محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک ایسا نسخہ ہے ‘ یہ خاص طور پر ان حضرات کیلئے ہے جن کے ہاں بیٹیاں زیادہ پیدا ہوتی ہیں۔ اگر بیٹا پیدا نہ ہوتا ہو تو درج ذیل نسخہ بنائیں اور کھائیں۔ نوٹ: جب تک نسخہ استعمال کرنا ہے ہمبستری نہیں کرنی‘ اس نسخے کے استعمال کے بعد ہمبستری کریں۔ اللہ نے چاہا تو بیٹا پیدا ہوگا۔ میرے بھائی کو شادی کے بعد اللہ نے سال بعد بیٹی سے نوازا، پھر پانچ سال در در کی خاک چھانی مگر حمل نہ ٹھہرا۔ بھائی نے اس نسخہ کو استعمال کیا‘ اللہ کریم نے گزشتہ سال بیٹے سے نوازا ہے۔ ھوالشافی: مصطگی رومی ایک تولہ‘ موصلی سیاہ تین تولہ‘ موصلی سفید تین تولہ‘ تالمکھانہ پانچ تولہ‘ چھلکا اسپغول پانچ تولہ‘ کوزہ مصری دس تولہ‘ چھوٹی الائچی تین تولہ‘ ثعلب پنجہ ایک تولہ‘ موچرس دو تولہ‘ چاروںگوند دو تولہ تخم‘ کونچ تین تولہ‘ ثعلب مصری تین تولہ۔ چھلکا اسپغول کے علاوہ تمام ادویات کوٹ پیس کر سفوف بنالیں‘ اب اس سفوف میں چھلکا اسپغول مکس کرلیں۔ صبح و شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد تازہ پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ ان شاء اللہ ہر قسم کی کمزوری کا بھی انوکھا علاج ہے۔ مرد، بچے، بوڑھے‘ خواتین بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ یہ ٹوٹکہ میرے بھائی کو اس کے دوست نے دیا اور اس نے کہا تھا کہ میرے والد کو ایک پرانے ہندو نے دیا تھا۔ (محمد شفیق‘ گوجرہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں