Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نسلوں کے راز اور بوسیدہ نایاب ڈائریاں نمبر ۳

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

منت سماجت کے بعد ملے صدر ی راز
قارئین عبقری کے نام
عبقری کے لیے وہ نسخہ جات حاضر ہیں جو عوامی ہیں عوامی اس لحاظ سے جو لوگ استعمال کرتے ہیں اور ان کے نتائج بہترین اور مجرب ہوتے ہیں مثال کے طور پر میرے علاقے میں ایک شخص بواسیر کی میڈیسن فی سبیل اللہ دیتا ہے اس کا نسخہ کامیاب اور مجرب ہیں لاکھوں کو دیا ہزاروں کو فائدہ ہوا۔ ان کا خاندانی نسخہ تھا پہلے ان کے والد مفت بنا کر دیتے تھے اب وہ دیتے ہیں تو یہ ہوا عوامی نسخہ۔
یہ نسخہ جات وہ ہیں جو میں ان لوگوں سے منت سماجت کر کے لایا کہ نسخہ دے دیں تاکہ مخلوق خدا کو فائدہ پہنچے‘ کچھ نے مکمل انکار کردیا کسی نے کہا کہ ہم سے دوا لے جائیں جتنی مرضی لے جائیں لیکن نسخہ نہ لیں۔ کچھ کو سمجھایا کہ یہ بھی بھلائی ہے کہ آپ کے نسخہ سے کراچی، لاہور اور پورے ملک کے لوگ فائدہ اٹھائیں گے‘ آپ کو ثواب ملے گا۔ آپ کی زندگی میں آسانیاں آئیں گی کچھ عوامی نسخہ جات پیش خدمت ہیں‘ فائدہ ہونے پر صاحب نسخہ کے ساتھ ساتھ بندہ ناچیز اور عبقری کے روح رواںکے لیے بھی دعا کریں۔
نسخہ برائے شوگر:ھوالشافی: ایک پاؤ جَو لیں اس کو بھون لیں بھوننے کے بعد گرینڈ لیں‘ اس میں ایک پائو کلونجی لے کر ملالیں ان کو ڈبل زیرو کیپسول بھرلیں‘ رات کھانے کے بعد ایک یا دو کیپسول پانی سے لے لیں (یہ نسخہ ایک حاجی صاحب دیتے ہیں اور شوگر کے مریضوں کا اچھا خاصا ہجوم رہتا ہے) ایک کیپسول صبح کے لیے بھی دیتے ہیں اس کا نسخہ حسب ذیل ہے۔ ھوالشافی: سفید بھنڈی لے کر اسے خشک کرلیں لیکن سائے میں خشک کرنا ہے‘ خشک بھنڈی کو کوٹ چھان کر باریک مثل میدہ بنالیں پھر کیپسول میں بند کرلیں صبح ناشتے سے پہلے ایک کیپسول پانی کے ساتھ کھائیں۔ 15 دن بعد شوگر چیک کرواتے رہیں کئی لوگوں نے انسولین کو چھوڑ کر ان کیپسولوں سے شفاء حاصل کی اور کررہے ہیں۔
دمہ کا علاج:اٹک شہر کے مضافات میں ایک گائوں میں حکیم صاحب دمہ کا علاج فی سبیل اللہ کرتے ہیں۔میں ان کے پاس نسخہ لینےپہنچ گیا۔ پہلے تو نسخہ دینے سے مکمل انکاری تھے مگر میں نے پیچھا نہ چھوڑا‘ گزشتہ تین ماہ میں‘ میں نے انہیں تین عبقری گفٹ کردیئے‘ دو انمول خزانہ پڑھنے کیلئے دیا‘ محترم حکیم صاحب کی ایک کتاب گفٹ کی۔ بہت مشکل سے وہ مطمئن ہوئے اور مجھے نسخہ دینے کیلئے راضی ہوگئے۔پھر بھی بڑے رازدانہ انداز میں مجھے کہنے لگے نسخہ تو تم مجھ سے لے رہے ہو اگر کوئی اس کو بیچنا شروع ہوگیا تو پھر کیا ہوگا؟یہ نسخہ میرا بہت ہی کامیاب نسخہ ہے۔ ان کی بات بھی سچ تھی کیونکہ دمہ کے لیے آئے ہوئے مریضوں کا ایک جم غفیر ان کے در پر رہتا ہے۔ ریشہ ختم ہو جاتا ۔ہے سانس کے لیے منہ کھولے کئی مریضوں کو تو میں نے خود دیکھا ہے۔ دمہ کے ہزاروں مریض شفایاب ہوئے جب مریض کو فائدہ ہوتا ہے تو وہ دس اور کو بتاتا ہے۔ کھانسی کے لیے مفید ہے ھوالشافی: (نسخہ بقول حکیم صاحب) کنوار گندل تازہ لے کر اس کا رس نکال لیں‘ فرض کیا ایک کپ رس نکلا اس میں اتنا ہی یعنی برابر مقدار میں شہد ملالیں۔ (خود حکیم صاحب کے الفاظ کہ عبقری دواخانہ کا شہد ملالیں تو بھی اچھا ہے) دونوں کو ملاکر ایک مٹی کے برتن میں ملاکر یعنی مٹی کی ہانڈی میں ملاکر اس کے اوپر ڈھکن کو مضبوطی سے بند کرکے اوپر آٹا لگا دیں یا مٹی کے ایسے برتن میں رکھیں جو اوپر سے بند ہوسکتا ہے اس برتن میں ڈال کر اچھی طرح بند کرکے گوبر کے ڈھیر میں دفن کردیں 22 دن کے بعد نکالیں بس دوا تیار ہے چائے والا چوتھائی صبح و شام لیں چند دن میں ریشہ ختم اور ریشہ بننابھی ختم اور دمہ سے مکمل آرام یہ نہایت مجرب نسخہ ہے۔ میں نے وہاں مریضوں سے بات کی جن کو مکمل فائدہ ہوا۔مردانہ طاقت کا نسخہ:یہ نسخہ میرا اپنا ہے کئی مریضوں کو بتایا الحمد اللہ سب کو فائدہ ہوا ‘ایک بھی مریض ایسا نہیں جس نے کیا ہو اور اسے فائدہ نہیں ہوا۔ آپ قارئین بھی جو اس مسئلے کے لیے اس عمل کو کریں ان شاء اللہ دعائیں دیں گے (مردانہ کمزوری) کے مریض صرف یہ عمل کریں ایک مسواک لیں اس پر 786 بار سورئہ مزمل کی آیت ’’ اِنَّ لَکَ فِی النَّـہَارِ سَبْـحًا طَوِیْلًا‘‘پڑھیں اول و آخر درود شریف نماز والا۔ اب اس مسواک کو ہر نماز کے ساتھ استعمال کرنا ہے 200 بار یہی آیت ہر نماز کے ساتھ پڑھ لیں یا پورے دن میں ایک ہزار پڑھ لیں خیال رکھیں‘ یہ مسواک باتھ روم میں نہیں رکھیں گے اگر ہر نماز کے ساتھ مسواک نہیں کرسکتے تو اس طرح ایک ہزار مرتبہ روزانہ بھی پڑھنے کی اجازت ہے طاقت اتنی جتنی آپ کی سوچ ہے۔ (ڈاکٹر ظفر حمید ملک، اٹک سٹی)
میری ڈائری قارئین کے نام
میں نے اپنی اس ڈائری میں اپنے تمام تجربات و مشاہدات عبقری قارئین کے لیے لکھ دئیے ہیں۔ یقیناً قارئین اس سے بھرپور مستفید ہوں گے۔ میرا اور عبقری کا ساتھ 4سال پرانا ہے اور میں سوچتی ہوں میں تو اس قابل نہیں تھی کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس راہ میں لاتا لیکن لگتا میرے بڑوں کی کوئی نیکیاں ایسی ضرور ہیں جو میں تسبیح خانے سے جڑی اور اللہ تعالیٰ کی رحمت و کرم سے آپ کی بیعت میں بھی آگئی۔ حضرت جی آج سے چار سال پہلے بھٹک رہی تھی لیکن الحمداللہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نیک بندوں کا ساتھ مجھے ہمیشہ نصیب کیا ہے۔ میں بہت سے اللہ والوں سے منسلک رہی یہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ اتنی گناہ گار ہونے کے باوجود اس نے اپنا اور اللہ والوں کا ساتھ مجھ سے نہیں چھینا۔ جب سے عبقری، تسبیح خانے اور اپنے مرشد کی بیعت میں آئی ہوں میری زندگی بالکل بدل گئی ہے۔ میرا نام (ب۔ ا) ہے اور میں ایک بڑے اور مشہور سکول میں وائس پرنسپل کے طور پر کام کررہی ہوں ۔ محترم حکیم صاحب کا حکم تھا کہ آپ نے عبقری جو کچھ پایا وہ تمام عبقری قارئین کیلئے لکھ دیں۔
میں ڈائری اٹھائی اور لکھنا شروع کردیا۔کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ کیا لکھوں عبقری سے صرف میں نے نہیں میرے سے ہر جڑے رشتے چاہے وہ گھر کا ہو یا باہر کا ہو سب بہت پا رہے ہیں بلکہ یہ کہنا زیادہ اچھا ہوگا کہ رحمتیں لوٹ رہے ہیں۔ میں جب سےماہنامہ عبقری سے جڑی اور اسے پڑھنا شروع کیا اللہ تعالٰ نے میری تو زندگی ہی بدل دی ہے حضرت جی سب سے پہلے تو میرے رب نے اتنی عزت‘ اتنی عزت کہ بیان نہیں کرسکتی پھر اللہ والوںکا ساتھ اعمال کے ساتھی نصیب کیے ‘اعمال کے ساتھی مل جانا بہت خوش قسمتی کی بات ہوتی ہے‘ یہ آپ کو ایک کوشش میں لگائے رکھتا ہے‘ بہت سے لوگ مجھ سے اعمال کی وجہ سے جڑے اور اب ایسے بھی بہت سے لوگ ہیں جن کی نہ میں نے آواز سنی ہے اور نہ کبھی ان کو دیکھا ہے لیکن اللہ کا اتنا کرم کہ وہ پھر بھی اعمال کررہے‘ پورے یقین کے ساتھ اور میں سمجھتی ہوں اس میں میرا کوئی کمال نہیں یہ ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کی دعائیں ہیں جو لوگ میری اتنی عزت کرتے ہیں۔ حضرت جی! اعمال، مراقبے روحانی غسل سب سے اتنا کچھ پایا ہے کہ شاید وہ لکھتے ہوئےمکمل نہ لکھ سکوں۔ میں بہت رحمتیں سمیٹ رہی ہوں ‘ ہم چھ بہنیں اور ایک بھائی ہے والد صاحب کے انتقال کو گیارہ سال ہوچکے ہیں۔ میری والدہ بھی دل اور شوگر کی مریضہ ہیں۔ میری تین بہنوں اور ایک بھائی کی شادی ہوچکی ہے اور اللہ کی رحمت اور اعمال کی برکت کی وجہ سے الحمد اللہ بہت اچھی ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
افحسبتم اور اذان والے عمل سے ہونے والے فوائد: یہ ایسا کمال کا عمل ہے مجھے اندازہ نہیں تھا جب میں نے اسے پڑھنا شروع کیا تو لگتا تھا بہت بڑا عمل ہے لیکن آہستہ آہستہ جب پڑھا تو دن میں 90 مرتبہ آسانی سے کرلیتی تھی اس کا پہلا فائد ہ تو یہ ہوا کہ دلوں میں بہت زیادہ سکون‘ گھریلو جھگڑے ختم، ایک دوسرے کے لیے محبت ہر بات کا مثبت پہلو دیکھنا شروع کردیا، جب کوئی بیمار ہوتا اور اسے اذان والے عمل سے دم کرتے تو فوراً ٹھیک ہو جاتا۔
قارئین!میرا بھائی انگلینڈ میں ہوتا ہے اس کا ایک بیٹا ہے۔ آج سے دو سال پہلے جب بھائی یہاں آیا ہوا تھا اس کا بیٹا بیمار ہوا اور رو بہت رہا تھامیں نے اذان والا عمل پڑھ کر جیسے ہی دم کیا اس نے پیٹ کا درد بالکل ختم ہوگیا اور وہ رونا بھی بند ہوگیا اور اب یہ معاملہ ہے کہ جب بھی بھتیجے کی طبیعت خراب ہوتی ہے اس کا انگلینڈ سے فون آتا ہے کہ (ب)اسے دم کردو اور ماشاء اللہ سے اللہ کے نام کی برکت ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔اسی طرح میرے بھانجے کے سر میں بہت درد تھا اسے بھی دم کیا اذان والا عمل پڑھ کر وہ بھی فوراً!ٹھیک ہوگیا۔ سکول میں بھی کسی کی طبیعت خراب ہو اسے بھی دم کروں تو ٹھیک ہو جاتا ہے۔ حضرت جی یہ تسبیح خانے کا فیض ہے ۔
دانتوں کا ٹیومر :میرے بھانجے کے دانتوں میں ٹیومرہوگیا تھا ڈاکٹرز نے کہاکہ سرجری کے ذریعے ٹیومر باہر نکالنا پڑے گا۔ میری بہن اور بہنوئی بہت پریشانی تھے میں نے ان کو سورۃ المومنون کی آخری چار آیات والے نفل پڑھنے کو کہے ماشاءاللہ سے میرے بھانجے کی دو گھنٹے کی سرجری ہوئی لیکن جب سرجری کے بعد مواد کو ٹیسٹ کے لیے بھیجا تو اللہ تعالیٰ کے نام کی برکت کی وجہ سے ٹیسٹ بالکل صحیح آئےاللہ کے کرم سے جلد صحت یابی بھی عطا ہوئی۔
افحسبتم اور اذان والا عمل: اذان والے عمل سے نہ صرف مجھے بلکہ میرے ساتھ پڑھانے والی ٹیچرز کے بھی بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں۔ وہ بھی یہی کہتی ہیں کہ جب سے اذان والا عمل پڑھنا شروع کیا اللہ نے رزق کے دروازے کھول دیئے‘ رزق کی فروانی شروع ہوگئی گھر کی نااتفاقی اور جھگڑے ختم ہوگئے۔ ان کے گھر میں بلیاں اکثر گند مچا جاتی تھی اور گھر کو گندا کر جاتی تھی بہت زیادہ تدابیر کیں لیکن بلیاں گھر کے اندر گندمچا جاتی تھی۔ پھر جب سے اذان والا عمل پڑھنا شروع کیا اللہ کا اتنا کرم ہوا کر بلیوں نے بالکل آنا چھوڑ دیا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 215 reviews.