محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں اضافہ فرمائے ادارے کے ملازمین کے جان و مال، عزت میں اضافہ فرمائے۔ آپ کے توسط سے قارئین کو معدے کے ایک مرض کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔ بذات خود یہ مرض نہیں بلکہ ایک علامت ہے جسے آنتوں کا چڑچڑاپن کہا جاتا ہے دن میں تین چار مرتبہ اجابت ہونا، پیٹ میں مروڑ، گیس وغیرہ اور زبان پر چھالے۔ میں عرصہ دراز سے اس مرض میں مبتلا تھا کوئی ڈاکٹر اور حکیم نہیں چھوڑا۔ انگریزی ادویات بالکل اثر نہ کرتیں، دیسی ادویات سے وقتی آرام آتامگر مستقل نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے مہربانی کی میری ملاقات کراچی ایک حکیم صاحب سے ہوئی انہیں میں نے اپنا مسئلہ بتایا انہوں نے مجھے تین دیسی ادویات لکھ کر دیں جو کہ ہربل سٹور سے مل جاتی ہیں (۱)معجون سنگدانہ مرغ، (۲)مالتی بسنتی (گولیاں)، (۳)جوارشِ آملہ (معجون) میں نے ان تینوں چیزوں کو دی گئی ہدایت کے مطابق استعمال کیا تقریباً ایک مہینہ اللہ تعالیٰ نے مہربانی کی اب میں فٹ ہوں اس دوران لال مرچ بالکل بند کردیں۔ کالی مرچ اور ہر ی مرچ کا استعمال کریں۔ ناشتے میں دیسی گھی کی چوری بنوا کر کھائیں‘ شوربے والے سالن میں لقمے ڈبو کر کھائیں مگر شوربہ نہ پئیں۔ (اشرف‘ ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں