ھوالشافی: تخم بالنگو ایک چمچ چائے والا‘ تین چمچ دیسی شکر براؤن۔ ایک لیٹر پانی میں بھگو دیں۔ چاہیں ایک پل میں پی لیں ‘چاہیں وقفے وقفے سے پئیں۔ یہ ایک ایسا ٹوٹکہ ہے جو میں نے اب تک بے شمار مریضوں کو خود دیا اور صدیوں سے پرانی روایات اور تجربات بتاتے ہیں کہ صحرا نشینوں کو سن سٹروک اور گرمی نہ لگنے کی وجہ صرف اور صرف یہی ٹوٹکہ ہے۔ جو بالکل سستا بھی ہے اور ہر جگہ میسر اور ہر شخص کی پہنچ میں بھی ہے۔ بچوں کو ضرور استعمال کرائیں اور بڑے ضرور استعمال کریں۔ میں نے ایسے مریضوں کو یہ دوا استعمال کرائی جن کا معدہ پرانا خراب تھا اور خراب اس لیے تھا کہ ہائی پوٹینسی کی اینٹی بائیوٹک کھا کھا کر ان کا معدہ برباد ہوگیا تھا انہیں فائدہ ہوا‘ ایسے لوگ جو مسلسل بیٹھنے کی وجہ سے معدہ کی تیزابیت بڑھا بیٹھے تھے انہیں بہت فائدہ ہوا ایسے لوگوں کو تو واقعی بہت میں نے اس دوا سے فائدے پاتا دیکھا جو دائمی قبض کیلئے دوائیں کھا کھا کر عاجز آگئے تھے اور انہیں اتنا فائدہ ہوا خود وہ بھی حیران ہوئے۔جو گرمی کی وجہ سے رمضان نہ رکھ سکتے تھے آج اس قابل ہیں کہ ذوق شوق اور چستی پھرتی کے ساتھ تمام روزے رکھتے ہیں۔
27 ویں شب تسبیح خانہ میں گزاری اور
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے 10 ماہ سے آپ کا دیوانہ ہوں‘ 27 ویں رمضان کو آپ کی زیارت لاہور میں کرچکا ہوں۔میں اور میرے والد 27 شب میں تسبیح خانہ میں حاضر ہوئے۔ درس کے بعد رقت آمیز دعا ہوئی‘ وہ دعا ہماری نقد قبول ہوئی۔ بہنوں کے رشتے نہیں ہورہے تھے جس کی وجہ سےابو بہت پریشان تھے۔ 29 ویں رمضان کو میری بڑی بہن کا رشتہ آیا جو بہت اچھاتھا ہم نے بڑی بہن کا رشتہ وہاں کرلیا اور صرف دو ماہ میں شادی بھی ہوگئی۔ (ا،لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں