محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سردی کی وجہ سے اکثر لوگوں کو قے آنا شروع ہوجاتی ہے جو کہ کسی صورت نہیں رکتیں‘ ڈاکٹر حضرات ادویات دے دے کر تھک جاتے ہیں مگر قے رکنے کا نام ہی نہیں لیتی۔اس بیماری کے علاج کیلئے میرے پاس ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین عبقری کیلئے خاص طور پر لکھ رہی ہوں۔سردی کی وجہ سے اگر کسی قے آرہی ہو تو اس کیلئے دیسی انڈے کی سفیدی ایک کپ سادہ پانی میں اتنا پھینٹیں کہ جھاگ آجائے۔ جھاگ احتیاط سے اتار کر پھینک دیں اور باقی پانی پی لیں۔(راحیلہ خان‘ سیالکوٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں