بعد ازنماز فجر: سورۂ یٰسین پڑھنے سے دن بھر کے کام آسان جملہ حاجات پوری ہوں گی۔ بعداز نماز ظہر: سورہ فتح پڑھنے سے دشمنوں اور حاسدوں کے شر سے محفوظ رہے گا۔ بعداز نماز عصر: سورۂ نباء پڑھنے گناہوں کی تلافی ہوجاتی ہے۔ بعداز نمازمغرب: سورۂ واقعہ پڑھنے سے کبھی فقر و فاقہ اور قحط کی شکایت نہ ہوگی۔ بعداز نماز عشاء: سورۂ الملک پڑھنے سے عذاب قبر سے محفوظ رہے گا۔ ان شاء اللہ عزوجل۔انسان کے قرآن پاک پر پانچ حق: اس پر ایمان لانا۔ اس کی تلاوت کرنا۔ اس کو سمجھنا اس پر عمل کرنا۔ اس کو پھیلانا۔درج ذیل چیزوں کو صرف دیکھنے سے ثواب ملتا: آب زم زم۔ بیت اللہ۔ والدین (محبت کی نظر سے) قرآن پاک۔ نیک عالم(عالمہ)۔
شیطان کو پگھلانے کا عمل: حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’جب بندہ تسمیہ پـڑھتا ہے تو شیطان یوں پگھلتا ہے جیسے آگ میں شیشہ‘ ‘یعنی جب آدمی تسمیہ پڑھتا ہے تو تکبر جیسی بُری شے ختم ہوجاتی ہے آدمی کا خیال اللہ کی طرف چلا جاتا ہے اور توجہ الی اللہ ہی کامیابی کا زینہ ہے۔ (مہوش اسحاق‘ اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں