Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ملازمین ضرور پڑھیں! ناحق انکوائری سے بچنے کا عمل

ماہنامہ عبقری - جون 2020

اللہ تعالیٰ قیامت کے روز حساب لے گا یعنی جو کچھ اس نے ہمیں دیا ہے اس کے متعلق وہ پوری طرح باز پرس کرے گا اس لیے اسے حسیب کہا جاتا ہے۔ ایک بزرگ کا قول ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی اس صفت کی بنا پر اپنی ساری مخلوق سے حساب لینے کی طاقت رکھتا ہے یعنی جو مال اس نے ہمیں دنیا میں دیا ہے اس کے متعلق ہم سے پوچھے گا کہ ہم نے اس مال کو اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق خرچ کیا ہے کہ نہیں۔ اسی طرح جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے علم دے رکھا ہے اس کے متعلق دریافت کرے گا کہ تو نے علم کو میرے احکامات کے مطابق استعمال کیا تھا؟ اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ ذرے ذرے کا حساب لے گا۔اس کے علاوہ حسیب کافی کے معنوں میں آتا ہے یعنی کفایت کرنے والا ہے کیونکہ وہ بندوں کوچیزیں عطا فرماتا ہے تاکہ وہ ان کی دنیا اور آخرت میں کفایت کرسکیں۔ حضرت امام غزالیؒ نے فرمایا ہے کہ حسیب، حسب سے بنا ہے جس کا مطلب سرداری اور شرف کمال ہے۔ بہرکیف علماء نے زیادہ تر اس سے حساب کرنے والا ہی مراد لیا ہے۔ یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد ۸۰ ہیں۔
انکوائری میں بچنے کا عمل
اگر کوئی شخص سچا ہو مگر اس کے خلاف خواہ مخواہ تفتیش ہوگئی ہو تو اسے انکوائری میں بچنے کے لیے اس اسم کو ’’یَاحَفِیْظُ‘‘ کے ساتھ ملا کر پڑھنا چاہیے یعنی ’’یَاحَفِیْظُ یَاحَسِیْبُ‘‘ 8604مرتبہ روزانہ چالیس دن تک پڑھے انشاء اللہ انکوائری ختم ہو جائے گی اور پڑھنے والے کی ہر لحاظ سے حفاظت اور بچت ہوگی۔
قرضہ وصول کرنے کا عمل
اگر کوئی شخص قرضہ لے کر نہ دے اور پریشان کرتا ہوتو قرض واپس لینے کے لیے اس اسم کو8 ہزارمرتبہ روزانہ چالیس دن تک پڑھیں اور آخری دن پڑھائی کے بعد اسم یَاحَسِیْبُکو ایک کاغذ پر گیارہ مرتبہ لکھیں اور تعویذ بناکر کسی درخت کی شاخ سے لٹکا دیں۔ ان شاء اللہ قرضہ وصول ہوگا اور کسی قسم کا نقصا ن نہیں ہوگا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 119 reviews.