Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اے خاتون خانہ غور کر!رمضان سونے کا مہینہ نہیں

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

روزہ کشائی اور دعوت افطار متبرک محافل مگر
چھوٹے بچے روزہ رکھیں تو ان کی حوصلہ افزائی ضرور کریں۔ وہ اسی صورت ممکن ہے کہ آپ ان کے کزنز اور دوستوں کے ہمراہ دیگر عزیز و اقارب کو افطار پر مدعو کریں۔ بچے کے لیے تحائف خریدیں اور جتنا اہتمام دوسری تقریبات وغیرہ آراستہ کرنے میں صرف کرتے ہیں اس سے بڑھ کر ان مذہبی اجتماعات اور افطار دعوتوں پر توجہ دیں، بچے کو ہار، پھول اور اس کے پسندیدہ اور اچھے لباس پہنائیں۔ اس کی پسندیدہ ڈشز کا اہتمام کریں اور اگر ممکن ہوتو اس یادگار موقع کو کیمرے میں محفوظ بھی کرلیں۔ یہ زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ ہوتا ہے جو تصویروں اور یادوں کی صورت میں ذہن و دل میں ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو جاتا ہے۔ اس روزہ دار بچے کی دیکھا دیکھی دوسرے چھوٹے بچوں کو بھی روزہ رکھنے کی تحریک کے ساتھ ساتھ مذہبی شعائر اوراخلاقی تربیت سے اچھے مسلمان بننے کی ترغیب بھی ملتی ہے اور ہاں افطار پارٹیوں میں کھانے کا ضیاع اور نماز کا ضیاع ہرگز نہ ہو۔
اے خاتون خانہ غور کر!رمضان سونے کا مہینہ نہیں
نیند میں کمی کی شکایت کرکے زیادہ تر وقت سوتے ہوئے گزارنے کی عادت بھی نازیبا کہلاتی ہے۔ مسلمان کو اپنے فرائض کی تکمیل کے لیے شخصی اور ذاتی آرام کم کرنا ضروری ہے۔ یہ خدا کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ یہ ماہِ صیام زندگی کے اگلے برس میں دوبارہ نصیب ہوسکے گا یا نہیں۔
نماز کا اوّل وقت ہی سعد ہوتا ہے
پانچ وقت کی نمازوں کے علاوہ نماز تراویح کا اہتمام کرنا جس قدر ضروری ہے اتنا ہی اوّل وقت یعنی اذان ہونے کے بعد اور قضا کے وقت سے پہلے نماز ادا کرنا افضل ہوتا ہے۔ کوشش کیجئے کہ اس ماہ فرضوں کے ساتھ سنت اور نوافل کی ادائیگی بھی بروقت ہوتی رہے تراویح میں طویل دورانیے کا قیام جسم اور روحانی طہارت کا وسیلہ ہوتا ہے اس نماز کو باقاعدہ اور باجماعت ادا کیا جاتا ہے اس کا اہتمام ضرور کرلیا کریں۔
نماز تہجد کی ادائیگی کسی نعمت سے کم نہیں
سحری میں صرف آدھا گھنٹہ پہلے بیدار ہوکر تہجد کے نوافل کی ادائیگی ہو جائے اور آپ اپنے رب سے گڑگڑا کر دعائیں مانگ لیں، کہتے ہیں کہ ابتدائے سحر کی یہ دعائیں خالی نہیں جاتیں۔ عرش بریں سے انعامات کی ایسی بارشیں شاید ہی کسی اور ماہ ہوں گی۔ معتبر جانئے اس ماہِ صیام کو!
زکوٰۃ و خیرات کی فضیلت
ہمارا مذہب بھائی چارے اور اخوت کو فروغ دیتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ مال و دولت کی منصفانہ تقسیم کا بھی خیال رکھنے پر زور دیتا ہے۔ زکوٰۃ اپنے سفید پوش رشتے داروں اور پڑوسیوں سے شروع ہوکر چیدہ چیدہ مستحقین تک پہنچانا دین کے اہم ستون کی تکمیل کرنا ہے۔ بچوں کو بھی خیرات کے اس عمل میں اپنے ہمراہ شریک کرلیں اور انہیں اپنے شہر کے خیراتی اداروں میں لے جائیں۔ ان کے ہاتھ سے صدقات کی تقسیم کروائیں تاکہ انہیں دھرتی سے جڑے رہنے اور عام آدمی کے دکھوں اور مصائب کا بھرپور اندازہ ہوسکتے۔
آخری عشرہ تلاش کرنے سے کیا ملتا ہے
جاگنے والی راتوں کی تاریخوں کو یاد رکھیں اور اپنی پیاری نیند کو قربان کرکے ذکر الٰہی میں کچھ وقت صرف کریں یقیناً آپ ہی وہ خوش نصیب انسان ہیں جسے زندگی کی نوید ملی تو کیوں نہ اسے نیک اور صالح مسلمانوں کی طرح گزارا جائے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 785 reviews.