Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سیڑھیوں میںکھڑی چاند دیکھ رہی تھی کہ۔۔۔!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ تین سال سے مراقبہ کی پریکٹس کررہی ہوں‘ ایک مرتبہ مراقبہ میں دیکھا کہ سیڑھیوں پر کھڑی چاند کو دیکھ رہی ہوں چاند انتہائی روشن ہے اور اس میں خانہ کعبہ کی شبیہ ہے ۔پھر ایک مرتبہ دیکھا کہ ایک چشمہ جو کہ انتہائی خوبصورت ہے اور اس کا پانی بہت شفاف اور پاک ہے‘ حضور نبی کریم ﷺ اس چشمہ سے پانی پیتے ہیں اور بعد میں اسی جگہ سے ایک گھونٹ میں بھی پانی پیتی ہوں۔  کئی مرتبہ مراقبہ کے دوران ہی دیکھا کہ وجدانی کیفیت سے آسمان کی طرف منہ کرکے کہہ رہی ہوں اللہ لا الہ الا اور کوئی طاقت مجھے جکڑ رہی ہے (جیسے موٹا اژدھا سانپ) میرے جسم کے گرد لپٹ گیا ہے اور آخرکار میں اسے کھول کر آسمان کی طرف اچھال دیتی ہوں ‘اس میں سے چنگاڑیاں نکلتی ہیں اور میں آزاد ہوجاتی ہوں۔ مراقبے کی وجہ سے جہاں مجھے دنیاوی بہت زیادہ فوائد حاصل ہوئے وہیں مجھے نماز میں دھیان نصیب ہوا ہے‘ دل کسی برائی کا اثر نہیں لیتا جیسے پہلے کوئی قضا نماز یا نفل وغیرہ پڑھتی تو دل انکار کرتا تھا اب بخوشی اجازت دیتا ہے بلکہ ایسا لگتا ہے جیسے سینے میں دل ہی نہیں۔ (رفعت اشتیاق‘لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 296 reviews.