Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

خواب اور شیخ الوظائف کی روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

سونے کا ہار اورچوڑیاں
خواب:میںنے خواب دیکھا کہ میرے ابو نے بہت خوبصورت سونے کا ہار اور چوڑیاں میری بہن کو دیے ہیں ، میں ابو سے پوچھتی ہوں کہ ایسا زیورآپ نے میرے لئے کیوں نہیں بنوایا کیا آپ کو میرا خیال نہیں ہےتو وہ کہتے ہیں یہ میںنے تمہاری بہن کے لئے بنوایا ہے(شائستہ ، ملتان )
تعبیر : آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کاموں میں جو رکاوٹیں آرہی ہیں اس میں کچھ عرصہ بعد بہتری کی صورت پیدا ہو گی۔ واللہ اعلم
رات کا عجیب منظر
خواب : میںنے خواب دیکھا کہ جیسے گلی میں اندھیرا ہے، درمیانی رات کا وقت ہے، سٹریٹ لائٹ جل رہی ہے، لوہے کا ایک بڑا سا دروازہ ہے، اس پر سبز رنگ کا پینٹ ہے۔ میں اندرداخل ہوتی ہوں ، مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میرے شوہر نے مجھے اندر بلایا ہے، میںاندر حلوہ لے کر جاتی ہوں کیونکہ میرے ہاتھ میں ایک شاپر کے اندر حلوے کا ٹفن ہوتا ہے، میری ساس میرا حال چال اور میری طبیعت پوچھتی ہیں ۔ دروازے سے اندر داخل ہوتی ہوں تو سائیڈ پر ایک کمرہ ہوتا ہے ، وہاں میرے سسر لیٹے ہیں ایسے لگتا ہےجیسے وہ بیمار ہوں۔ میری ساس کچن میں جا کر میرے لئے روٹی بناتی ہیں لیکن روٹی کسی وجہ سے نیچے سے کچی رہ جاتی ہے، روٹی پرچنے کی دال اور مرچیں رکھی ہوتی ہیں۔ میری ایک نند سفید کپڑے پہنے ہوئے ہے مجھے اچار دیتی ہے لیکن میں نہیں لیتی اس کے بعد میری آنکھ کھل جا تی ہے۔
تعبیر : آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہےکہ آپ کو وقتی طور پر مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا بعد میں ان شاء اللہ حالات میں بہتری آجائے گی۔آپ چاشت کے وقت دو نفل پڑھنے کی پابندی کریں ۔
پرانے گھر کی چھت
خواب: میںنے خواب دیکھا کہ ایک پرانے گھر کی چھت پر موجود چارپائی پر اپنےشوہر کے ساتھ بیٹھی ہوں ، اچانک میرے شوہر کے منہ کے اندر دائیں طرف کی داڑھ باہر نکل آتی ہےجو کہ اندر سے کھوکھلی اور کیڑا لگی ہوئی ہے، پھر میرے شوہر کہتے ہیں کہ تم نے اپنی سہیلی کی طرف جانا ہے تو میں بھی ساتھ چلوں گا ، شوہر تیزی سے سیڑھیاں اترتے ہوئے باہر سڑک پر کھڑے ہیں ، پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(منزہ فاروق، حید رآباد)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہےکہ آپ کے شوہر کسی پریشانی یا بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں آپ فوری طور پر ان کی طرف سے حسب توفیق کچھ صدقہ دے دیں اور اگر خدا نخواستہ بیمار ہو چکے ہیں تو ان پر سورہ فلق اور سورہ الناس گیارہ بار پڑھ کر صبح و شام دم کریں۔ واللہ اعلم
چاند میرے بے حد قریب
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ دن کا وقت ہے اور کوئی کھلی جگہ ہے میںنے آسمان پر پورا چاند دیکھا، بالکل اپنے سامنے کوئی چار یا پانچ فٹ کے فاصلے پر چاند تھا، میں اور میری فیملی وہاں کھڑے ہیں اورچاند ایک دم کئی بار نیچے کی طرف جاتا ہے اور پھر میرے بالکل سامنے ٹھہرجاتا ہےاور میں حیرانگی سے دیکھ رہا ہوں۔(محسن عرفان ، کراچی)
تعبیر:آپ کا خواب ماشاء اللہ مبارک ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ پریشان کن حالات ان شاء اللہ جلد دور ہونے والے ہیں۔آپ روزانہ ایک بار سورہ رحمٰن کی تلاوت کیا کریں اورحسب توفیق کچھ صدقہ دیں۔ ان شاء اللہ گھر کے تمام مسائل ختم ہو جائیں گی اور خوشیاں نصیب ہوں گی۔واللہ اعلم

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 552 reviews.