Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اللہ والوں کا فیض

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

بھورا سانپ اور بلی کا سر:میں نے دیکھا کہ مکانات تعمیر ہورہے ہیں جو کہ بہت گہرائی میں ہیں۔ مزدور کام کررہے ہیں۔ میں اور میرا نوکر انہی مکانات میں اونچی جگہ پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ان مزدوروں سے باتیں کررہے ہیں۔ اتنے میں دیکھتا ہوں کہ ایک بہت بڑا سانپ نمودار ہوتا ہے اس کا رنگ بھورا ہے اور اس کا سر بلی جیسا ہے۔ آنکھیں اور مونچھیں بھی بلی کی طرح ہیں اس کے تین چار بچے بھی بلی کے بچوں کی طرح ہیں‘ میں اپنے نوکر سے کہتا ہوں کہ وہ دیکھوسانپ۔ وہ بھی دیکھتا ہے اور کہتا ہے یہ تو عجیب سانپ ہے ‘ میں اس کو فولادی سلاخ سے مارتا ہوں وہ زخمی ہو جاتا ہے لیکن مرتا نہیں ، پھر بھاگ جاتا ہے اس کے بچے بھی بھاگ جاتے ہیں۔(م۔ خ‘ پشاور)
تعمیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کسی اہم کام میں بعض لوگ جو ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں حائل ہونے کی کوشش کریں گے تاہم اگر آپ نے حسن تدبیر سے کام لیا تو مخالفین ناکام ہو کر واپس ہو جائے گے۔پانچ وقت کی نماز ضرور پڑھیں۔ باقی سارا دن چلتے پھرتے درود شریف پڑھتے رہیں۔
ہم ایئرپورٹ نہیں جائیں گے:خواب میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر کے سامنے ایک نیا ائیرپورٹ بنا ہے اور میں کھڑکی میں کھڑی دیکھ رہی ہوں۔ رن وے کے اوپر بجلی کی تاریں بہت ہی بے ہنگم طریقے سے اِدھر اُدھر گزر رہی ہیں۔ اتنی دیر میں میرے ابو مجھے اور میری بہن کو کہتے ہیں کہ اس ائیرپورٹ سے آج پہلی فلائٹ جارہی ہے تم لوگ بھی اس میں چلے جائو۔ میں اپنی بہن سے کہتی ہوں اس فلائٹ کے ساتھ یقیناً کوئی مسئلہ ہوگاہم اس میں نہیں جائیں گے۔ (شانزے‘ بہاولپور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کسی کام میں رکاوٹ آرہی تھی وہ رکاوٹ ان شاء اللہ جلد دور ہونے والی ہے۔ آپ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ ہر نماز کے بعد 21 بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔
مجھے امتحان دینے جانا ہے!:میں نے دیکھا کہ مجھے امتحان دینے جانا ہے مگر صبح اٹھی تو دیر ہوگئی۔ جلدی سے باہر گئی اور دکان سے جاکر دو پین خریدے۔ ایک نیلا اور دوسرا لال۔ دکان کے راستے میں کچھ کیچڑ بھی تھا۔ کمرئہ امتحان میں دیر سے پہنچی مگر پیچھے سے آواز آئی کہ کوئی بات نہیں، آپ کا امتحان ہو جائے گا۔ فکر نہ کریں۔ (سویرا‘ کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے تمام اہم کام اللہ پاک کے فضل و کرم سے خوش اسلوبی سے انجام پاجائیں گے۔ آپ روزانہ اول و آخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ سورئہ قریش 31بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
بستے میں کتابیں اور سفید چادر:میں نے دیکھا کہ کسی پرانے گھر میں ہوں اور سکول جانے کی تیاری کررہی ہوں۔ بستے میں کتابیں اور اپنی سفید چادر رکھی ہے اور نیلا سوئٹر پہنا ہے اور باہر بارش ہورہی ہے، والد مرحوم پلنگ پر بیٹھے ہیں، وہ 250روپے مجھے دینے لگتے ہیں تو امی کہتی ہیں کہ اسے 200دو۔ پھر تین اجنبی آدمی گھر پر آتے ہیں۔ پھر منظر بدلتا ہے۔ میں پل پر چڑھتی ہوں میں نے برقع پہن رکھا ہے اور شوخ پیلے کپڑے اور پیلے جوتے پہن رکھے ہیں، وہاں بچوں کا کافی ہجوم ہوتا ہے، پھر وہ تین آدمی جو گھر آئے تھے وہاں بھی آجاتے ہیں اور میں پل سے اتر جاتی ہوں، پھر وہ آدمی چلے جاتے ہیں، میں پل کے نیچے سڑک پر کھڑی ہوں۔ وہاں سے ایک بس گزرتی ہے میں اس میں نہیں بیٹھی بلکہ سوچتی ہوں کہ رکشے سے سکول جائوں گی، پھر ایک جگہ سے گزرتی ہوں جہاں شادی ہو رہی ہوتی ہے اور ایک بوڑھی عورت اپنے پورے ہاتھوں میں مہندی لگائے ہوئے ہوتی ہے۔(کنول، لاہور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کچھ مالی پریشانیاں آئیں گی تاہم یہ عارضی ہوں گی اور ان شاء اللہ غیب سے مدد ہوگی۔ آپ روزانہ ایک مرتبہ سورئہ یٰسین اول و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ثواب اپنے والد مرحوم کو پہنچا دیا کریں۔
سفید رنگ کا سانپ اور مٹی: میں نے دیکھا کہ ایک بہت بڑا سفید رنگ کا سانپ ہے۔ دیکھتے دیکھتے وہ سانپ مٹی میں بری طرح لوٹنے لگتا ہے۔ پہلے تو سانپ کا منہ کالا ہونا شروع ہو جاتا ہے اور پھر جیسے جیسے سانپ مٹی میں لوٹتا ہے اس پر کالے رنگ کی موٹی موٹی لائنیں پڑنے لگتی ہیں، میں سوچتی ہوں کہ لوگ کہتے ہیں کہ سفید سانپ تو بزرگ ہوتا ہے تو پھر یہ کالا کیوں ہورہا ہے۔ سانپ کا دم والا حصہ میری طرف ہے، پھر دیکھتی ہوں کہ جیسے مجھے گولی لگ گئی ہے اور خون بھی نکل رہا ہے۔ سب خاندان کے لوگ جمع ہیں تو میں سوچتی ہوں کہ میں تو مرگئی ہوں تو پھر میں ان سب سے کیسے ملوں۔(ام قاسم۔ گوجرانوالہ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اس بات کا اشارہ دیا گیا ہے کہ کوئی شخص بزرگ کے روپ میں آپ کے ساتھ دشمنی کا معاملہ کررہا ہے اور کسی بھی وقت آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے لہٰذا آپ اس طرح کے لوگوں سے محتاط رہیں۔
اللہ والوں کا فیض:میں نے دیکھا کہ میں نے سفید یونیفارم پہن رکھا ہے۔ علاقے میں بہت بارش ہورہی ہے اور راستے میں پانی بھرا ہے۔ سیلاب کی سی صورتحال ہے۔ اس میں سے گزر کر گھر تک پہنچتی ہوں اور اس سے پہلے مختلف درگاہوں سے گزر کر ایک جگہ پہنچتی ہوں تو پتہ چلتا ہے کہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ ہے۔ دو آدمی اندر نماز پڑھ رہے ہیں، ان کے پاس سے گزر کر ایک عورت کے پاس جاتی ہوں۔ وہ کہتی ہے کہ بزرگ کے بارے میں ساری معلومات فراہم کرے گی کہ کب پیدا ہوئے اور کب دنیا سے رخصت ہوئے اور کہاں رہتے ہیں پھر میں اپنے گھر جاتی ہوں تو سیلاب سے گزرتی ہوں اور گھر کے دروازے تک پہنچتی ہوں، مگر میرے کپڑوں پر کیچڑ کا کوئی نشان نہیں ہوتا۔(فروا‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو اللہ والوں کا فیض نصیب ہوگا اور دین پر چلنے کی توفیق بھی نصیب ہوگی، نیز اللہ پاک سے محبت اور تعلق میں اضافے کا اشارہ بھی ہے۔ ممکن ہوتو کسی اللہ والے متبع سنت و شریعت بزرگ سے اصلاح تعلق فرمالیں۔پانچ وقت کی نماز یقینی بنائیے اور حرام کاموں ‘ حرام رزق سے خود کو بچائیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 401 reviews.