محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے کچھ مسائل تھےجن میں سب سے بڑا مسئلہ میری شادی کا تھا۔ میں نے ماہنامہ رسالہ میں سے دیکھ کر رَبِّ اِنِّی لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ (القصص۲۴)میں نے اس کو پاک حالت میں خوب پڑھا۔ اس کے پڑھنے کے مفید رزلٹ مجھے اب تک مل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ میں نے عبقری میگزین میں شادی کیلئے ایک وظیفہ پڑھا کہ باوضو پاک حالت میں سورۂ احزاب اپنے ہاتھ سے ایک سفید کاغذ پر لکھیں اور اس کاغذ کو فولڈ کرکے کسی ڈبہ میں بند کرکے سنبھال کر رکھیں۔(نوٹ: سورۂ لکھتے ہوئے اعراب لگانا ضروری نہیں) ۔میں نے پاک صاف باوضو حالت میں ایک صاف صفحے پر احتیاط سے باادب طریقے سے سورۂ احزاب لکھی‘ اس کو فولڈ کیا اورجہاں میرے شادی کے کپڑے اور سامان وغیرہ پڑا تھا وہاں ایک ڈبے میں احتیاط سے رکھ دیا۔چند دن بعد ہی ایک بہترین رشتہ آیا‘ میری منگنی ہوئی اور چند ماہ کے اندر اندر شادی بھی ہوگئی اب جب میں خط لکھ رہی ہوں میرے شوہر میرے قریب بیٹھے مسکرا رہے ہیں اور میری تحریر پڑھ رہے ہیں۔ میں عبقری کی شکرگزارہوں۔ (س،ف،ن۔ گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں