھنے کے قابل ہے۔

اللہ اللہ! امام صاحب کا جذبہ دعوت
مسجد میں بچوں کو قرآن پاک پڑھاکر امام صاحب بیٹھے ہوئے تھے‘ محلہ کے دو تین نوجوان مشورہ کے لیے آگئے‘ جو الگ سے کچھ مشورہ کرنا چاہتے تھے ظہر کا وقت ہونے میں ابھی ڈیڑھ گھنٹہ باقی تھا ایک جوان اور آگیا‘ اسے بھی امام صاحب سے کوئی مسئلہ پوچھنا تھا‘ امام صاحب نے اس کو ذرا فاصلہ پر انتظار کرنے کو کہا‘ یہ نوجوان مسجد کے دروازہ کے پاس انتظار کررہا تھا‘ اچانک اس نے دیکھا کہ ایک شرابی بڑبڑاتا ہوا نہ جانے کی بکتا ہوا مسجد کی طرف آرہا ہے دیکھتے ہی دیکھتے وہ جوتے پہنے ہوئے مسجد میں داخل ہونے لگا یہ نوجوان جلدی سے اٹھا اور اس شرابی کو مسجد میں داخل ہونے سے روکتے ہوئے دھکیلنے لگا اور برا بھلا کہنے لگا کہ اتنے گندے جوتے لے کر اندر کیوں داخل ہورہا ہے مگر شرابی شراب کے نشہ میں دھت چیخ رہا تھا مجھے مسجد میں آنا ہے مجھے امام صاحب کے پیچھے نماز پڑھنا ہے اور زور زور سے امام صاحب کو چیخ چیخ کر بلانے لگا امام صاحب امام صاحب! مجھے نماز پڑھنی ہے‘ آپ مجھے نماز پڑھائیے!
نوجوان شرابی مسجد سے باہر دھکیل رہا تھا
نوجوان باربار اس کو مسجد سے دھکا دیتامگر وہ نہیں مان رہا تھا‘ امام صاحب کے دل میں خیال آیا کہ اللہ کا ایک بندہ شراب کے نشہ میں ہی سہی مگر اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی پیشانی رکھنا چاہتا ہے اس کے اس مسجد کےشوق کی وجہ سے‘ کیا عجب ہے کہ اللہ کریم اس کو اس گندگی سے نکال دیں‘ ساتھ میں بیٹھے لوگوں سے معذرت کرکے امام صاحب دروازہ پر پہنچے‘ اس نوجوان کو جو اس شرابی کو دھکا دے رہا تھا‘ ہٹایا‘ اپنے ہاتھوں سے شرابی کے جوتے اتارے اس کو وضو خانہ لے کر گئے اوروضو کرایا‘ منہ میں ذرا غرارہ کے ساتھ کلی کرائی اور بے وقت ایسے ہی اس کو داہنی طرف کھڑا کرکے نماز کی نیت باندھ لی‘ خوش الحانی سے سورۂ فاتحہ پڑھنی شروع کی‘ شرابی عربی تھا‘ سورۂ فاتحہ کی قرأت پر اس پر رقت طاری ہوگئی‘ امام صاحب نے سورۂ فاتحہ کے بعد (سورۂ زمر آیت 53تلاوت فرمائی۔ ’’ترجمہ: اے میرے بندہ جو اپنے اوپر زیادتیاں کرچکے ہو‘ اللہ کی رحمت سے مایوس مت ہو‘ بے شک اللہ‘ سارے گناہ معاف کردے گا‘ بیشک وہ بڑا غفور ہے‘ بڑا رحیم ہے۔‘‘
وہ شرابی سجدے میں دم توڑ گیا
اس آیت شریفہ کے بعد رکوع سجدہ کیا‘ دوسری رکعت میں الحمدشریف کی آیات پڑھ کر پڑھی اوررکوع کیا، سجدہ میں شرابی پر حد درجہ رقت طاری تھی، امام صاحب نے داہنی طرف سلام پھیرا تو دیکھا شرابی سجدہ میں سے اٹھا ہی نہیں‘ انہوں نے اس کوہلانے کی کوشش کی تو وہ ایک طرف لڑھک گیا اور اس کے ہونٹوں پریٰاَیُّہَا الْاِنْسٰنُ مَا غَرَّکَ بِرَبِّکَ الْکَرِیْمِo الَّذِیْ خَلَقَکَ فَسَوّٰىکَ فَعَدَلَکَ o فِیْ اَیِّ صُوْرَۃٍ مَّا شَآءَ رَکَّبَکَ o کی آیت تھی اور شرابی جاں بحق ہوگیا۔ اللہ اللہ امام صاحب کا جذبہ شفقت اور نیابت نبوت کا دعوتی شعور کہ انہوں نے ایک شرابی کی نشہ میں اپنے رب کے حضور سجدہ ریزی کی خواہش کی لاج رکھی اس کو شرابی سمجھ کر نوجوان کی طرح دھکا دینے کی بجائے اس کے دل میں آیا کہ میں داعی ہوں اور داعی کی حیثیت طبیب کی ہوتی ہے‘ طبیب کا منصب یہ ہے کہ آخری درجہ کے مرض میں مبتلا مریض پر شفقت اور خیرخواہی کا معاملہ کرے‘ اگر مت مسلمہ کا ہر فرد جس کو اللہ تعالیٰ نے خیر امت کا عظیم لقب دے کر نیابت نبوت کے اس مشفقانہ منصب دعوت پر فائز فرمایا ہے اسلام اور مسلمانوں سے نفرت کے نشہ میں دھت لوگوں کو مریض سمجھ کر شفقت سے ان کے ساتھ اپنے اللہ کے حضور سجدہ ریز کرنے کے لالچ میں ان کا حق ادا کریں تو نہ جانے کتنے کروڑ ہا کروڑ لوگ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِاورمَا غَرَّکَ بِرَبِّکَ الْکَرِیْمِ کا نعرہ لگا کر سجدہ میں جان دینے کے لیے تیار ہیں۔ کاش ہم اپنا منصب سمجھتے!!

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 583 reviews.