اگر سورۃ یٰسین شریف میت کے پاس تلاوت کی جائے تو اللہ جل جلالہ ہر ہر حرف کے بدلے فرشتہ بھیجتا ہے اور سب فرشتے صف باندھ کر میت کے آگے کھڑے ہو جاتی ہیں اور اس میت کیلئے رحمت و بخشش طلب کرتے ہیں اور دفن ہونے تک حاضر رہتے ہیں جب تک اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی نہیں دیکھ لیتے
اس سورۃ کا نام جناب آقائے نامدار، رحمۃ للعالمین حضرت محمدﷺ کے نام نامی پر ہے۔ اللہ رب العزت نے یٰسین فرما کر آپﷺ کو مخاطب فرمایا ہے۔ حدیث مبارکہ ہے کہ جناب رسول خدا حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ’’ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے اور ایسے ہی قرآن مجید کا دل سورۃ یٰسین شریف‘‘ ہے۔ سورۃ یٰسین شریف کے پورے فضائل بیان کرنا، ناتواں انسان کے بس کی بات نہیں اس پر تو کئی کتابیں لکھی جاسکتی ہیں۔ بہرحال اس سورئہ مبارکہ کے چند فضائل درج ذیل ہیں نبی پاک رحمت دو جہاں ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ ’’جو شخص ہر رات کو سورۃ یٰسین شریف کی تلاوت کریگا، اگر وہ فوت ہوا تو شہید کا رتبہ پائیگا۔ جو صبح کے وقت تلاوت کرے گا تو اس کے لیے آسانی اور فراخی کر دی جائیگی۔ اگر بھوکا پڑھے تو سیر ہو جائے گا اگر راہ بھٹکا ہوا پڑھے تو اپنی منزل پالے گا، اگر حالت نزع میں پڑھی جائے تو آسانی پیدا ہوتی ہے
قبرستان میں40 دن عذاب نہ ہوگا!میت کیلئے رحمت
بعض روایات میں یہ بھی آیا ہے کہ اگر سورۃ یٰسین شریف میت کے پاس تلاوت کی جائے تو اللہ جل جلالہ ہر ہر حرف کے بدلے فرشتہ بھیجتا ہے اور سب فرشتے صف باندھ کر میت کے آگے کھڑے ہو جاتے ہیں اور اس میت کیلئے رحمت و بخشش طلب کرتے ہیں اور دفن ہونے تک حاضر رہتے ہیں جب تک اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی نہیں دیکھ لیتے جس قبرستان میں یہ سورۃ مبارکہ پڑھی جائے تو وہاں چالیس دنوں تک مُردوں کو عذاب نہیں ہوتا اور پڑھنے والے کے ثواب میں کوئی کمی نہیں ہوتی جو شخص یہ سورۃ مبارکہ سات مرتبہ پڑھ کر اپنے والدین مرحومین کو بخشے تو رات کو انکی خواب میں زیارت کریگا جو شخص سوتے وقت اس سورۃ مبارکہ کی تلاوت کرے گا تو اللہ جل جلالہٗ شیطان کے شر سے اور ہر بلا سے محفوظ رکھنے کیلئے فرشتوں کو اس کے لیے مقرر فرماتا ہے۔
صرف 25 بار پڑھیں آپ کا کام ہوجائے گا
روز محشر کی جس دن ابوالبشر حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر قیامت تک تمام انسان جمع ہونگے سورج سوا نیزہ پر ہوگا گرمی کی انتہا ہوگی ہر خطا کار پیاس کی وجہ سے بے چین و بے قرار ہوگا، عرش کے سایہ کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا تو اس وقت یہ سورۃ یٰسین اپنے قاری یعنی پڑھنے والے کو عرش کے سایہ کے نیچے لے جائیگی جہاں وہ اس سورۃ مبارکہ کی وجہ سے گرمی و پیاس سے بے نیا زہو جائیگا۔ اگر آپکو کسی حاکم یا کسی افسر سے اپنا کوئی جائز کام کرانا مقصود ہوتو اس سورۃ عظیمہ کو پچیس بار پڑھ کر اس کے پاس جائیں ان شاء اللہ وہ آپ کا کام کردے گا۔
کوئی حاجت‘ پریشانی‘ مشکل صرف یہ پڑھیں!
مجربات عزیزی میں لکھاہے کہ مولانا شاہ عبدالعزیز اور مولانا شاہ اسحاق رحمۃ اللہ تعالیٰ ہر مرض سے شفا کیلئے یٰس۔وَ الْقُرْاٰنِ الْـحَكِیْمِ۔اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ۔عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ اس آیت کریمہ کو لکھ کر پینے کیلئے دیا کرتے تھے غرضیکہ سورۃ یٰسین شریف کے برکات و فضائل بے شمار ہیں۔ آپکی کوئی بھی حاجت ہو یا پریشانی ہو سورۃ یٰسین شریف کے اعمال پُرتاثیر آپ کے ہر مسئلے و پریشانی کے حل کیلئے ان شاء اللہ تعالیٰ کفایت کریں گے جو ایک معتبر کتاب’’ سورۃ یٰسین کی عظمت و افادیت‘‘ میں بیان کیے گئے ہیں۔ اگر کوئی افسر یا حاکم سخت مزاج رکھتا ہو اور لوگ اس کی سخت مزاجی سے پریشان ہوں یا کسی فرد کو اسکے مزاج کی سختی سے غلط فیصلے کا اندیشہ ہوتو عشاء کی نماز کے بعد باوضو حالت میں 25 مرتبہ سورۃ یٰسین کی تلاوت کریں۔ اوّل آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اپنے اوپر دم کرلیں اور ایک گلاس پانی پر دم کر کے اس کو اسی وقت پی لیں اور کچھ پانی اٹھا کر رکھ دیں جب حاکم کے پاس جائیں تو وہ پانی اپنے چہرہ پر مل لیں ان شاء اللہ صحیح فیصلہ کرنے پر مجبور ہو گا ۔
قرض کی لعنت سے نجات صرف 3 بار پڑھنے میں
اگر کوئی شخص یا کوئی گھرانہ اچانک کسی مشکل یا مصیبت کا شکار ہو جائے تو گھر کے چند افراد ایک مجلس میں بیٹھیں اور ایک ہی مجلس میں ایک سو مرتبہ سورہ یٰسین کی تلاوت کریں اوّل و آخر وہ شخص جو دعا کرائےگا گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اسکے بعد اجتماعی دعا کریں اور مشکل سے نجات حاصل کرنے کیلئے رب کے آگے دامن پھیلائیں ان شاء اللہ دعا قبول ہوگی اور مشکل سے نجات مل جائے گی۔ اگر کوئی شخص قرض کی لعنت میں گرفتار ہوتو اس کو چاہیے کہ نماز فجر کے بعد تین مرتبہ سورۃ یٰسین کی تلاوت کرے اور اللہ تعالیٰ سے قرض کی ادائیگی کی دعا کرے۔ اوّل و آخر روزانہ گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف بھی پڑھے اس عمل کو اکیس روز تک جاری رکھیں ان شاء اللہ جلد قرض سے نجات مل جائے گی۔
بُری موت سے نجات صرف ایک بار پڑھنے میں
ہر انسان کو ایک نہ ایک دن موت آنی ہے مگر سرکار دو عالمﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ بُری موت سے پناہ مانگنی چاہیے بُری موت سے محفوظ رہنے کیلئے روزانہ ایک مرتبہ سورۃ یٰسین کی تلاوت کرے اور بعد نماز مغرب دو نفل اس طرح ادا کریں کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ یٰسین پڑھیں اور اگر سورۃ یٰسین پوری یاد نہ ہو تو سورۃ یٰسین کی یہ تین آیات پڑھ لیا کریں۔یٰس۔وَ الْقُرْاٰنِ الْـحَكِیْمِ۔اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ۔عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍان شاءاللہ اس عمل کی برکت سے پانی میں ڈوبنے، آگ میں جلنے، حادثے یا کسی اور قسم کی ناگہانی اور بُری موت سے حفاظت ملے گی۔
کوئی بھاگ گیا یا غائب ہے!صرف 7 مرتبہ پڑھیں!
اگر کوئی بھاگ گیا ہو غائب ہوگیا ہوتو اسے واپس بلانے کے لیے یہ عمل کریں کہ سورۃ یٰسین کسی اندھیرے کمرے میں جہاں برائے نام روشنی ہو۔ بیٹھ کر 7 مرتبہ پڑھیں اور کسی برتن میں پانی لیکر رکھ لیں اوّل و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ جب سورۃ یٰسین مکمل کرلیں تو پانی پر دم کردیں اس طرح ساتویں مرتبہ پانی پر دم کریں، درود شریف پہلی بار شروع میں اور ساتویں بار آخر میں پڑھیں پھر اس پانی کو مکان میں چاروں طرف چھڑک دیں پہلے مشرق کی طرف پھر مغرب کی طرف اس کے بعد شمال و جنوب کی طرف یہ عمل لگاتار تین دن تک کرنا ہے اور پانی چھڑکنے کے بعد دو رکعت نفل پڑھ کر دعا کرنی ہے کہ فلاں بن فلاں گھر واپس آجائے، ان شاءاللہ بھاگا ہوا واپس آجائے گا۔
بُرے فعل میں مبتلا ہیں تو پرانی قبر کی مٹی لائیں
اگر کوئی شخص بُرے فعل میں مبتلا ہوتو اس کے لیے یہ عمل کریں کسی پرانی قبر کی تھوڑی سی مٹی اٹھا کر لائیں اور اس پر بارہ مرتبہ باوضو ہوکر سورۃ یٰسین پڑھ کر دم کردیں اور کسی پھلدار درخت کی جڑ میں دفن کردیں اور ایک کاغذ پر لکھ کر فلاں ابن فلاں برائیوں سے باز آجائے اس کو بھی اس مٹی کے ساتھ دفن کردیں ان شاءاللہ چند دنوں کے
بعد وہ سدھار کی طرف چل پڑے گا۔بواسیر کیسی بھی ہو نجات مل جائے گی: ماہ مبارک میں آخری بدھ کو ایک چاندی کا چھلہ لیں اسکے بعد پانی بر7 مرتبہ سورۃ یٰسین پڑھ کر دم کردیں اوّل و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھیں پھر اس چھلے کو آگ میں تپائیں جب وہ خوب تپ جائے تو اس کو پڑھے ہوئے پانی میں ٹھنڈا کریں اس کے بعد دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں یا اس کے برابر والی انگلی میں پہن لیں بواسیر کیسی بھی ہو خونی یا بادی، اس سے نجات مل جائے گی۔ ان شاء اللہ۔رمضان المبارک میں سورۂ یٰسین پڑھنے کے درجات اور ثواب میں ستر گنا اضافہ ہوجاتا ہے‘ لہٰذا اپنے مسائل کے حل کیلئے ہوسکے تو ہر نماز کے بعد پڑھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں