دسمبر 2013 کے عبقری پر مراسلہ کالی مرہم سے ہر زخم و پھوڑے کا علاج کے بارے میں (محمد فاران ارشد بھٹی، مظفر گڑھ) نظر سے گزارا جس میں بھٹی صاحب نے ایک شخص کے حالات لکھے جس نے کالی مرہم لگانے سے شفاپائی اور تمام عبقری کے قارئین سے درخواست کی تھی کہ کالی مرہم کا نسخہ اگر کسی کے پاس ہو تو وہ عبقری میں ضرور ارسال کرے۔ جناب حکیم صاحب میں بھی پیشہ کے لحاظ سے حکیم ہوں اور عرصہ تیس سال سے اس فن سے وابستہ ہوں بے شمار تجربات اور مشاہدے دیکھئے اور خود کئے جو پھر کبھی لکھوں گا۔ فی الحالق مخلوق کے فائدے کے لئے کالی مرہم کا نادر اور نایاب نسخہ لکھ رہا ہوں۔ اگر بہتر لگے تو ضرور عبقری میں شائع کریں یہ نسخہ حکیم محمد ایوب صدیقی ملتان مرحوم کا ہے جو ایک نادر اور فیاض حکیم تھے۔نادر و نایاب مرہم سیاہ:اجزاء و ترکیب ساخت، سندھور عمدہ 16تولہ، نیلا تھوتھا8ماشہ، تلوں کا تیل 8 چھٹانک، کسی بڑے لوہے کی کڑاہی میں تیل ڈال کر آگ پر رکھیں جب تیل گرم ہوکر پکنے لگے تو اس میں سندور دال دیں اور لوہے کی سیخ سے ہلاتے رہیں۔ جب تیل کی رنگت سیاہ ہو جائے اتار کر سرد مقام پر رکھیں مگر پھر بھی اس میں لکڑی کا کفیگر چلائیں تاکہ سرد ہوکر گاڑھا سا مرہم بن جائے اور محفوظ رکھیں۔ (فوائد)اسی مرہم سے پھوڑا پکتا ہے اسی سے پھٹتا ہے اور اسی سے زخم مندمل ہوتا ہے نہایت ہی بہترین اور نایاب مرہم ہے اس کو بنائیں اور فائدے حاصل کریں اور مجھ ناچیز کو دعائوں میں یاد رکھیں۔(حکیم ریاض احمد بٹ‘فیصل آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں