محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پانچ سال سے آپ کے عبقری کی قاری ہوں‘ پڑھ کر بہت مزہ آتا ہے‘ ماشاء اللہ عبقری میگزین نے ہمیں انسان بنا دیا ہے‘ میری دلی دعا ہے کہ عبقری کو اللہ تعالیٰ دن دگنی رات چگنی ترقی دے‘ دنیا و آخرت میں سرخرو رکھے‘ عبقری سے اتناکچھ سیکھا کہ اب محسوس ہوتا ہے کہ گزشتہ تمام زندگی اندھیروں میں گزر گئی‘ اٹک سے لاہور آپ کے درس میں شرکت کی‘ زندگی میں سکون ملا‘ زندگی بدل گئی۔ اس کے علاوہ پندرہ سال سے لیکوریا کی بیماری تھی‘ میں نے عبقری سے درج ذیل نسخہ استعمال کیا میری بیماری ہمیشہ کیلئے دور ہوگئی۔ھوالشافی: کیکر کے پھول‘ گوند کتیرا‘ چھوٹی الائچی‘ موصلی سفید‘ سرمہ سفید‘ مغز بادام تمام ایک ایک پاؤ اور مصری ایک کلو لے لیں‘ ان تمام اشیاء کو کوٹ پیس کر پھکی بنالیں۔ایک چمچ چائے والا صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ۔ اگر مسئلہ زیادہ ہو تو رات کو بھی کھاسکتے ہیں۔ (عائشہ‘ اٹک)
ذکر نماز والی بن گئی ہوں! محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ خیریت سے ہوں گے اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ تندرست رکھے اور آپ ہمیشہ مخلوق خدا کی خدمت کرتے رہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہوجائے۔ آمین ثم آمین! جب سے عبقری سے تعارف ہوا ہے بہت زیادہ ذکر کرنے کی کوشش کرتی ہوں‘ نماز بھی پابندی سے پڑھتی ہوں اور تلاوت بھی‘ سنتوں کو اپنی زندگی میں نافذ کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہوں اب تو الحمدللہ ہروقت باوضو رہنے کی بھی عادت اپنالی ہے‘ اللہ کا شکر ہے زندگی میں سکون آگیا۔ (پوشیدہ )
دکھی دل اور روتی آنکھوں کو سکون: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری اللہ پاک سے دلی دعا ہے کہ وہ آپ کو اور آپ کی اس قابل تحسین تحریک عبقری کو سدا سلامت رکھے جس کی وجہ سے لاکھوں دکھی دلوں اور روتی آنکھوں کو سکون ملا۔ آمین!۔ میں پہلے بھی چند ایک بار اپنے مسائل آپ کے گوش گزار کرچکی ہوں اور اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میرے بہت مسائل بھی حل ہوگئے ہیں‘ میں ’’عبقری‘‘ کی تقریباً دو سال سے مستقل قاری ہوں اور بہت سے وظٓائف بھی اپنی زندگی کا حصہ بناچکی ہوں۔ میں اپنے شوہر کے رویہ کی وجہ سے بہت پریشان تھی‘ عبقری میں چھپے ایک وظیفہ اپنانے سے بہت زیادہ بہتری آگئی ہے۔ وظیفہ یہ ہے:
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں