Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اگست 2017ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

خدا کا گھر دیکھنے کی تڑپ اور دعا کی برکت
یہ2008ء رمضان المبارک کا واقعہ ہے ‘ ہماری ایک ملنے والی خاتون اور ان کے شوہر عمرہ پر جارہے ہیں‘ خبر بم دھماکے کی طرح مجھ پر گری اور میں نے (نعوذ باللہ) اللہ کریم سے گلے شکوے شروع کردئیے کہ اللہ تعالیٰ آپ بھی امیروں کو ہی بلاتے ہیں حالانکہ وہ عورت چغل خور‘ منافق اور فساد کی جڑ ہے‘ یااللہ وہ مرد والدین کا نافرمان ہے‘ بالکل اسی طرح بلکہ شائد کچھ اور الفاظ بھی اللہ کریم سے کہہ گئی کہ میرے پاس دولت کی کمی ہے‘ اسی لیے میں آپ کے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کی زیارت نہ کرسکی‘ بہرحال بات آئی گئی ہوگئی‘ مجھے اپنے منہ سے نکلے الفاظ پر شدید ندامت تھی‘ ہروقت تسبیح پر استغفار اور آنکھ میں آنسو ہوتےکہ نہ چاہتے ہوئے بھی نہ جانے کیوں میں یہ سب کہہ گئی‘ تجدید ایمان کی‘مگر دل میں جو خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کو اپنی آنکھوں سے براہ راست دیکھنے کی چاہت تھی وہ مزید بڑھتی جارہی تھی۔چند دن بعد سحری کھانے کے بعد میں نے نماز فجر ادا کی اور قرآن کریم کی تلاوت میں مشغول ہوگئی‘ تقریباً آدھ گھنٹہ میں فارغ ہونے کےبعد رو رو کر دعا مانگی کہ اچانک میری آنکھوں کے سامنے خانہ کعبہ آسمان سے اترتا ہوا نظر آیا اور میرے سامنے آکر ٹھہر گیا‘ میں نے سمجھا شاید میرا وہم ہے‘ خیال ہے جو ذہن میں تھا میں نے خود کو چٹکی بھری درد محسوس ہوا پھر ادھر ادھر دیکھا بالکل سچ دیکھ کر جلدی جلدی دعائیں مانگیں اور کچھ دیر بعد وہ منظر ختم ہوگیا‘ اگلے دن پھر اسی وقت اہتمام سے بیٹھ گئی کہ شاید کل کی طرح پھر کچھ اترے گا اور واقعی اسی وقت پھر خانہ کعبہ اترا اور میں نے بہت رو رو کر دعائیں مانگیں اور ساتھ ہی میرے دل میں مزید تمنا جاگی میں نے دعا مانگی کہ یااللہ رب کریم! خانہ کعبہ کی زیارت تو کرلی اب اپنے حبیب نبی کریم ﷺ کا روضہ مبارک بھی دکھلا دے کہ اتنے میں خانہ کعبہ کے بالکل ساتھ ہی مسجد نبوی ﷺ کا باقاعدہ عکس بھی بن گیا‘ میں گھبرا گئی دعائیں مانگیں آج یقین پختہ ہوگیا کہ یہ حقیقت ہے‘ آخر کار تین دن بعد صبر نہ ہوسکا میں نے چوتھے دن اپنے میاں صاحب سے بات کی کہ روزانہ میرے ساتھ یہ ہورہا ہے وہ بیچارے کہتے رہے کہ ایسی چیزیں کسی دوسرے کو نظر نہیں آسکتیں بلکہ ان سے بھی چھن جاتی ہیں۔ مگر میں نے ان کی ایک نہ سنی اور ان کو اپنے ساتھ بٹھا لیا‘ وقت مقررہ پر میں انگلیاں اٹھا اٹھا کر انہیں دکھلاتی رہ گئیں مگر انہیں کچھ نظر نہ آیا اور میں پھر دعائیں مانگ کر اٹھ گئی‘ اب پانچویں دن پھر بیٹھی‘مگر پھر دوبارہ کچھ نظر نہ آیا۔ میں حیران ہوں اور یقین سے کہتی ہوں کہ اگر دعا دل سے کی جائے اور خدا کو بھی ملنا چاہیں تو یقیناً مل سکتے ہیں‘ دل سے دعا کریں تو گھر بیٹھے سب کچھ مل سکتا ہے کیونکہ خدا تو دل میں ہے۔ (عمّا آپی)
میںحکیم ہوں‘ میرے آزمودہ نسخہ جات لے لیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میںپیشے کے لحاظ سے پروفیشنل حکیم ہوں‘ الحمدللہ میرا مطب بڑا ٹھیک ٹھاک چلتا ہے‘ اور میرے نسخہ جات سے بے شمار لوگ شفاء پاتے ہیں‘ جب سے عبقری پڑھنا شروع کیا ہے بخل ٹوٹ گیا ہے‘ میرے پاس بے شمار نسخہ جات ہیں جو کہ تیربہدف ہیں‘ ابھی چند قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں ۔ قارئین! یہ نسخہ جات بارہا کے آزمودہ در آزمودہ ہیں۔ آپ بھی آزمائیے اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔
زخم معدہ‘ ورم معدہ اور پیچش کیلئے: یہ نسخہ بہت ہی زبردست ہے۔ ھوالشافی: ملٹھی پچاس گرام‘ سونف پچاس گرام‘ ہلدی پچاس گرام۔ تینوں اشیاء کو لے کر اچھی طرح کوٹ کر سفوف تیار کرلیں۔ مقدار خوراک پانچ گرام‘ ہمشہ تازہ پانی سے دن میں دو سے تین مرتبہ کھائیں۔
سفوف جگر: ھوالشافی: ریوند خطائی 250 گرام‘ نوشادر ٹھیکری 250 گرام‘ قلمی شورہ250 گرام‘ جوکھار 250 گرام‘ کلونجی 250 گرام‘ برگ پودینہ 250 گرام‘ برگ افسنتین 250 گرام۔ تمام اشیاء کوباریک پیس کر رکھ لیں‘ مقدار خوراک ایک سے تین ماشہ ہمراہ تازہ پانی دن میں دو بار۔ یہ نسخہ جگر کے امراض میں بہت ہی مفید ہے۔
ہاضمہ کیلئے لاجواب پھکی: ھوالشافی: سوئے ایک پاؤ‘ اجوائن دیسی ایک پاؤ‘ نوشادر ٹھیکڑی آدھ پاؤ‘ میٹھا سوڈا ایک پاؤ‘ نمک سیاہ آدھ پاؤ‘ پودینہ ایک پاؤ‘ آمچور ایک پاؤ‘ سونف دیسی ایک پاؤ‘ ٹاٹری ولایتی پچاس گرام باریک کرکے رکھ لیں۔ خوراک دو سے چارماشہ ہمراہ عرق سونف دن میں تین مرتبہ۔ یہ نسخہ پیٹ کے تمام امراض کیلئے لاجواب ہے‘ الٹی نہ رکتی ہو‘ موشن لگے ہوں‘ گیس‘ تبخیر‘ پیٹ درد اور اس جیسے دیگر امراض کیلئے بہت ہی اچھی چیز ہے۔ (حکیم ارشد‘ حافظ آباد)
میرے آزمودہ طبی تجربات و مشاہدات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری گزشتہ چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ اس میں موجود نسخہ جات میں نے کن کن امراض میں مفید پائے وہ تمام آج تفصیل سے قارئین کی نذر کرتی ہوں:۔
کھانسی نزلہ زکام کیلئے:میں نے ماہنامہ عبقری میں سے کھانسی کیلئے ایک نسخہ دیکھا‘ واہ کیا زبردست چیز تھی‘ مجھے گزشتہ پندرہ سال سے نزلہ تھا‘ میں نے یہی نسخہ یعنی پیاز کا پانی اور شہد مکس کرکے چھوٹا چمچ صبح و شام پینا شروع کیا میں اسی سے ٹھیک ہوگئی‘ ورنہ کچھ بھی ٹھنڈی چیز کھانے پانی بہنا شروع ہوجاتا‘ چھینکوں کا طوفان آجاتا اور بہت تکلیف رہتی‘ اب تو اللہ کا شکر ہے کچھ بھی ٹھنڈا گرم کھالیتی ہوں‘ ایک بیٹے کی ناک بند رہتی تھی رات کو سانس لینے میں شدید تکلیف رہتی‘ اسے بھی دیا وہ بھی ٹھیک ہوا‘ اب تو گھر میں کسی کا بھی گلا خراب ہو یا کھانسی ہو یا ریشہ ہو دو دن کھانے سے الحمدللہ ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ ہم سب نے آزمایا‘ میں نے پندرہ دن کھایا کیونکہ مجھے مسئلہ کئی سال پرانا تھا‘ اس کے علاوہ یہ ٹوٹکہ الرجی کیلئے بھی بہت اچھا ہے‘ میرے ایک بچے کے دل میں سوراخ ہے‘ اسے روزانہ آکسیجن کی ضرورت پڑتی تھی اس کی عمر ایک سال ہے‘ کئی بار ہسپتال لے جانا پڑتا‘ میں نے یہی شہد اور پیاز کا نسخہ بنا کر روزانہ دیتی‘ کبھی دن میں دو بار کبھی تین بار‘ دو ہفتے لگا تار دیا اب اسے کچھ بھی کھانے کو دو ڈر نہیں لگتا‘ الحمدللہ کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔ عبقری والوں کو اللہ بہت بہت بہت خوش رکھے۔
مرض شوگر میں مبتلا افراد مطمئن ہوجائیں:میرے شوہر کی دکان پر ایک لڑکا کام کرتا تھا‘ کچھ مہینے پہلے اسے شوگر کی شکایت ہوگئی‘ میرے شوہر نے مجھ سے پوچھا کہ میری دکان پر ایک لڑکے کو شوگر ہوگئی ہے کیا اس کا کوئی علاج ہے؟ میں نے کہا کیوں نہیں ہے! میرے شوہر نے کہا وہ لڑکا ہندو ہے اور بہت تکلیف میں ہے۔ میں نے اپنے شوہر کو کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان عالی شان ہے کہ کلونجی میں سوائے موت کے ہر مرض کا علاج ہے‘ میں نے عبقری میں ایک نسخہ دیکھا تھا میں نے اپنے شوہر کو کہا کہ اس لڑکے کو کہیں کہ پانچ سے سات دانے کلونجی کے روزانہ صبح نہار منہ پانی کے ساتھ کھالیا کرے۔پندرہ دن کے بعد میں نے اپنے شوہر سے پوچھا کہ اب وہ لڑکا کیسا ہے؟ میرے شوہر نے جواب دیا کہ پہلے اس کی شوگر 250 سے نیچے نہیں آتی تھی اب 200 تک آگئی ہے۔ دوماہ بعد پوچھا تو میرے شوہر نے بتایا کہ وہ لڑکا بہت خوش اور مطمئن ہےاب اس کی شوگر 150 سے اوپر نہیں جاتی۔ میں نے کہا کہ اس لڑکے کو کہنا کہ اس نسخہ کو ہرگز نہ چھوڑنا ساری عمر شوگر نہ ہوگی۔ میرے شوہر نے جب اس لڑکے کو کہا تو اس لڑکے نے جواب دیا کہ میں یہ ٹوٹکہ ساری زندگی نہیں چھوڑوں گا اس ٹوٹکے سے میرے پیسے بھی نہیں لگے اور میں ٹھیک بھی ہوگیا ہوں۔مالش کیلئے بہترین تیل: ہاں ایک ٹوٹکہ اور یاد آیا وہ یہ ہے کہ تل کے تیل ایک پاؤ لے کر اس میں لہسن کی دو پوتھی چھیل کر اس کو اچھی طرح کچل کر اس کا رس نکال کر کپڑے سےنچوڑ کر تیل میں ڈال دیں اور اچھی طرح پکائیں جب پک جائے تو ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر چھان کر بوتل میں ڈال دیں ۔ یہ بہت قیمتی ہے اور جہاں گھٹنوں کا درد جہاں بھی درد ہوگا وہاں ہلکی مالش کریں تو درد ختم ہوجائے گا‘ آرام مل جائے گا‘ بہت زبردست ہے۔
ایک اور نسخہ درج ہے:۔
فوڈ سپلیمنٹ! اس سے زیادہ طاقتور غذا ہوہی نہیں سکتی
ھوالشافی: مغز اخروٹ ایک کلو‘ پستہ ڈیڑھ پاؤ‘ کشمش ایک کلو‘ کاجو عمدہ250 گرام‘ مغز چلغوزہ 200 گرام۔ ترکیب و تیاری: کشمش کے علاوہ سب اشیاء کو باریک پاؤڈر بنا کر آخر میں کشمش شامل کریں اورخوب یکجان کرلیں۔ مقدار خوراک: صبح نہار منہ پچیس گرام اور رات پندرہ گرام ہمراہ نیم گرم دودھ کھائیں۔ جوانی کو دیر تک قائم رکھتا ہے‘ مقوی بدن مولد خون بالوں کی سیاہی کو دیر تک قائم رکھتا ہے۔
دو ماہ تک استعمال سے سفید بال سیاہ ہونے لگتے ہیں۔ مزید شوگر کے مریضوں کیلئے تو اس سے طاقتور غذا کوئی اور ہو ہی نہیں سکتی۔یہ غذا نہ صرف اندرونی و بیرونی طاقت کا خزانہ ہے بلکہ غذائی سپلیمنٹ کا استعمال دل کی شریانوں اور خون کی روانی میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔اس کے چند آزمودہ فائدے قارئین کی نذر:۔ اس کے کھانے سے جسم میں طاقت آتی ہے‘ سوجن ہو‘ موٹاپا‘ پیٹ بڑھا ہوا ہو یہ سب ختم ہوجائے گا‘ ایک دو خواتین کو کھانے کیلئے دیا تھا وہ کہتی ہیں کہ بہت طاقتور ہے‘ اندرونی جسم ‘ دل کو طاقت دیتی ہے‘ شوگر کے مریض کو دیا تھا اس نے بھی اس کی بہت تعریف کی۔
تلوؤں کی مالش کا کمال: پاؤں کی مالش سے نیند بہت اچھی آتی ہے اور پاؤں کی تھکن دور ہوجاتی ہے‘ اس سے سکون ملتا ہے‘ہمارے ماموں روز اپنے بچوں سے یا بیوی سے مالش کراتے تھے ہم نے کبھی دھیان نہیں دیا مگر جب عبقری سے پتہ چلا تو معلوم ہوا کہ یہ تو بہت زبردست چیز ہے۔
بال مضبوط نظر بہترین: ھوالشافی: انڈا‘ مہندی اور تیل مکس کرکے بالوں میں لگانے سے نظر پر کافی اچھا اثر پڑتا ہے‘ بال بہت اچھے گھنے لمبے ہوجاتے ہیں اور گرنا بھی بند ہوجاتے ہیں‘ یہ آنکھوں کیلئے بہت زبردست ہے‘ مجھے دور کی چیزیں صاف دکھائی نہیںدیتی تھی اب پہلے سے بہتر ہے۔
حم لاینصرون کا کمال: میں نے ماہنامہ عبقری میں حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ وظیفے کے بارے میں پڑھا۔ میں یہ وظیفہ سارا دن کھلا پڑھتی ہوں‘ تقریباً گیارہ لاکھ پڑھ چکی ہوں‘ اللہ کی طرف سے مدد مل رہی ہے‘ ابھی مکمل نہیں ہوا لیکن چھوٹے چھوٹے کام اور بڑے بڑے مسائل حل ہورہے ہیں۔ جیسی بھی مشکل کا سامنا ہو وہ حل ہوجاتی ہے‘ اللہ مدد کرنے والا ہے‘ اللہ ہر کسی کی مشکل حل فرمائے۔ شکریہ عبقری! (شہناز النساء ‘ کراچی)
شوگر کیلئے میرے دوست کا آزمودہ نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری پڑھتے ہیں‘ اس میں موجودنسخہ جات اور وظائف بہت لاجواب اور مستند ہوتے ہیں۔میرے پاس میرے دوست کا ایک آزمودہ ٹوٹکہ شوگر کیلئے ہے۔
ھوالشافی: دو عددتازہ بھنڈی لیں‘ ان کو آگے سے کاٹ کر مٹی کے پیالے میں رات کو بھگودیں۔صبح اٹھ کر نہار منہ دونوں بھنڈیاں کھالیں اور اوپر سے رات والا پانی پی لیں۔یاد رہے بھنڈی صرف دو عدد ہی ہوں۔اس ٹوٹکہ سے شرطیہ شوگر کنٹرول ہوجاتی ہے۔(محمدعمر‘ راولپنڈی)
یہ ضرور ان کلمات کی برکت ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں انڈیا کا رہائشی ہوںاور وہیں سے بذریعہ ای میل آپ سے مخاطب ہوں‘ ہم ادھر انڈیا میں ماہنامہ عبقری اور آپ کے درس انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے بہت توجہ‘ دھیان سے سنتے ہیں۔
عبقری میں بتایا ایک وظیفہ بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ میں بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ گھر سے لے کر منزل تک انہی الفاظ کو ورد زبان رکھتا ہوں۔ ایک دن ان کلمات کا ذکر کرتے ہوئے اسٹیشن تھوڑی دیر سے پہنچا ہی تھا کہ ٹرین آگئی‘ اپنی گاڑی پارک کرکے ٹکٹ کیلئے گیا تو دیکھا بہت رش تھا‘ تقریباً 25 آدمیوں کے بعد میرا نمبر تھا اور ادھر ٹرین چلنے والی تھی‘ میں سوچ ہی رہا تھا کہ کیا کروں؟ اچانک میرے قدم خود بخود اٹھے‘ کاؤنٹر سے ٹکٹ خریدی اور دوسرا قدم اٹھاتے ہی میں نے دیکھا کہ میں ٹرین (جو کہ دوسری پٹڑی پر رکی ہوئی تھی اور ایک پل کراس کرکے وہاں تک پہنچنا تھا) کے اندر موجود ہوں۔ میں ٹرین میں بیٹھا ہوا تھا تو میں نے محسوس کیا کہ یہ کیا ہوا؟ سب ایک یا دو سیکنڈز کے اندر ہوگیا جو کہ ناممکن تھا۔ پہلے تو لوگ مجھے 25 بندے چھوڑ کر ٹکٹ لینے نہیں دیتے اگر کسی طرح ٹکٹ خرید بھی لیتا تو کاؤنٹر سے ٹرین تک آنا کافی مشکل تھا بلکہ ایک سیکنڈ میں تو سوفیصد ناممکن ہے۔ میرے اندر ایک عجیب جوش وخروش پیدا ہوگیا‘ ایسے محسوس ہورہا تھا کہ اللہ کی رحمت میرے قریب آگئی یا آکر چوم کر گئی‘ میں اتنا ہشاش بشاش ہوگیا کہ الفاظ نہیں میرے پاس۔ یہ ضرور بہ ضرور ان کلمات کی برکت ہے۔ دعاؤں کی درخواست کہ ہمیشہ اللہ کی رحمتوں کومحسوس کرنے والا جاؤں۔ (شعیب احمد‘ انڈیا)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 010 reviews.