محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘اس میں کوئی شک والی بات نہیں کہ یہ میگزین سب سے بہترین ہے‘ بخل شکنی کا رواج اسی میگزین کے ذریعے عام ہوا اور لاکھوں لوگوں کا بھلا ہوا۔ میرے پاس بھی مصفی خون ایک نسخہ ہے جس کا صرف پندرہ دن استعمال کافی ہے‘ جملہ جلدی امراض کا یقینی خاتمہ کرتی ہے۔ ان شاء اللہ۔ ھوالشافی: کچور‘ مغز تخم نیم‘ گندھک آملہ سار‘ پوست ریٹھا ہموزن لے لیں۔ تمام چیزیں کوٹ کر نخودی گولیاں بنالیں۔ ایک گولی صبح‘ ایک گولی دوپہر اور ایک گولی شام لیں اور اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی خون صفاء صبح ‘ دوپہر ‘ شام دو دو گولیاں کھائیں۔ جلدی امراض چہرے پر دانے‘ داغ ‘ دھبے‘ پھوڑے پھنسی وغیرہ کا یقینی خاتمہ کرتی ہے۔ (محمدسلیم شہزاد سُمرا‘ دنیاپور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں