محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ ناچیز عرصہ 30 سال سے لیکوریا کییلئے یہ دوا بنا کر فی سبیل اللہ دے رہا ہوں‘ کاروبار کے حالات کبھی ایک جیسے نہ رہے مگر پھر یہ دوائی میں نے ہمیشہ مفت دی اور ان شاء اللہ جب تک زندگی ہے یہ عمل جاری رہے گا۔ یہ نسخہ میرے استاد حکیم سائیں محمد صدیق مرحوم اندرون موری گیٹ لاہور کا عنایت کردہ ہے۔ ھوالشافی: سپاری کاٹھی‘ مغز جامن‘ گوند کتیرا‘ مائیں خورد‘ موچرس‘ عقرقرحا‘ اقاقیہ‘ پھٹکڑی سفید‘ گل انار‘ گل دھاوا ہم وزن‘ ماجو اور کچور آدھ حصہ(یعنی ایک جڑی بوٹی کا آدھا وزن)۔ تمام ادویات کو پیس لیں‘ دو ماشہ دوائی صبح خالی پیٹ گھڑے کے پانی کے ساتھ‘ دو ماشہ دوائی سہ پہر نیم گرم دودھ کے ساتھ‘ ایک ہفتہ کی دوائی 30 گرام تقریباً۔(زاہد‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں