محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کو میں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے خط لکھا تھا آپ نے مجھے جواب میں دو انمول خزانہ اور روحانی غسل کرنے کا حکم فرمایا تھا ‘ میں وہ کررہی ہوں الحمدللہ فائدہ ہورہا ہے۔درس روزانہ سنتی ہوں۔ میں آپ کو دو نسخےبھیج رہی ہوں‘ گنٹھیا اور لیکوریا اور بچے ہونے کا ہے۔گنٹھیا: منقیٰ‘ جائفل گری نکال کر دونوں کو ہم وزن لے کر پیس لیں‘ پھر چنے کے برابر ان کی گولیاں بنالیں اور ایک گولی صبح و شام چائے کے ساتھ اور چائے کے کپ میں ایک چمچ دیسی گھی ڈالیں۔ ان شاء اللہ گنٹھیاکا درد ختم ہوجائے گا‘ یہ ہمارے بڑوں کا آزمایا ہوا نسخہ ہے۔ نوٹ: دوران نسخہ بادی اشیاء سے پرہیز ضروری ہے۔ لیکوریا کا نسخہ: ھوالشافی: تین تولہ ہاتھی کے دانت کا برادہ اور تین درجن چاندی کے ورق اور چھٹانک چھوٹی الائچی اور اس کے بیج نکال کر چھوٹی الائچی‘ ہاتھی کے دانت کا برادہ چاندی کے ورق سب کو اچھی طرح پیس لیں اور آدھا چمچ صبح نہار منہ باسی پانی سے اور آدھا چمچ رات کو دودھ کے ساتھ کھالیں‘ یہ ٹوٹکہ لیکوریا کیلئے بہت فائدہ مند ہے اور جس کا بچہ نہ ہو اس کیلئے بھی کمال ہے۔ میری بہو کے ہاں صرف ایک بیٹی تھی‘ چار سال کے بعد میں نے اسے یہ دوائی بنا کردی تو اللہ تعالیٰ نے اسے ایک اور بیٹی دی اور میں نے اپنی بھانجی کو بنا کردی تو اس کو بھی اللہ نے اولاد سے نوازا۔(ش، فیصل آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں