محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کودل کی گہرائیوں سےپیار کرتے ہیں‘ رسالہ عبقری اور آپ کیلئے ڈھیروں دعائیں کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کااجر عطا فرمائے۔ میں اپنا نسخہ جو اٹھارہ سال سے چلارہا ہوں جس سے لوگ بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں۔ میں جو نسخہ لکھ رہا ہوں یہ مختلف ممالک میں بنا کر بھیجتا ہوں۔ میں اپنے سینہ کا راز کھول رہا ہوں میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس نسخہ کو عبقری میں شائع کیجئے تاکہ لاکھوں لوگ مستفید ہوں اور میرے لیے صدقہ جاریہ کا باعث بنے۔ نسخہ درج ذیل ہے:اولاد کیلئے جراثیم کم ہوں تو: اگر اولاد کے جراثیم کم ہوں یا بالکل موجود ہی نہ ہوں یہ نسخہ جراثیم کوبھرپور پیدا کرتا ہے‘ ہر قسم کی جسمانی کمزوری کو ختم کرتا ہے اس نسخہ کے مزید فوائد استعمال کرنے والا خود ہی بتائے گا سمجھدار کیلئے اشارہ کافی ہے۔ھوالشافی: ثعلب مصری پانچ تولہ‘ سفید موصلی انڈیا والی پانچ تولہ‘ مغزبنولہ پانچ تولہ‘ دانہ سبز الائچی تین تولہ (سبزالائچی کھول کر اس کے دانے نکال لیں) ان تمام چیزوں کا سفوف تیار کرکے اس میں پانچ تولہ چھلکا ملادیں۔ طریقہ استعمال: پاؤ دودھ نیم گرم کرکے اس میں بڑا چمچہ ڈال دیں۔ صبح کھانے سے پہلے استعمال کریں اس میں ہلکا میٹھا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس نسخہ کو لگاتار چالیس دن استعمال کرنا ہے۔نسخہ نمبر2:ھوالشافی: ثعلب مصری‘ ثعلب پنجہ دونوں کا وزن پانچ تولہ‘ سفید موصلی انڈیا والی تین تولہ‘ تمام چیزوں کا سفوف تیار کرکے اس میں تخم ریحان دس تولہ ملادیں۔ استعمال: ایک چمچ روزانہ دودھ کیساتھ‘نامرد کو مرد بنائے‘ معدہ کے زخم اور امراض معدہ ختم کرے‘ اولادی جراثیم پیدا کرے‘مردانہ امراض ختم کرے۔ (حکیم سعید محمد‘ داؤدخیل‘ میانوالی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں