Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نسلوں کے راز اور بوسیدہ نایاب ڈائریاں نمبر ۱۴

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

میری ذاتی ڈائری اور لاتعداد کے
آزمودہ در آزمودہ ٹوٹکے
زکام کے لیے:ایک چمچ کلونجی پیس کر اس میں گیارہ چمچ زیتون کا تیل ملاکر اسے اُبلاکر چھان لیں۔ یہ تیل صبح و شام ناک میں ایک ایک قطرہ ڈالیں۔
رزق کی تنگی دور کرنے کے لیے:روزانہ نماز فجر کے بعد باوضو کلمہ طیبہ کثرت سے پڑھیں۔
نزلہ زکام کے لیے:روزانہ رات کو ایک مٹھی بھنے ہوئے چنے چھلکے سمیت کھائیں۔ پھر ایک گھنٹے تک پانی نہ پئیں۔
اگر سینے میں سوجن ہوتو:ہر نماز کے بعد ۳بار سورئہ فاتحہ پڑھیں۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا یہ نہایت آسان اور پُر اثر عمل ہے۔بادی بواسیر کے لیے:صبح نہار منہ آدھا چائے کا چمچ تارا میرا کے بیج، رات کے باسی پانی کے ساتھ کھائیں۔
جسم میں کہیں بھی درد رہتا ہوتو:21بار اوّل و آخر درود شریف اور سات بار سورئہ فیل پڑھ کر دم کریں انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔جوڑوں کے درد اور سوجن کے لیے:سات عدد چھوہارے اور 5کلو گرام سونٹھ کو (پسی ہوئی) دودھ میں جوش دے کر صبح نہار منہ پینے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے۔
سبزی دیر تک تازہ رکھنے کے لیے:تھوڑے سے پانی میں سرکہ ملاکر اگر سبزی پر چھڑک دیا جائے تو سبزی دیر تک تازہ رہتی ہے اور جراثیم بھی مر جاتے ہیں۔
دائمی نزلہ کے لیے:مچھلی کا تیل آدھا چمچ روزانہ ناشتے کے دو گھنٹے بعد استعمال کریں۔ تیس دن اس ٹوٹکے کو کریں۔
اگر دانت میں درد ہوتو:باوضو ہوکر سورئہ قریش اکیس 21بار پڑھ کر نمک پر دم کریں اور یہ نمک دانت پر ملیں۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔رزق کی تنگی، بیماری سے نجات اور ہر مسئلے کے حل کے لیے:سورئہ واضحی کی آیت نمبر5 کثرت سے پڑھیں۔خود کلامی کی بیماری دور کرنے کے لیے:پکے ہوئے پپیتے کا چھلکا سالن کی طرح پکا کر ایک ہفتہ تک کھائیں۔گاہک زیادہ آئیں اور کاروبار میں برکت کیلئے:سورئہ مومن کو کاغذ پر لکھ کر دوکان میں لگانے سے گاہک زیادہ آئیں گے اور کاروبار میںبرکت ہوگی۔جس کو جاب نہ ملتی ہو:وہ روزانہ سات بار سورئہ مریم پڑھ کر دعا کرے۔ انشاء اللہ چند دن میں جاب مل جائے گی۔عجز و انکساری پیدا کرنے کیلئے:کھانا کھاتے وقت ہر لقمے پر ’’یاواجد‘‘ پڑھیں۔ انشاء اللہ آپ کے اندر عجز و انکساری پیدا ہو جائے گی۔سر درد کے لیے:سونف کو پانی میں اچھی طرح پیس لیں پھر اس میں مصری شامل کرکے پی لیں۔ سر درد ختم ہو جائے گا۔عینک توڑ ٹوٹکہ:کچا شلجم نمک لگا کر کھانے سے نظر تیز ہو جاتی ہے۔سردیوں کا بہترین ٹانک:رات کو سوتے وقت روغن بادام ایک چمچ دودھ یا پانی میں (نیم گرم ہو) ملاکر پئیں۔گلے کے درد کے لیے:پالک کے پتے اُبال کر ایک لیٹر پانی میں آدھا چائے کا چمچ نمک ڈال کر غرغرے کریں۔ گلے کا درد دور ہو جائے گا۔شوگر سے نجات کے لیے:صبح خالی پیٹ پانچ سے چھ دانے کلونجی کے کھائیں۔آنکھوں کے ہر مرض کے لیے:آب زم زم کے دو قطرے ہر نماز کے بعد آنکھوں میں ڈالیں۔ نظر کی کمزوری اور آنکھوں کے ہر مرض کے لیے لاجوب ہے۔امتحان میں کامیابی کے لیے:یَاحَسِیْبُ گیارہ ہزار مرتبہ اوّل و آخر تین مرتبہ درود شریف تین دن تک پڑھ کر دعا کریں۔شادی کے لیے:سونے سے پہلے سورئہ اخلاص 41 مرتبہ، اوّل و آخر درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھ کر عاجزی سے دعا کریں۔بہترین حافظہ کے لیے:یَاقَوِیُّ گیارہ مرتبہ ہر فرض نماز کے بعد دایاں ہاتھ سر پر رکھ کر پڑھیں۔بخار کے لیے:کسی بھی قسم کے بخار کے لیے سورئہ الرحمن ہر روز بعد نماز فجر اور عشاء باوضو ہوکر تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلائیں۔اولاد نرینہ کے لیے:روزانہ بعد نماز فجر سورئہ رحمن ایک مرتبہ اوّل و آخر درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھ کر عاجزی سے دعا کریں۔کینسر کے لیے:اوّل و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی اور ایک بار سورئہ مریم پڑھ کر مریض کو پانی پر دم کرکے پلائیں۔ مریض چالیس دن میں صحت یاب ہو جائے گا۔ انشاء اللہلاجواب صحت پانے کے لیے:روزانہ نہار منہ دو سیب کھا کر اوپر سے دودھ پی لیں تو چند ہفتوں میں صحت لاجواب ہو جائے گی۔ سیب کا باقاعدہ استعمال گالوں پر سرخی لاتا ہے۔اگر کسی کام میں رکاوٹ ہوتو:اوّل و آخر ۳بار درود شریف اوریَامُؤخر کو 846 بار روزانہ 21 دن تک پڑھیں۔ ان شاء اللہ اس کام میں آسانی ہوگی۔لمبے گھنے، کالے اور چمک دار بالوں کے لیے:آدھا پائو زیتون کا تیل آدھا پائو آملہ کا تیل ملاکر رکھ لیں، رات کو بالوں میں مساج کریں۔چہرہ صاف اور پُررونق:گاجر کے جوس کو کاٹن (روئی) سے ہر روز چہرے پر لگانے سے چہرہ صاف اور بارونق ہو جاتا ہے۔بڑھی ہوئی تلی کے لیے:مولی کے رس میں حسب ضرورت نمک ملاکر اس رس کی 100گرام مقدار روزانہ مریض کو پلائیں۔
بے خوابی کی شکایت ہوتو:سونے سے ایک گھنٹہ پہلے نیم گرم پانی سے غسل کرلیں۔ نہایت پرسکون نیند آئے گی۔
اگر جسم کا کوئی حصہ سُن ہو جائے:صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ پڑھ کر متاثرہ جگہ پر تھوک لگائیں۔ ان شاءاللہ فوراً افاقہ ہوگا۔شوگر کے لیے:صبح کے وقت ایک چھوٹا چمچ سنگھاڑے کا آٹا دودھ کے ساتھ کھائیں‘ شوگر نارمل ہو جائے گی۔ خواتین کے پوشیدہ امراض میں بھی یہ ٹوٹکہ لاجواب ہے۔
اگر کسی کے رشتے میں کوئی رکاوٹ آرہی ہو تو:رکاوٹ کو ذہن میں رکھ کر ہر نماز کے بعد سورئہ اخلاص دس بار پڑھیں۔ تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گئیں۔جب ٹریفک بلاک ہو اور راستہ نہ مل رہا ہوتو:اپنی سواری میں بیٹھے بیٹھے یقین کے ساتھ’’ربی سلم سلم‘‘ پڑھیں اور پڑھتے جائیں۔اگر کوئی آپس میں لڑ رہا ہو تو:یَارَئُ وْفُ کو کثرت سے پڑھنا شروع کردیں۔ اس کا غصہ ٹھنڈا ہو جائے گا اور لڑائی ختم ہو جائے گی۔اگر اچار خشک ہو جائے تو:اس میں آدھا چائے کا چمچ گنے کا رس ملادیں۔ اس کے مزے میں پھر سے تازگی آجائے گی۔جس کو شیطانی وسوسے بہت زیادہ آتے ہوں:وہ ہر نماز کے بعد سورئہ مومنون کی آیت نمبر29 کا بکثرت ورد کرے۔اگر کسی کو نظربد لگ جائے تو:اس پر سورئہ قلم کی آیت نمبر51 پڑھ کر دم کریں۔ ان شاء اللہ نظر بد دور ہو جائے گی۔مونگی پھلی کے فائدے:رات کے کھانے کے 30منٹ بعد مونگ پھلی کھانے سے یادداشت اچھی ہو جاتی ہے۔ سردی کی وجہ سے ہونے والے امراض سے بچنے کے لیے مونگ پھلی ضرور کھائیں۔طاقت کے لیے:ہر روز صبح ایک گلاس گاجر کے جوس کے ساتھ چند بادام کی گریاں کھائی جائیں تو اس سے بے حد طاقت ملتی ہے۔اگر گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا ہوتو:نمازِ فجر کے بعد گیارہ بار اوّل و آخر درود شریف اور گیارہ بار سورئہ فاتحہ پڑھ کر دعا کریں۔
اگر کوئی شخص بہت بدزبان ہوتو:41 بار سورئہ شمس پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلائیں۔ ان شاء اللہ اس کی بدزبانی ختم ہو جائے گی۔جس کو آدھے سر کا درد ہو:وہ رات کو تکیے کے بغیر سوئے انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔اگر کوئی آپ کے پیسے واپس نہ کرتا ہوتو:بعد نمازِ فجر 1000 باراللہ الصمد پڑھیں۔ ان شاء اللہ وہ جلد آپ کے پیسے واپس کر دے گا۔
اگر میٹھے آلو کو نمکین کرنا ہوتو:انہیں کاٹ کر نمک لگا کر رکھ دیں۔ جب آلو پانی چھوڑ دیں تو انہیں دھولیں۔ آلو نمکین ہو جائیں گے۔موٹاپا کم کرنے کے لیے:صبح و شام 10 گرام اجوائن، 10 گرام سونٹھ کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر ابالیں۔ جب آدھا پانی رہ جائے تو اسے نیم گرم پی لیں۔
رزق کی فراوانی کے لیے:بعد نمازِ ظہر سورئہ فیل 21بار، اوّل و آخر ایک بار درود شریف پڑھیں۔ ان شاء اللہ رزق میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ہر قسم کے جادو، ٹونہ اور بداثرات سے نجات کیلئے:بعد نمازِ عشاء یا اللہ 313 بار اور سورئہ کوثر 21بار پڑھنے کا معمول بنالیں۔اگر جوڑوں میں درد ہوتو:ہر نماز کے بعد درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ کر گیارہ گیارہ بار یاغفور یاغفور پڑھ کر دم کریں۔حکمت و دانائی کی راہیں کھل جائیں:جو شخص رات کو سوتے وقت 78 باریَاحَکِیْمُ پڑھنے کا معمول بنا لے گا اس پر حکمت و دانائی کی راہیں کھل جائیں گی اور وہ نہایت ذہین ہوگا۔اگر کوئی بچہ بہت زیادہ ضد کرتا ہےتو:روزانہ 41 بار سورئہ اخلاص پڑھ کر پانی دم کرکے اسے پلادیں۔ بچہ ضد کرنا چھوڑ دے گا۔اگر پائوں میں درد رہتا ہوتو:روزانہ سرسوں کے تیل سے پائوں کے انگوٹھوں کا مساج کریں۔ درد ختم ہو جائے گا۔ انشاء اللہ۔کسی بھی مقصد یا حاجت کے لیے:الصلوٰۃ والسلام علی رسول اللہ۔ 1000بار پڑھ کر دعا کریں انشاء اللہ ہر حاجت پوری ہوگی۔چہرے کی جھریوں سے نجات کے لیے:میتھی کے تازہ پتوں کا پیسٹ بناکر رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں اور تھوڑی دیر بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔بھول جانے کی بیماری سے نجات کے لیے:ہر نماز کے بعد 100 بار الرحمن پڑھیں۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔ہونٹوں کی سیاہی دور کرنے کے لیے:ایک کپ ناریل کا تیل لے کر اس میں آدھا کپ تازہ لیموں کا عرق شامل کرلیں۔ دن میں 3 سے 4 مرتبہ ہونٹوں پر لگائیں۔اگر بلڈ پریشر ہائی ہوتو:وضو کرلیں بلڈپریشر نارمل ہو جائے گا۔ہاتھوں سے دھنیا، لہسن یا دوسری سبزی کی بدبو دور کرنے کے لیے:ٹوتھ پیسٹ کو ہاتھوںپر مل کر دھولیں۔حاجت پوری ہوگی:باوضو قبلہ رو ہوکر 2500 مرتبہ اسم ذات ’’اللہ‘‘کا ورد کرے تو ان شاء اللہ ہر حاجت پوری ہوگی۔ہر قسم کی کھانسی کے لیے:جب بھی کھانسی ہو ایک چھوٹا چمچ سونف کا سفوف کھا کر اوپر سے ایک کپ چائے پی لیں۔ انشاء اللہ ہر قسم کی کھانسی ختم ہو جائے گی۔
پیٹ کو کم کرنے کیلئے:دالیں اور سبزیوں کا استعمال کریں اور آملہ کا اچار موٹاپے کو کم کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔
اگر گھر میں سانپ بچھو نکلتے ہوں تو:سورئہ طارق کو باوضو ایک کاغذ پر لکھ کر دیوار پر لگادیں۔ نہایت آزمودہ عمل ہے۔
میاں بیوی کی آپس میں محبت کے لیے:روزانہ بعد نماز عشاء 41بار سورئہ کوثر پڑھیں ان شاء اللہ آپس میں محبت پیدا ہوگی۔اگر مسوڑھوں سے خون نکلتا ہوتو:امردو کے پتے پانی میں پکاکر اس پانی سے غراغرے کریں انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔
بواسیر سے نجات کے لیے:نماز عشاء کے وتروں میں پہلی رکعت میں سورئہ کافرون، دوسری رکعت میں سورئہ نصر اور تیسری رکعت میں سورئہ لہب پڑھیں۔کینسر کے لیے: اوّل و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی اور ایک بار سورئہ مریم پڑھ کر مریض کو پانی پر دم کر کے پلائیں۔ مریض 40 دن میں صحت یاب ہو جائے گا۔اگر جانور چارہ نہ کھائے اور تنگ کرے تو:اوّل و آخر تین بار درود شریف اوریَامُقِیْتُ 100 بار پڑھ کر چارے پر دم کرکے کھلائیں۔سخت مزاج خاوند کے لیے:بعد نمازِ عشاء 1000 باریَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام پڑھیں۔ ہر مشکل حل ہو جائے گی اور اگر کسی کا شوہر سخت مزاج ہے تو وہ اس عمل سے مہربان ہو جائے گا۔
کمر اور جوڑوں کے درد کے لیے:آدھا پائو میتھرے کوٹ کر پائوڈر بنالیں۔ ایک چھوٹا چمچ پائوڈر رات کو نیم گرم دودھ کے ساتھ لیں۔حج کے سفر میں پریشانی نہ ہو:حج کے سفر کے آغاز میں سواری پر سوار ہونے سے پہلے ’’یانافع‘‘ 100بار پڑھ لیں تو تمام سفر میں ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رہیں گے۔پسینے کی بدبو کے لیے:پھٹکڑی پانی میں ڈال کر اس پانی سے غسل کریں یا غسل کے بعد پھٹکڑی کا ٹکڑا بغلوں میں لگائیں۔ہائی بلڈپریشر کا فوری علاج:آدھے گلاس دودھ میں پانی ملاکر تین سانسوں میں پی لیں۔ دودھ فریج کا ٹھنڈا ہونا چاہیے۔اگر سر میں شدید درد رہتا ہوتو:ظہر کی نماز کے بعد پیشانی پر انگلی سے گیارہ بار اَللہُ اَلْجَبَّارُ، اَلْفَتَّاحُ لکھیں۔ ان شاء اللہ افاقہ ہوگا۔ہاضمہ کے لیے لاجواب ٹوٹکہ:سونف اور چینی ہم وزن لے کر سفوف بنا لیں اور کھانے کے بعد آدھا چمچ چائے والا استعمال کریں۔اگر بال وقت سے پہلے سفید ہو جائیں تو:آملے کا مربہ 3 عدد، ایک گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ صبح و شام کھائیں۔ چند مہینے یہ ٹوٹکہ استعمال کریں۔سلام کی برکات:جب بھی گھر میں داخل ہوں سلام ضرور کریں اس کی برکت سے گھر میںسکھ، چین، اللہ کی رحمتیں اور برکتیں آئیں گئیں۔ ان شاء اللہ
رزق میں اضافہ:رمضان المبارک کی 29 شب کو سات بار سورئہ واقعہ پڑھنے سے اللہ کے فضل سے رزق میں خوب اضافہ ہوتا ہے۔جامن کے فوائد:شوگر، معدے اور آنتوں کے ورم، قبض، پیشاب کو جلن، خون کی کمی، چہرے کے داغ دھبے اور بھوک بڑھانے کے لیے جامن کھانا بہت مفید ہے۔قرضوں سے نجات کے لیے:نمازِ فجر اور مغرب کے بعد سورئہ آل عمران کی آیت نمبر26 سات بار پڑھیں۔ اوّل و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں۔جس کو اچھا رشتہ نہ ملتا ہو:وہ روزانہ بعد نمازِ عشاء سورئہ الممتحنہ اور سورئہ والضحیٰ سات، سات بار پڑھے۔پیٹ میں مروڑ ہونے پر:شہد چاٹ لیں، دن میں 3 سے 4 بار اس ٹوٹکے پر عمل کریں۔ ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔بچے کے پیٹ میں درد ہوتو:پیاز کو آگ پر سینک لیں اور پانی نچوڑ کر 3 گرام پلادیں۔ درد ختم ہو جائے گا۔تمام مسائل کے حل کے لیے:سورئہ توبہ کی آخری دو آیات سارا دن کثرت سے پڑھیں۔ چند دن میں انشاء اللہ آپ ک تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔شوگر کے مرض سے نجات کے لیے:روزانہ صبح نہار منہ عرق گلاب کے دو چمچ ایک گلاس پانی میں ملاکر پی لیں۔گرمی،قبض، گیس، تبخیر اور معدے کی جلن کے لیے: دیسی برائون شکر 3 اور تخم بالنگو ایک چمچ دوپہر کو ایک لیٹر پانی میں بھگو دیں اور افطاری میںاستعمال کریں۔روزے میں گرمی کی شدت اور مدت سے محفوظ:سحری میں کھانے کے بعد 3 عدد چھوٹی الائچی چباکر کھائیں۔ اس سے سارا دن پیاس نہیں لگے گی اور گرمی کی شدت وحدت سے بھی محفوظ رہیں گے۔روزے میں سارا دن پیاس نہ لگے:جو شخص صبح صادق سے پہلے سورئہ فاتحہ پڑھ کر دونوںہاتھوں پر پھونک مارکر چہرے پر پھیرے گا اسے سارا دن پیاس نہیں لگے گی۔ ان شاء اللہ۔
جس کی شادی نہ ہوتی ہو:وہ پانچ وقت کی نماز پڑھے اور بعد نماز عشاء 41 بار سورئہ اخلاص پڑھے اوّل و آخر گیارہ بار درود شریف یہ عمل 90نوے دن تک کریں۔فالسے کے فوائد:فالسے کا استعمال گرمی کی وجہ سے ہونے والے امراض بے چینی، پیاس کی زیادتی، دل کی گھبراہٹ اور پسینے کے زیادہ آنے میں بہت ہی مفید ہے۔خود اعتماد کی کمی:اگر آپ بہت جلد کنفیوز ہو جاتے ہیں اور آپ میں خود اعتمادی کی کمی ہے تویَا بَاعِثُ کو روزانہ ۳۳ بار پڑھنا اپنا معمول بنالیں۔آم کے فوائد:جسم کی خشکی، بے رونقی اور کمزوری دور کرنے کے لیے اور نظر کو تیز کرنے کے لیے روزانہ ایک آم کھائیں اور بعد میں ایک گلاس کچی لسی پی لیں۔مثانے اور جگر کی گرمی:چار عدد خشک انجیر رات کو پانی میں بھگو دیں۔ صبح اسے کھا کر پانی پی لیں۔ مندرجہ بالا تمام امراض کے لیے بہت مفید ہے۔بھول اور غفلت کا علاج:ہر نماز کے بعد 21 باریَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ پڑھیں۔ اس عمل کی برکت سے آپ کے مزاج سے بھول اور غفلت ختم ہو جائے گی۔سرچکراتا ہوتو:روزانہ صبح نہار منہ ایک پائو دہی میں چھوٹا چائے کا چمچ سفید زیرہ مکس کر کے کھائیں۔ حسب ذائقہ چینی یا نمک ملا سکتے ہیں۔شیطانی وسوسوں سے نجات کے لیے:ہر نماز کے بعد ایک بار آیۃ الکرسی پڑھیں۔ وسوسوں سے نجات مل جائے گی اور رزق میں بھی برکت ہوگی۔کھیرا کھانے سے:پیشاب کی جلن دور اور پیاس کی شدت میں کمی آتی ہے۔ خون کا جوش کم ہو جاتا ہے۔ ہاتھوں اور پائوں کی جلن ٹھیک ہو جاتی ہے۔کمر درد سے نجات کے لیے:ماش کی دال کو پیس کر پائوڈر بنالیں۔ صبح نہار منہ آدھا چائے کا چمچ یا پائوڈر دودھ یا پانی کے ساتھ کھلائیں۔جن لوگوں کے ہاتھ بہت زیادہ کانپتے ہوں:وہ کھانے میں نمک کی مقدار کم کردیں اور صبح فجر کے بعد شبنم آلود گھاس پر ٹہلیں۔بالوں سے خشکی دور کرنے کے لیے:ایک چقندرپتوں سمیت پانی میں اُبال کر سر پر خوب ملیں۔ آدھے گھنٹے بعد سر دھولیں۔ ہفتے میں دوبارہ کریں اس سے خشکی دور ہو جائے گی۔ظلم کے شر سے بچنے کے لیے:اوّل و آخر تین بار درود شریف اور دس بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ لیں۔ اس کا دل نرم ہو جائے گا۔جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہیں گے:صبح و شام اور سفر پر جانے سے پہلے ایک بار آیۃ الکرسی اور تین بار سورئہ اخلاص پڑھ کر دم کرلیں۔ ہر قسم کے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہیں گے۔
اچانک موت سے محفوظ رہیں گے:روزانہ عصر کے وقت یَابَصِیْرُ سات بار پڑھ لیا کریں۔ ان شاء اللہ اچانک موت سے محفوظ رہیں گے۔اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو: متاثرہ حصے پر گریس لگائیں۔ انشاء اللہ آرام آجائے گا اور جلے کا نشان بھی باقی نہیں رہے گا۔اپنے پیشے میں ترقی اور شہرت پانے کے لیے:یَاعَلِیُّ کو سارا دن کثرت سے پڑھیں۔آمدنی میں اضافے اور قرضوں سے نجات کیلئے: روزانہ نمازِ فجر کے بعد سورئہ نصر چالیس بار پڑھیں آمدنی میں اضافہ ہوگا اور تمام قرض بھی اتر جائے گا۔ چہرے کی جلد شفاف اور ملائم:ایک چمچ لیموں اور ایک چمچ ٹماٹر کا جوس لے کر مکس کرکے چہرے پر لگائیں اس سے چہرے کی جلد شفاف اور ملائم ہو جائے گی۔ہمیشہ تندرست رہیے:جو شخص روزانہ نمازِ فجر کے بعد یَاسَلَامُ پڑھے گا 100 بار وہ انشاء اللہ ہمیشہ تندرست رہے گا۔یرقان سے نجات کے لیے:آک کے پودے کا دودھ 3 قطرے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر ملیں اور دوسرے دن بائیں ہتھیلی پر مکمل شفایابی تک اسے کریں۔ناف ٹل جائے تو:اوّل و آخر سات بار درود ابراہیمی اور سات بار سورئہ فاتحہ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ پیٹ پر پھیر لیں۔ ناف ٹھیک ہو جائےگی۔
خاتمہ ایمان پر ہو:جو شخص چاہتا ہو کہ اس کا خاتمہ ایمان پر ہوتو اسے چاہیے کہ یَااَحَدُ کو روزانہ 100 بار پڑھے۔
پیشاب کی جلن کا علاج:کچے دودھ میں پانی ملاکر پئیں اس سے پیشاب کی جلن دور ہوتی ہے او ر راحت محسوس ہوتی ہے۔قرضوں اور تنگدستی سے نجات کے لیے:روزانہ نماز فجر کے بعد قبلہ رخ بیٹھ کر 101 باریَاعَزِیْزُ اور اوّل و آخر گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔ بالوں میں چمک کے لیے:سرد ہونے کے بعد اگر ایک لیموں کا رس دو گلاس پانی میں ملاکر بالوں میں لگایا جائے اور تولیہ سے خشک کرلیا جائے تو بالوں میں چمک آجاتی ہے۔کسی بھی دکھ، بیماری اور مشکل سے نجات کے لیے:صبح و شام اوّل و آخر تین بار درود شریف اوریَالَطِیْفُ 129 بار پڑھنے کا معمول بنالیں۔ بھولی چیز فوراً یاد:جب بھی کوئی بات یا چیز بھول جائیں تو کوئی سا بھی درود شریف پڑھیں۔ ان شاء اللہ وہ بات یا چیز یاد آجائے گی۔جسمانی کمزوری دور:کھانا کھانے کے بعد 3-4 کیلئے کھانے سے کچھ ہی عرصہ میں جسمانی کمزوری دور ہو جاتی ہے اور جسم فربہ اور صحت مند ہو جاتا ہے۔بواسیر اورقبض کا شافی علاج:تارا میرا کے بیج اور اسپغول ثابت ہم وزن مکس کرلیں اور ہر کھانے کے بعد ایک چمچ استعمال کریں۔ بواسیر اور قبض کا شافی علاج ہے۔ ایک ماہ میں شوگر کا خاتمہ:روزانہ رات کو مسواک کرکے سوئیں اور صبح کچھ کھائے پیئے بغیر سورئہ یونس ایک بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیں۔جوڑوں کی سوجن کے لیے: پیاز کا رس اور سرسوں کا تیل ہم وزن ملاکر درد والی جگہ پر مالش کریں فائدہ ہوتا ہے۔اگر کان میں درد ہو:کان میں درد ہو اور آرام نہ مل رہا ہوتو روزانہ اوّل و آخر تین، تین بار درود شریف اور 21 بار یَاسَمِیْعُ پڑھ کر دونوں کانوں میں بھونک ماریں۔ہر قسم کی بیماری سے نجات کے لیے:21 دن تک روزانہ نمازِ فجر کے بعد باوضو ہوکر 21 بار آیت کریمہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں۔کینو کے فائدے:کینو کھانے سے خون صاف ہوتا ہے۔ بھوک بڑھتی ہے۔ جن لوگوں کو گردے کی تکلیف یا پیشاب میں جلن محسوس ہوتی ہو وہ کینو زیادہ کھائیں۔چہرہ سرخ و تازہ ہو جائے گا:2عدد اسٹرابیری کو تھوڑے سے پانی میں ملاکر پیسٹ بنالیں اور رات کو چہرے اور گردن پر لگائیں۔ صبح منہ دھولیں۔ چہرہ سرخ و تازہ ہو جائے گا۔چہرے کے لیے:تھوڑے سے کچے دودھ میں ایک چٹکی ہلدی ملاکر چہرے‘ ہاتھوں پر لگائیں۔ یہ چہرے پر کلبز کا کام کرے گا اور خشک، پھٹے ہوئے ہونٹ بھی ٹھیک ہو جائیں گے۔کبھی جادو کا وار نہ چلے گا:جو شخص روزانہ فجر کی نماز کے بعداور سوتے وقت رات کو 33 باریَاقَابِضُ پڑے گا اس پر کبھی جادو کا وار نہ چلے گا۔انٹرویو میں کامیابی کے لیے: انٹرویو سے پہلے 4 بار سورئہ کوثر بسم اللہ کے ساتھ پڑھ لیں۔ ان شاء اللہ انٹرویو میں کامیابی ہوگی اور باآسانی نوکری مل جائے گی۔قبض سے نجات کے لیے:روزانہ 50 گرام کشمکش کھائیں۔ پرانی سے پرانی قبض بھی ٹھیک ہو جائے گی۔ ان شاء اللہ
امتحان میں کامیابی کے لیے:ہر نماز کے بعد 16 مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھیں۔ انشاء اللہ پیپر اچھا ہوگا اور رزلٹ بھی اچھا آئے گا۔شوگر کے لیے:ہر نماز کے بعد تین بار سورئہ قدر اور تین بار سورئہ کوثر پانی پر دم کرکے پئیں۔ ان شاء اللہ شوگر نارمل ہو جائے گی۔ہاتھ جل جائے تو:کچن میں کام کرتے ہوئے ہاتھ وغیرہ جل جائے تو تین بار درود شریف پڑھ کر گھی میں نمک مکس کرکے لگائیں۔ نہ جلن ہوگی اور نہ ہی نشان رہے گا۔اولاد میں اچھے اخلاق پیدا کرنے کے لیے:مہینے میں ایک بار جمعہ کے دن اوّل و آخر تین بار درود شریف اور 100باریَاقُدُّوْسُ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں۔ بیر کے فائدے:روزانہ 8سے 10 بیر کھانے سے چہرے کے داغ دھبے صاف ہو جاتے ہیں اور چہرہ سرخ اور تازہ رہتا ہے۔ بیر کھانے سے آنتوں کی کمزوری دور ہو جاتی ہے۔
دائمی قبض کے لیے:جن لوگوں کو دائمی قبض کی شکایت ہو وہ امرود زیادہ سے زیادہ کھائیں۔ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔ عہدے میں ترقی کے لیے:اگر کسی شخص کی عہدے کی ترقی افسران بالا نے روک دی ہوتو وہ 21 دن تک روزانہ اوّل و آخر تین بار درود شریف اوریَامُقَدِّمُ کو 184 بار پڑھے۔
اللہ کی نعمتوں کی بارش کے لیے:یَا بَرُّ کا کثرت سے ذکر کرنے والے پر اللہ نعمتوں کی بارش کردیتا ہے اور اس کی زندگی پرسکون ہو جاتی ہے۔اچھی نیند کے لیے:گلاب کا عطر یا جو بھی خوشبو آپ کو پسند ہو وہ رات کو سونے سے پہلے کپڑوں یا تکیے پر لگائیں اس سے ان شاء اللہ بہت اچھی نیند آئے گی۔نوکری میں باعزت رہنے کے لیے:اگر کوئی شخص دفتر میں داخل ہونے سے پہلےیَاوَلِیُّ گیارہ بار پڑھنے کا معمول بنا لے تو نوکری میں باعزت رہے گا اور اسے کوئی نہیں نکالے گا۔دماغی کارکردگی میں اضافے کے لیے:رات کو سوتے وقت شہادت کی انگلی روغن بادام شیریں میں ڈبو کر سر کے درمیان میں لگائیں یادداشت تیز ہوگی اور دماغی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔جگر کی گرمی، ہاتھ پائوں کی جلن، پیشاب کا جل کر آنا یا بار بار کم مقدار میں آنا:ان سب امراض کے لیے چار عدد کھیرے روزانہ کھائیں۔ بدہضمی کے لیے:ایک بوتل پانی پر سورئہ قدر باوضو گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔ صبح و شام دو وقت یہ پانی سات دن تک پئیں۔بچوں کی قبض دور کرنے کے لیے:انہیں آملے کا مربہ 10 سے 20 گرام کی مقدار میں کھلائیں۔ ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔قرض سے نجات کے لیے:21دن تک روزانہ نمازِ فجر کے بعد اوّل و آخر گیارہ بار درود شریف اور تین بار سورئہ یٰسین پڑھ کر دعا کریں۔ٹینڈے کے فوائد: ٹینڈے کا سالن بخار کو ختم کرتا ہے یہ سبزی جسم کی گرمی کو دور کرتی ہے۔ دماغی طاقت میں اضافے اور بلڈ پریشر کو ختم کرتی ہے۔اگر کوئی نماز میں کوتاہی کرے تو:اگر کوئی شخص نماز میں کوتاہی کرتا ہوتو روزانہ 21بار سورئہ کافرون پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں۔ یہ عمل 21 دن تک کریں۔بال لمبے اور سیاہ کرنے کے لیے:بالوں کو لمبا سیاہ کرنے اور خشکی دور کرنے کے لیے تلوں کے تیل میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل اور انڈا اور دہی شامل کرکے سر پر لگائیں۔اچھی فصل کے لیے:کھیت میں بیج ڈالنے سے پہلے سورئہ ق ایک بار پڑھ کر تمام بیج پر دم کر کے ڈالیں اس سے فصل اچھی ہوگی۔ سارا دن تھکن کا احساس نہ ہو:صبح نہانے کے بعد پائوں کے انگوٹھوں پر سرسوں کے تیل کا مساج کریں۔ سارا دن تھکن کا احساس نہیں ہوگا۔جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہو:وہ رات کو سونے سے پہلے دودھ میں تھوڑا سا مکھن ملاکر پی لیں۔ ان شاء اللہ افاقہ ہوگا۔قرض سے نجات کے لیے:روزانہ نمازِ فجر کے بعد سورئہ الکاثر تین بار پڑھیں۔ ان شاء اللہ قرض اتر جائے گا۔عزت و شہرت میں اضافہ کے لیے: یَارَافِعُ کو روزانہ 100 بار پڑھیں۔ اوّل و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں۔جسم میں کہیں بھی درد ہو:تو یَاغَنِیُّ کثرت سے پڑھیں۔ ان شاء اللہ افاقہ ہوگا۔جن کا ذہن کمزور ہو:وہ روزانہ 101بار یَاھَادِیُ پڑھیں ان شاء اللہ ذہنی کمزوری ختم ہو جائے گی۔ بے خوابی کی شکایت دور کرنے کے لیے:روزانہ ایک آم کھائیں اور اس کے بعدٹھنڈا دودھ پی لیں۔شیطانی وسو سے بہت زیادہ آتے ہوں:وہ سورئہ النحل کی آیت نمبر 99 اور 100 کو 21 بار فجر اور 21 بار عشاء کی نماز کے بعد پڑھیں۔جن کو سفر کے دوران اُلٹی آتی ہو:وہ سفر شروع کرنے سے پہلے خشک ادرک کا سفوف 2,3 چٹکی پانی کے ہمراہ کھالیں۔اگر کسی کو شیطانی خیالات بہت زیادہ آتے ہوں:تو وہ یَا تَوَّابُ کا کثرت سے ورد کرے۔ انشاء اللہ ان سے نجات مل جائے گی۔جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہوتو:یامحی سات بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔دانت چمک دار ہو جائیں:سرسوں کے تیل میں تھوڑا سا نمک ملاکر دانتوں پر ملیں۔ اس سے دانت چمکدار ہو جاتے ہیں اور کپڑا نہیں لگتا۔گرمیوں میں چہرے پر دانے:گرمیوں میں اکثر چہرے پر دانے نکل آتے ہیں۔ ان سے نجات کے لیے کھیرے زیادہ کھائیں۔ رمضان میں پیاس نہ لگے:سحری میں 3عدد کھجوریں لیں۔ ہر کھجور کو اچھی طرح چباکر ایک گھونٹ پانی پی کر نگل لیں۔ سارا دن بھوک اور پیاس محسوس نہ ہوگی۔رمضان کا آزمودہ پیاس کا ٹوٹکہ:سحری کے وقت کھانا کھانے سے پہلے یا بعد گندم یا جَو سے بنا ہوا ستو شکر کے شربت میں ملاکر پی لیں۔ سارا دن بھوک پیاس کم لگے گی۔رمضان سحری ٹوٹکہ:سحری میں رات کی باسی روٹی دہی کے ساتھ کھائیں۔ اس سے سارا دن بھوک پیاس نہیں ستائے گی اور روزے کی حالت میں کمزوری محسوس نہیں ہوگی۔شوگر کے لیے:شوگر کے مریض کو روزانہ کریلے کا پانی 5 گرام پلایا جائے تو اس سے شوگر کا مرض 3 ہفتے میں کنٹرول ہو جاتا ہے۔السر کا مرض:کچے کیلے کو خشک کرکے اس کا سفوف کھانے سے السر کا مرض دور ہوتا ہے۔ السر کی وجہ سے درد قولنج ہوتو پکا ہوا کیلا اکسیر ہے۔اسہال کے مریض:مریض کو کچے کیلے کا گودا پانی میں اُبال کر اس میں دہی اور شکر ملاکر کھانے سے فائدہ ہوگا۔
الرجی کا آزمودہ روحانی علاج:’’ فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ الْـحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ‘‘ (الانعام، ۴۵)سات دفعہ اوّل و آخر درود شریف پڑھ کر دم کریں۔ایڈز کا روحانی علاج:جمعہ کے روز نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد اوّل و آخر سات مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ گیارہ گیارہ دفعہ سورۃقدر اور سورۃ الم نشرح کی تلاوت کریں، تلاوت کے بعد شفایابی کے لیے دعا کریں۔ مستورات یہ عمل نماز ظہر ادا کرنے کے بعد کرسکتی ہیں۔ اسی طرح ہر جمعہ یہ عمل کریں۔ چاہیں تو مکمل شفایابی کے بعد یہ عمل ترک کرسکتے ہیں اگر معمول بنالیں تو بے حد فائدہ ہوگا۔
احتلام کی بیماری دور:احتلام و جریان کی بیماری ہوتو رات کو سورئہ طارق پڑھ کر سویا کریں۔ ان شاء اللہ شفا ہوگی۔
انفلوئنزا کے لیے:سورئہ قدر باوضو تین مرتبہ پڑھ کر کسی کھانے کی چیز یا پانی پر دم کرکے کھلائیں۔ اولاد کے لیے:ایک پائو کھجور، ایک پائو شہد میں ملاکر دم کرکے کھائیں۔120دن یہی نسخہ کھانا ہے۔ کھجور کھانے کے بعد پانی نہیں پینا۔ تقریباً چار ماہ بنتے ہیں۔ مرغی کا گوشت، انڈہ نہیں کھانا (دیسی کا کھا سکتے ہیں) دم یہ کرنا ہے۔ تین دفعہ اوّل و آخر درود شریف، ایک بار تسمیہ کے ساتھ سورئہ فاتحہ اور تین مرتبہ سورئہ اخلاص تسمیہ کے ساتھ جب کھائیں دم کرکے کھائیں۔ایگزیمیا کے لیے:زنک آکسائیڈ 20گرام، بورک ایسڈ 20 گرام، گندھک آملہ 10 گرام، سیلی سلک ایسڈ 20 گرام، کاربالک ایسڈ5 گرام، سادہ ویزلین 200 گرام، ان تمام اشیاء کو سوائے ویزلین کے کسی گہرے اسٹیل کے برتن میں ڈالیں۔ دو گھنٹے کے بعد ویز لیں 200 گرام ملائیں۔ کسی چمچ سے ادویات کو خوب یکجا کریں۔ خیال رکھیے کہ سفید دستانے استعمال کریں، ہاتھ کا استعمال ہرگز نہ کریں ورنہ ہاتھ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ اس کے بعد دوا کو کسی پلاسٹک کے جار میں محفوظ رکھیں۔اسہال کا آسان و آزمودہ علاج:زیرہ سفید گھی میں ہلکا سا چرب کرکے دہی میں ملاکر کھانا بے حد مفید ہے۔اعصابی کھچائو کے مارے افراد کیلئے لاجواب و مؤثر:سونٹھ ایک تولہ، سورنجاں تلخ ایک تولہ، برگ بھنگ ایک تولہ، آک کے پھول کے اندر کا حصہ ایک تولہ، سرسوں کا تیل دس تولہ، کچل کرتیل میں ڈال کر آگ پر رکھ کر جلادیں۔ چھان کر تیل مالش کے لیے لاجواب ہے۔ جوڑوںکے درد اور اعصابی کھچائو کے لیے مؤثر تیل ہے۔ایڑیاں پھٹی ہوں تو:خالص گلیسرین اچھی طرح لگائیں جلد نرم و ملائم ہو جائے گی۔اندرونی غلاظت دور کرنے کے لیے:بچہ کی پیدائش کے بعد عورت کو سفید زیرہ گھی اور گُڑ میں ملاکر کھانے سے اندرونی غلاظت دور ہوتی ہے۔اولاد کے لیے مجرب عمل:اوّل و آخر درود شریف فجر کی نماز کے بعد درج ذیل آیت 133 مرتبہ پانی پر دم کر کے دونوں میاں بیوی پئیں۔ کامل یقین کے ساتھ عمل کریں۔ آیت درج ہے:’’لِلہِ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ یَـخْلُقُ مَا یَشَآءُ یَـہَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ اِنٰثًا وَّ یَـہَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ الذُّکُوْرَ ‘‘ (شوریٰ ۴۹)اولاد کے لیے:ورق چاندی ایک دفتری، روح کیوڑہ ایک شیشی، مصری ایک پائو، عرق گلاب ایک پائو، چھوٹی الائچی دو تو لے، طباشیر دو تولے، ست گلو دو تولے، صندل دو تولے، زہر موہرہ خطائی آٹھ ماشے، سب اشیاء کو پہلے خشک پیس لیں پھر کھرل میں ڈال کر عرق گلاب اور روح کیوڑہ ڈال کر کھرل کریں اتنا کھرل کریں کہ دو تین دن تک تمام پانی خشک ہو جائے۔ پھر مصری باریک پسی ہوئی اس میں شامل کرلیں اور چاندی کے ورق سارے اس میں ڈال کر کھرل کرتے جائیں اتنا کھرل کریں کہ باریک خشک پائوڈر بن جائے۔ بوتل میں ڈال لیں۔ دونوں میاں بیوی ناشتے سے پہلے یعنی نہار منہ آدھا آدھا چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کرنا ہے۔احتلام کے لیے آزمودہ ٹوٹکہ:کشتہ قلعی دو رتی مکھن میں ڈال کر روزانہ نہار منہ کھائیں۔ گھنٹہ بعد ناشتہ کرلیں۔احتلام سے نجات پائے:جریان و احتلام دور کرنے کے لیے دو تولہ دھنیا کو باریک پیس کر مصری دو تولہ ملالیں اور صبح کے وقت چھ ماشہ سفوف ٹھنڈے پانی سے ایک ہفتہ تک استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔انگلیاں سردیوں میں سوجتی ہوں تو:آئیوڈیکس لے کر انگلیوں اور تلوئوں کی اتنی مالش کریں کہ ہاتھ بھی گرم ہو جائے اور پائوں سے بھی گرمائش نکلنے لگے۔ اور چند احتیاطیں بھی کی جائیں تو اللہ رحم کرتا ہے۔ ریشمی جرابیں نہ پہنیں، نہ ایسے جوتے پہنیں جو زیادہ گرم ہو جاتے ہوں، ریشمی کمبل نہ اوڑھیں‘ نہ رضائی پر ریشمی چادر چڑھائیں۔ تیز گرم پانی یا بہت زیادہ ٹھنڈے پانی میں پائوں نہ ڈالیں جب پائوں پر خارش محسوس ہو فوراً جرابیں اتاردیں یا بستر سے پائوں نکال کر ہوا میں رکھیں۔آشوب چشم ختم:مولی کا نمک چار گنا شہد میں ملاکر اس کی چند سلائیاں آنکھوں میں لگانے سے آشوب چشم دور ہوجاتا ہے۔ آنکھوں کا دکھنا، سرخی اور درد وغیرہ کے لیے: فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ (ق:۲۲)۔ہر نماز کے بعد اوّل و آخر درود شریف سات بار پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر دم کرکےآنکھوں پر پھیر دیں۔ چند دن، چند ہفتے، چند مہینے یہ عمل کریں اور پھر اس کا کمال خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔
آنکھوں کی بصارت کم نہ ہوگی:بعد نمازِ اشراق ایک ہزار مرتبہ ’’یا اللہ‘‘ پڑھ کر آنکھوں پر پھونکنے سے تازندگی بصارت کم نہ ہوگی۔ ان شاء اللہ عزوجل۔بغل میں گلٹیاں دانے ہوں تو:پینسلین کا ٹیکہ (کسی بھی پوٹینسی کالے لیں) اور گریس جو گاڑیوں کے انجن وغیرہ کو دی جاتی ہے ان دونوں کو آپس میں مکس کرلیں پینسلین کا ٹیکہ چھوٹی سی شیشی میںخشک پائوڈر جیسا میڈیکل سٹور سے ملتا ہے۔ اس میں گریس مکس کرکے متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ گلٹیاں اور دانے جڑ سے ختم ہو جائیں گے۔ مسلسل لگائیں۔بانجھ پن کا علاج: جن کے بچے ڈبہ اطفال، سو کھا وغیرہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں ان کو چاہیے کو روغن زیتون میںخرگوش کے گوشت کو بھون کر کھائیں۔بستر پر پیشاب اب نہیں:جو بچے بستر پر پیشاب کرتے ہیں ان کو زیرہ سیاہ اور پوست آملہ ہم وزن لے کر تھوڑا شہد ملاکر کھلانااس عادت کو ہمیشہ کے لیے ختم کرتا ہے۔ ایک ہفتہ روزانہ رات سوتے وقت ہمراہ پانی استعمال کریں۔بخار کے لیے:سفید پھٹکڑی اور ہلدی دونوں پیس کر کیپسول میں بھر لیں۔ دن میں دوبار صبح و شام پانی سے لیں اور تین دن استعمال کریں پرانے سے پرانا بخار ختم ہو جائے گا۔بلڈپریشر لُو کے لیے:ایک گلاس پانی کا لیں اس میں ایک بڑا چمچ شہد کا اور آدھا لیموں ڈالیں اور ایک عدد لونگ لیں اس کو منہ میں پیائیں اوپر سے درج بالا شربت پی لیں یہ ٹوٹکہ ہفتہ میں 2 مرتبہ استعمال کریں۔
بواسیر کا آزمودہ علاج:چھوٹی الائچی اور میتھرے ہم وزن لے کر صبح و شام ایک چائے کا چمچ استعمال کریں۔
بواسیر کے مرض سے نجات:اس مرض میں مولی کا رس اور مولی کے پتے مریض کو کھلانے سے شفاء ہوتی ہے۔
بندچوٹوں کا علاج:لونگ کا تیل بند چوٹوں پر نیم گرم ملنا اور پھر اس پر روئی رکھ کر کسی کپڑے سے باندھنا‘ بے حد مفید ہے۔ اس سے نیل کے نشان بھی بڑی جلدی صاف ہوتے ہیں۔باری کے بخار کا انوکھا عمل:عمل یہ ہے: یَاحَاقُوْقُ یَامَاقُوقُ یَا سَاقُوقُ گردہ نند از تپ واری جس کو بخار ہو اس کا نام (فلاں)
یاد رہے ’’محمد‘‘ نہیں لکھنا جو اور نام ہوکوئی بھی جامن کے پتے پر تین بار درج بالا عمل لکھیں اور پتا الٹا کرکے زمین میں رکھدیں، ہوانہ لگے، یہ عمل صبح کے وقت سورج نکلنے سے پہلے کریں۔بچھو کاٹے کا علاج:درج ذیل آیت مبارکہ 101 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔ انشاء اللہ بچھوکاٹے کا درد نہیں ہوگا۔ ’’سَلٰمٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ ‘‘(الصفت:۷۹)
بواسیر سے نجات کا آزمودہ روحانی عمل:وتروں کی نماز میں مندرجہ ذیل سورتیں اس ترتیب سے پڑھیں۔ پہلی رکعت میں سورئہ کافرون دوسری میں سورۃ نصر اور تیسری میں سورئہ لہب، روزانہ ہر عمل ترتیب سے پڑھیے۔ اللہ کرم کرے گا۔ ان شاء اللہ۔بالوں کے ہر مرض کا علاج: چقندر کے پتے اگر مہندی کے ہمراہ رگڑ کر سر پر لگائے جائیں تو سر کے بال نرم و ملائم ہو جاتے ہیں گرتے ہوئے بال رک جاتے ہیں اور بعض حالات میں سر پر نئے بال اگ آتے ہیں اور بال لمبے کرتا ہے۔بدخوابی سے یقینی نجات:کے لیے رات کو سونے سے پہلے سورئہ نوح کی تلاش کریں۔ مجرب ہے۔بے اولادی ختم:استغفار کوئی سا بھی سارا دن کھلا لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں۔بال گرنا ختم:گری خشک آدھا پائو کوٹ کر باریک کر کے تین کلو پانی میں ابالیں۔ جب ڈیڑھ کلو رہ جائے تو اتار کر چھان لیں۔ نہانے کے آخر میں اسی پانی سے بالوں کو دھویں اس کے بعد سادے پانی سے بال نہیں دھونے، گرتے بال ختم ہو جائیں گے۔بالوں کی سفیدی کا علاج:روغن زیتون کو باقاعدگی سے سر پر لگانے سے گرتے بال رک جاتے ہیں اور جلدی سفید بھی نہیں ہوتے یہاں تک کہ بالوں سے خشکی بھی دور ہو جاتی ہے۔بلڈ پریشر لُو ہو جائے تو:فوراً ایک گلاس پانی میں ایک لیموں اور دو چٹکی نمک ملاکر ہلادیں (چینی نہ ڈالیں) انشاء اللہ کچھ منٹ میں نارمل ہو جائے گا۔بچے کا پیشاب اگر رُک جاتا ہوتو:قلمی شورہ گھول کرنلوں میں لگادیں۔ پیشاب تھوڑی دیر کے بعد جاری ہو جاتا ہے۔
بچوں کے سوکھے کا علاج:اس مرض میںیَاقَھَّارُ کا ورد بہت بہتر ہے۔ تھوڑا سا تیل لے کر اس پر ایک ہزار مرتبہ یَاقَھَّارُ پڑھ کر دم کرکے مالش کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 239 reviews.