Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میںکامیاب نہیں ہوسکتا!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

قارئین! جتنا بھی آپ دوسروں کے سہارے پر زندہ رہنا کم کرتے جائیں گے اور اپنی عقل و فراست پر بھروسہ کریں گے اتنا ہی آپ مسائل کا زیادہ کامیابی سے حل معلوم کرتے جائیں گے اور اپنی راہیں آپ ہموار کرنے کے قابل ہوتے جائیں گے رفتہ رفتہ آپ کو یقین ہوجائے گا کہ آپ میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو نامساعد حالات کے رخنوں کوشکست دے کر بہتر اور حسب منشاء نتائج پیش کرتی ہیں آپ کے ذہن میں وسعت اور عملی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ تمام قنوطی خیالات کو ایک لمحہ کیلئے بھی اپنے پر حاوی نہ ہونے دیجئے اپنی صلاحیتوں کو جانئے اپنے ماحول کو سمجھئے اپنی خواہشات اور ممکنات کا اندازہ لگائیے اور ان لوگوں سے ملتے رہیے جو آپ کو منزل مقصود تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں‘ زندگی میں کوئی بھی ایسی بات نہیں جو پوری نہ ہوسکتی ہو اور آپ کی پہنچ کے باہر ہو لیکن اس کے ساتھ شرط یہ ہے کہ آپ صحیح راہ تلاش کریں اور اپنے آپ کو یہ کامل یقین دلاتے رہیں کہ آپ ضرور کامیاب ہوں گے ناکامیوں سے تھک ہار کر راہ ہی میں نہ بیٹھے رہیں اگر آپ کی خواہش میں خلوص اور دلی لگاؤ ہوگا تو یہ خلوص اور لگاؤ ہی اس خواہش کو اپنانے اور پورا کرنےکا بین ثبوت ہے اگر آپ یہ کہتے رہے ’’میں کامیاب نہیںہوسکتا یہ کام میری طاقت سے باہر ہے‘‘ تو یقین کیجئے کہ آپ کی کامیابی کی راہ میں آپ کی بزدلی اور شکست خوردگی ہی حائل ہوگیا اورجب آپ یہ کہیں گے ’’میں کامیاب ہوسکتا ہوں اورکامیاب ہوں گا‘ تو آپ کامیاب ہونے کی آدھے سے زیادہ دشواریوں پر حاوی ہوجاتے ہیں اگر آپ کے اس یقین اور اعتماد میں شک و شبہ نہ پیدا ہوا تو آپ ایک نہ ایک دن ضرور کامیاب ہوں گے۔خود غرض لوگوں اور حالات اور ماحول سے دور رہئے جو اپنی شکست سے آپ کی ہمت پست کرتے ہیں اپنے ماضی کی ناکامیوں اور غلطیوںپر کف افسوس ملتے بیٹھے نہ رہئے ورنہ مستقبل کا یہ خوف آپ کی جدوجہد میں حائل آئے گا۔ آپ اپنی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد سے مشکل سے مشکل کام سہل ہوجاتے ہیں۔ یاد رکھیے! ہر انسان میں اللہ تعالیٰ نے کوئی نہ کوئی صلاحیت رکھی ہے اب کامیاب انسان وہ ہے جو اپنی صلاحیت پر اعتماد کرتے ہوئے خوب استعمال کرے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 413 reviews.