محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔چند ٹوٹکے لیکر حاضر ہوا ہوں۔ہماری والدہ گھر میں لڑائی جھگڑا ختم کرنے اور خیرو برکت کیلئے ایک ٹوٹکہ کیا کرتی تھیں کہ گھر میں جو بھی چھری‘ چاقو‘ قینچی‘ ہتھیار مثلاً بندوق‘پسٹل وغیرہ ہو تو اس کو اس انداز سے رکھنا ہے کہ اس کی دھار یا نوک قبلہ (خانہ کعبہ) کی طرف نہ ہو ۔ مثال کے طور پر اگر چھری ہے تو اس کے لکڑی کےدستہ والی سائیڈ قبلہ کی طرف رکھیں اور نوک دار حصہ مخالف سمت میں رکھنا ہے۔ جیسے جائے نماز بچھاتے ہیں تو جہاں پر نمازی کے پاؤں آتے ہیں وہاں پر چھری کا لوہے والا حصہ اور جہاں نمازی کا سجدہ ہوتا ہے وہاں چھری کا دستہ ہو۔ اسی طرح قینچی بھی جہاں نمازی کے پاؤں آتے ہیں وہاں اس کی نوک ہو اور سجدے والی جگہ پر انگلیاں ڈالنے والی جگہ ہو‘ اگر گھر میں کوئی بندوق ہو تو اس کو بھی ایسے ہی رکھیں۔ گھر بھی کبھی کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوگا۔صحت مندی کیلئے ٹوٹکہ: پیر گرم (پاؤں گرم یعنی حرکت میں رکھیں)‘ ڈھڈنرم (پیٹ نرم‘ یعنی بھوک رکھ کر کھاناکھائیں)۔ سر ٹھنڈا(یعنی غصہ کبھی نہیں کرنا)۔ مزید میری والدہ بتاتی ہیں کہ لڑکیوں کے رشتے کیلئے 21 مرتبہ سورۂ السجدہ پڑھ کر دعا مانگے۔ (وقاص)
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں