شوہر/بیوی کا دل اپنی محبت سے بھرنے کا عمل:اگر شوہر سے بیوی کم محبت کرتی ہو تو شوہر روزانہ بعد نماز عصر باوضو منہ میں مصری کی ڈلی رکھ کر یَاوَدُوْدُ101 مرتبہ اول وآخر درودشریف کے ساتھ پڑھ کر اپنی بیوی کا سخت تصور کرکے اس کے سینے پر دم کریں‘ اگر شوہر محبت کم کرتا ہوتو بیوی یہی عمل کرے۔ ان شاء اللہ میاں بیوی ایک دوسرے سےشدید محبت کرنا شروع کردیں گے۔یہ عمل صرف جائز محبت کیلئے اور چپکے سے کرنا ہے‘ ایک دوسرے کو ہرگز پتہ نہ چلے نہ ہی بتائے۔ غلط فہمی کے سبب نقصان ہوسکتا ہے۔
شوہر کے دل میں محبت ڈالیے: پاک صاف بستر پر باوضو لیٹ کر ایک سو ایک مرتبہ کوئی سا بھی درود شریف پڑھ کر جس کے دل میں محبت جگانی ہو تصو ر کرکے سوجائیں۔
محبت کا عمل: اول و آخر گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ 900 بار آیت کریمہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْن پڑھیں۔ یہ عمل رات دو بجے شروع کریں توزیادہ بہتر ہے‘ ہمیشہ اسلامی مہینے کی پہلی شب جمعہ میں شروع کریں۔محبت اور حاجات کیلئے لاجواب عمل ہے۔یہ تعویذ اپنے پاس رکھیں ہم سفر دیوانہ رہے گا:یہ حب کا تعویذ ہے‘ مجھے کس نے دیا یاد نہیں‘ مگر ہے بہت تیربہدف۔
۷۸۶
۱۰۷۳ | ۱۰۶۷ | ۱۰۷۵ |
۱۰۷۴ | ۱۰۷۱ | ۱۰۴۹ |
۱۰۶۷ | ۱۰۷۶ | ۱۰۷۰ |
صرف جائز مقصد کیلئے۔ (عائشہ جمال‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں