Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دودھ جلیبی اور ایڈیٹر عبقری کی پکار

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

قارئین! یقین جانیے میں آپ کو زندگی کا ایک ایسا راز بتانے لگا ہوں جو آپ اپنی زندگی میں فیصلہ کن انداز میں حاصل کرسکتے ہیں اور وہ راز یہ ہے کہ آپ آج سے بازار میں دستیاب جلیبیاں لیں اور خالص دودھ دودھ گرم کریں اور اس میں جلیبی بھگو کر رات کو رکھ دیں اگر کھلا آسمان ہوتو ڈھانک کر ‘ورنہ کمرے یا برآمدے میں بھی رکھ سکتے ہیں اور صبح اس کو مکس کرکے چمچ چمچ نوش جان کریں۔

میں چھوٹا سا ہی تھا کوئی تقریباً آٹھ دس سال کا ‘میرے نانا جو کے خودبہترین گھوڑے پالتے اور نواب آف بہاولپور کے گھوڑوں کے شاہی معالج تھے۔ وہ دودھ جلیبیاں کھاتے تھے‘ رات کو دودھ میں جلیبیاں بھگو کر رکھ دیتے اور صبح اٹھ کر دودھ جلیبی بطور ناشتہ کھاتے‘ میں نے انہیں دیکھا کہ اس کے بعد وہ نہ کچھ کھاتے تھے‘ نہ پیتے تھے نہ اور کوئی چیز لیتے تھے بس ان کی غذا صبح کی یہی تھی دوپہر کو ہلکا پھلکا پھل کھالیتے یا کوئی ہلکی پھلکی سی چیز اور کھانا صرف شام کو سونے سے تین گھنٹے پہلے وہ بھرپور انداز سے کھاتے تھے۔
وہ کب کے فوت ہوگئے‘ لیکن انہوں نے زندگی پر ایسا نقش چھوڑا کہ پھر اس کے کمالات فوائد اور حیرت انگیز طبی اور میڈیکلی رزلٹ کھلنا شروع ہوگئے‘ ان سے ایک بات سنی تھی کہ جو شخص صبح نہار منہ دودھ جلیبی کا ناشتہ کرے گا وہ کبھی بوڑھا نہیں ہوگا‘ کمزور نہیں ہوگا اسے شوگر بلڈپریشر نہیں ہوگا‘ جگر کے امراض ‘دل کے امراض‘ نظر کبھی کمزور نہیں ہوگی بلکہ وہ یہاں تک فرماتے تھے کہ شاہین تین میل اوپر آسمان سے نیچے سانپ اور اپنی غذا کو دیکھ لیتا ہے اس کی نظر اتنی تیز ہوتی ہے اور اس کی رفتار اتنی ہوتی ہے کہ سانپ اپنے بل تک پہنچنے سے پہلے پہلے پھر شاہین کے پنجوں اور چونچ میں ہوتا ہے۔ نانا مرحوم فرماتے تھے کہ جو دودھ جلیبی کھائے گا شاہین جیسی طاقت‘ پھرتی‘ صحت مندی اور تندرستی پائے گا اور جو دودھ جلیبی مسلسل اپنی زندگی میں ناشتے کے طور پر استعمال کرے گا وہ شاہین جیسی تیز نگاہ ‘ صحت مند اور تندرست حافظہ پائے گا۔ میں نے خود ان کی زندگی میں یہ ساری چیزیں دیکھیں وہ بالکل موٹے نہیں تھے اور درازقد تھے‘ پیٹ نکلا ہوا نہیں تھا‘ ویٹ بڑھا ہوا نہیں تھا‘ ان کی صحت اور تندرستی کے رازوں میں ایک راز یہ تھا کہ وہ کم کھاتے تھے‘ زیادہ چلتے تھے لیکن انہوں نے کبھی اپنی زندگی میں سردی کا موسم ہو یا گرمی کا دودھ جلیبی نہیں چھوڑی۔ حتیٰ کہ وہ حج پر گئے تو اپنے ساتھ جلیبی ایک بڑے سے ڈبے میں بھر کر ساتھ لے گئے‘ کسی نے انہیں کہہ دیا کہ وہاں جلیبی نہیں ملتی لیکن بعد میں آکر کہنے لگے کہ مجھے ایک دکان مکہ مکرمہ میں اورایک مدینہ منورہ میں مل گئی‘ مکہ مکرمہ میں انڈین کی دکانیں تھیں اور وہ بہت اچھی جلیبی نکالتے تھے‘ اپنے حج کے سفر میں جب سہولیات بالکل نہیں ہوتی تھیں حاجی مسلسل مجاہدہ قربانی کرتا رہتا تھا‘ فرماتے تھے کہ بڑے بڑے صحت مند لوگ تھک جاتے تھے اور بعض اوقات چڑچڑے ہوجاتے تھے میں بالکل نہیں تھکتا تھا اور اس بڑھاپے کی حالت میں میں بہت پیدل چلا اور سارا حج میں نے پیدل کیا اور پھر اپنی غذاؤں پر توجہ کرکے کہنے لگے کیونکہ میں دودھ جلیبی مسلسل استعمال کرتا تھا اور اس لیے دودھ جلیبی نے مجھے صحت مند زندگی دی۔
قارئین! دودھ جلیبی برصغیر کی ایک پرانی روایتی غذا ہے جلیبی کی ابتدا کب ہوئی؟ اس کی ایک تاریخ ہے جو خود صدیوں پر محیط ہے۔ البیرونی نے اپنے سفر نامہ میں اس کا تذکرہ کیا‘ ابن بطوطہ کے وہ سفرنامہ کے حصے جو بعد میں چھپے اس میں ایک روایت ہے کہ ابن بطوطہ جب برصغیر کے سفر میں مختلف بادشاہوں کے شاہی دسترخوان پر کھانا کھاتے تھے اور شاہی دسترخوان کے ذائقوں سے لطف اندوز ہوتے تھے تو ان کا تعارف بادشاہوں کے شاہی دسترخوان پر ایک ٹیڑھی میڑھی مٹھائی اور میٹھی غذا سے ہوئی‘ وہ غذا کیا تھی چکھنے کے بعد اس کا ذائقہ جب زبان پر گھلا تو بے ساختہ’واہ‘ نکلی۔ قارئین! سچ پوچھیں اگر آپ ایک کام کرلیں وہ کام یہ ہے کہ دیسی جلیبی خود تیار کروائیں وہ بھی دیسی گڑ میں۔ آج سے کچھ زیادہ عرصہ نہیں گزرا دیسی جلیبی دیسی خمیر کے ساتھ تیار ہوتی تھی‘ موجودہ خمیر پیدا کرنے کے لیے دیسی خمیر نہیں کچھ اور چیزیں ہوتی ہیں اگر کوئی پرانا تجربہ کار جلیبی بنانے والا ایسا شخص مل جائے جو دیسی طریقے سے خمیر تیار کرے‘ دیسی گھی ہو شرط ہےخالص ہو اور بالکل دیسی اور بہت زیادہ ڈارک براؤن یعنی گہرے رنگ کا گُڑ اس کا شیرہ تیار کرے اور اس شیرے میں یہ جلیبیاں بنائے یہ پھر جلیبی نہیں ہوگی آپ کی نسلوں کا ایک معمار بن جائے گی اور رہبر بن جائے گی۔
قارئین! یقین جانیے میں آپ کو زندگی کا ایک ایسا راز بتانے لگا ہوں جو آپ اپنی زندگی میں فیصلہ کن انداز میں حاصل کرسکتے ہیں اور وہ راز یہ ہے کہ آپ آج سے بازار میں دستیاب جلیبیاں لیں اور خالص دودھ گرم کریں اور اس میں جلیبی بھگو کر رات کو رکھ دیں اگر کھلا آسمان ہوتو ڈھانک کر ‘ورنہ کمرے یا برآمدے میں بھی رکھ سکتے ہیں اور صبح اس کو مکس کرکے چمچ چمچ نوش جان کریں۔
ایسا نہ ہو کہ دیسی جلیبی کے بناتے بناتے آپ موجودہ جلیبی کے فوائد سے بھی محروم ہوجائیں کیونکہ دیسی جلیبی بنانا اورجو ترکیب میں نے بتائی ہے ہر بندے کے بس کا کام نہیں اور ہر شخص ایسا کر بھی نہیں کرسکتا۔ابھی پچھلے دنوں کی بات ہے ایک مریض میرے پاس آیا بالکل نڈھال‘ ناتواں ‘طاقت اور قوت بالکل ختم ہوگئی تھی‘ شوگر نے کھوکھلا کرکے رکھ دیا تھا۔ میں نے انہیں دودھ جلیبی کا مشورہ دیا فوراً بولے کہ مجھے شوگر ہے میں نے ٹھنڈی آہ بھری اور اس کو ایک بات بتائی جو آپ سب کے لیے بھی ہے کہ شوگر کے مریض کے ساتھ ظلم اور زیادتی یہ ہے کہ اندر سے شوگر کھوکھلا کرتی ہے اور پھر اس کے ساتھ ایک اور ظلم یہ ہوتا ہے کہ اس بندے کو ہر وہ غذا جس میں قوت اور طاقت ہے بند کروا دی جاتی ہے حتیٰ کہ یہاں تک کہا جاتا ہے کیلا استعمال نہ کریں اس میں شوگر ہے‘ میں نے ان سے عرض کیا آپ صبح ناشتہ دودھ جلیبی کا کریں‘ اس کے بعد آپ ایک گھنٹہ واک کریں اور آپ کو خود احساس ہوگا کہ آپ کے اندر کتنی قوت آتی ہے اور کتنی انرجی بھرتی ہےاور شوگر کہاں جاتی ہے اور شوگر سے ہونے والے جتنے بھی عوارضات اور بیماریاں ہیں وہ کیسے ختم ہوتی ہیں۔ یہ سب چیزیں آپ کی ختم ہوجائیں گی آپ صحت مند تندرست اور توانا ہوجائیں گے۔انہوں نے میری بات مانی ۔
کچھ عرصہ بعد ڈرتے ڈرتے مجھ سے کہنے لگے کہ جب سے میں نے جلیبی اور دودھ شروع کیا ہے مجھے اپنے جسم میں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں پھر سے اٹھارہ سال کا ہوگیا ہوں اور صحت مند زندگی نے مجھے گلے لگالیا ہے جو کہ مجھ سے برسوں پہلے روٹھ چکی تھی۔ (جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 253 reviews.