Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے آزمودہ ٹاپ فائیو ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک پسماندہ گاؤں میں رہتی ہوں‘ خط بھیجنے میں بہت مشکل ہوتی ہے۔ مگر آج میں عبقری قارئین کیلئے اپنے آزمودہ ٹاپ فائیو ٹوٹکے بھیج رہی ہوں۔ یقیناً قارئین بھرپور استفادہ اٹھائیں گے۔1۔گلاب خراب:گلا جتنا بھی خراب ہو‘ کھانسی ہو‘ صرف ملٹھی چوسنےسے ٹھیک ہوجاتا ہے‘ فوراً اثر ہوتا ہے۔
2۔چہرہ فریش:کسی بھی سکن وائٹ کریم میں عرق گلاب اور زعفران ہم وزن مکس کرکے لگائیں‘ چہرہ سارا دن فریش رہتا ہے‘ سکول و کالجز کی طالبہ ضرور آزمائیں۔3۔ہیضہ کا علاج:اگر ہیضہ ہوجائے تو صرف کالی پتی جو گھر میں چائے کے لیے استعمال ہوتی ہے اس کا قہوہ بنا کر پئیں‘ تو دست اور الٹی فوراً رک جاتی ہے۔4۔گنج پن کا خاتمہ: Evion 400mg. capsul 4 میڈیکل سٹور سے لے لیں اور سرسوں کے تیل میں مکس کرکے بالوں میں لگائیں۔ 12 گھنٹے کے بعد سر دھولیں‘ بال گھنے ہوں گے اور گرنا بھی کم ہوجائیں گے۔ اگر مرد و خواتین کا ماتھا نکل آتا ہے یعنی ماتھےسے بال اڑنا شروع ہوجاتے ہیں تو ایسے حضرات بھی انہی کیپسول کا تیل لے کر بال گرنے کی جگہ پر مساج کریں اور آدھ گھنٹے کے بعد سر دھولیں‘ ایک بار سے ہی واضح فرق نظر آئے گا۔ 5۔ہر بیماری پریشانی کا حل:اگر آپ موٹے نہیں ہوناچاہتے ہیں اور کہتے ہیں ہمیں لاجواب طاقت ملے اور بیماریاں بھی سب ختم ہوں اور بیماری کی سمجھ ہی نہیں ٓآرہی تو عبقری دواخانہ کی ’’سترشفائیں‘‘ استعمال کریں۔ قارئین! یہ سب میرے آزمائے ہوئے ہیں‘ کوشش کروں گی اگلی بار اپنے مزید آزمودہ ٹوٹکے قارئین عبقری کی نذر کروں۔ (عنبر امین‘ رحیم یار خان)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 561 reviews.