Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صحت مند ناخن، خوبصورت ہاتھ (فوزیہ سلطان)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2009ء

ہاتھ آپ کی شخصیت کی دلکشی میں نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔ روزمرہ زندگی میں ہاتھوں کی اہمیت کو کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اللہ تعالیٰ نے انسانی ہاتھوں کی بناوٹ جہاں بھر میں بسنے والے جانوروں کے پنجوں سے مختلف بنائی ہے۔ انسان کے علاوہ دنیا کا ہر جاندار اپنے پنجوں سے صرف گرفت کا کام لیتا ہے جبکہ انسان ہاتھوں کی گرفت سے مصافحہ کرتے ہوئے دوسرے انسان کے دل پر گرفت حاصل کر لیتا ہے اور اس کا بہترین درس ہمیں اپنے مذہب اسلام سے ملتا ہے۔ اسی فعل سے معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ حاصل ہوتا ہے اور لوگ ایک دوسرے کے قریب ہوتے چلے جاتے ہیں۔ ہاتھوں کی اہمیت کے پیش نظر خواتین بالخصوص ہاتھوں کی سجاوٹ اور خوبصورتی پر خصوصی توجہ دیتی ہیں۔ فیس میک اپ خواہ کتنا ہی سلیقے سے کیا گیا ہو اگر ہاتھوں کو نظر انداز کر دیا جائے تو ساری شخصیت بے معنی ہو کر رہ جاتی ہے۔ ہاتھوں کی خوبصورتی میں ہاتھوں کی ساخت اور جلد کے بعد جو چیز نمایاں ہوتی ہے وہ آپ کے ناخن ہیں۔ ناخن کترنا بعض خواتین میں یہ نفسیاتی مسئلہ ہوتا ہے کہ اگر وہ غصے یا ٹینشن کی حالت میں ہوں یا ویسے ہی عادتاً دانتوں سے ناخنوں کو کترتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے ہاتھ کبھی بھی خوبصورت معلوم نہیں ہوتے ۔ اگر آپ تھوڑی سی مضبوط قوت ارادی سے کام لیں تو اپنی اس بری عادت سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہیں اور آپکے ناخن بھی دوسروں کی طرح خوبصورت اور پرکشش نظر آسکتے ہیں۔ آپ اپنے ذہن میں بار بار یہ دہرائیں کہ آپ نے ناخن کترنا چھوڑ دیئے ہیں اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئیں تو ہمیں یقین ہے کہ آپ ناخن کترنے کی بری عادت سے نجات پا لیں گی۔ ناخنوں کے بڑھنے کی رفتار ہاتھوں کے ناخن پاﺅں کے ناخنوں کے مقابلے میں تیزی سے بڑھتے ہیں اور یہ ایک ہفتے میں ایک ملی میٹر تک بڑھتے ہیں ۔ایک نئے ناخن کی تشکیل میں عموماً 5ماہ لگ جاتے ہیں۔ گرم موسموں میں ناخن ٹھنڈے موسموں کی نسبت زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں۔ ناخنوں کی تراش آج کل مصنوعی ناخنوں کی بجائے قدرتی ناخنوں پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے اور چھوٹے ناخن رکھنے کا فیشن زور پکڑ رہا ہے اور اسلام کا حکم اور فطری طریقہ بھی یہی ہے۔ اگر آپ کے ناخن خراب ہیں اور آپ انہیں نمایاں کرنے میں احساس کمتری محسوس کرتی ہیں تو تھوڑی سی توجہ کے بعد آپ مجوزہ خامیوں پر قابو پا سکتی ہیں۔ اگر ناخنوں کی مناسب تراش خراش کی جائے تو بے حد بھلی لگتی ہے۔ اپنے ناخنوں کو کپڑے کے پیڈ سے رگڑ ا کریں تاکہ ان کی قدرتی چمک ودمک اور رنگت اجاگر ہو سکے اس عمل کو پف کرنا کہتے ہیں۔ پف کرنے سے ناخن کے نیچے موجود خون کی گردش میں تیزی آجاتی ہے۔ اس سے ناخن صحت مند اور شفاف نظر آئیں گے یاد رکھیں پف ہمیشہ ہلکے انداز میں کریں اگر پف کرتے وقت جلن کا احساس ہو تو اس کا صاف مطلب ہے کہ آپ گہرے انداز میں پف کر رہی ہیں ایسا کرنے کی صورت میں آپ کے ناخن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں۔اپنے ہاتھوں اور ناخنوں پر زیتون کا تیل یا ہینڈ کریم اچھی طرح ملیں۔ ہاتھوں پر دستانے چڑھائیں اورسو جائیں اگرچہ یہ بڑا عجیب سا عمل ہے کہ رات بھر دستانے ہاتھوں پر رہیں لیکن بہت جلد آپ اس کی افادیت سے آگاہ ہو جائیں گی۔اس کے علاوہ مہندی ایک قدرتی ٹانک ہے۔ ناخنوں پر مہندی لگانے سے ان کی چمک دمک اور صحت بھی باقی رہتی ہے اور یہ ناخن پالش کا بہترین متبادل بھی ہے جس کا کوئی مضر اثر نہیں ۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 897 reviews.