محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! درج ذیل ٹوٹکے عرصہ دراز سے میرے آزمودہ ہیں ۔ اب یہ چند آزمودہ ٹوٹکہ قارئین عبقری کیلئے لکھ رہی ہوں:۔گھاس کے داغ: مٹی کا تیل لگا کر صاف کریں۔ روشنائی کا داغ: کچے آلو داغ والے حصے پر رگڑیں‘ پھر صابن سے صاف کرلیں یا داغ پر لیموں کا رس ڈالیں اور خوب رگڑ کر پانی اور صابن سے دھولیں۔ چائے کا داغ: گرم دودھ میںکپڑا ڈبوئیں یا چائے جونہی گرے کپڑے پر نمک چھڑک دیں۔ پان کا داغ: داغ پر دودھ ملیں‘ داغ صاف ہوجائےگا۔ تیل‘ گریس کا داغ: خشک کپڑے سے صاف کریں اور کاربن ٹیٹسرا کلورائیڈ سے صاف کریں۔ زیور کی صفائی: زیور کے ڈبے میں چاک رکھنے سے زیور کالے نہیں ہوتے‘ چاندی کے زیور کالے ہوں تو ان کو زنک آکسائیڈ پاؤڈر مل کر کپڑے سے صاف کریں۔ سونے کے زیور کو نیم گرم پانی میں سرف ملا کر تھوڑی دیر بھگوئیں اور پھر برش سے صاف کرلیں۔ بالکل صاف ہوجائیں گے۔(مسزناظم مقبول)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں