Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہم نے جعلی عامل اور جادو سے کیسے جان چھڑوائی؟

ماہنامہ عبقری - نومبر 2016ء

قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹونہ ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ پر بے شمار رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ حضرت میں پچھلے کچھ دنوں کے احوال آپ کی خدمت میں عرض کرنا چاہ رہی ہوں۔ میں جادو جنات اور ایک اخباری عامل کے چکر میں پھنس چکی تھی۔ ہوا کچھ یوں کہ اخبار میں ایک عامل بابا کا بہت زیادہ آرہا تھا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں حل بتاتے ہیں اور مختلف کیس بھی اخبار کے آدھے صفٖحے پر لکھے ہوتے تھے۔ امی پڑھ پڑھ کر بہت زیادہ متاثر تھیں کہ ہمارا مسئلہ بھی اللہ ان سے حل کروائے گا۔ بہرحال ناں ہاں کرتے کرتے آخر ان کو فون کیا۔ گھر میں ایسے فون والے کام سب مجھے ہی دیتے ہیں۔ بادل ناخواستہ مجھے بات کرنی پڑتی ہے۔ اخبار میں فیس کا ذکر نہیں تھا۔ مختصراً یہ کہ پہلے بتایا کہ سخت جادو ہے‘ 5500 روپے لگیں گے۔ ہم نے ایزی پیسہ کے ذریعے ان کو بھیج دئیے۔ بقول ان کے تین دن کاکام ہے۔ اگلے دن کہنے لگے کام بہت سخت ہے7500 مزید لگے گیں۔ میرا دل شروع سے نہیں مان رہا تھا مجھے دل سے ہوتا ہے کہ بس عبقری والے صحیح ہیں باقی کسی کا کوئی بھروسہ نہیں کہ صحیح عمل کررہے ہیں یا کالا سفلی عمل۔ امی ابو کو بہت بھروسہ تھا۔ میں نےپوچھا تو کہنے لگے کہ ہم سید ہیں‘ ایسا کوئی کام نہیں کرتے‘ قبر میں جانا ہے‘ اللہ کو منہ دکھانا ہے‘ پھر بعد میں یہ بھی کہا کہ ہم قبرستان میں عمل کرتے ہیں اور وہ جادو جس نے کیا ہے اس پر پلٹانا لازمی ہے اور 7500 وہ کوئی کستوری کا عمل کرنے کیلئے مانگ رہے تھے۔ میں ڈر گئی‘ منع کردیا کہ نہیں کروانا‘ آگے سے ان کی دھمکی کہ پیسے بھیجو ورنہ عمل بیچ میں چھوڑنے کا نقصان بہت زیادہ ہوگا مگر قبرستان اور جادو پلٹانا کی بات پر میرے دل میں 99%فیصد یقین ہوگیا کہ یہ سفلی عمل کا چکر ہے‘ منع کرنے کے باوجود وہ بار بار فون کرتا رہا‘ ادھر ابو لوگوں کو یہ تھا کہ وہ پیسے کھانے والے ہیں مگر کالا جادو نہیں کرتے اور میں یہ کہتی تھی کہ چلو پیسے تو چلے گئے مگرایمان نہ جائے۔ بس بہت مانگا اللہ سے‘ آپ کی تعلیم کردہ بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِیْ وَ نَفْسِیْ وَ وَلَدِیْ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ والی دعا دل سے کثرت سے پڑھتی رہی۔ آخر کار ایک دوست کے وسیلہ سے
اللہ نے نجات کی ترغیب سمجھائی‘ہم نے اس عامل سے کیسے جان چھڑوائی یہ ایک بہت لمبی داستان ہے اب الحمدللہ ہمارے ساتھ بہت سے لوگوں کی اس سے جان چھوٹ چکی ہے۔ اس واقعہ کے بعد سے اخبار میں ان کے بارے میں آنا بھی بند ہوگیا۔ اس کے بعد سب لوگوں کو آپ کے دئیے ہوئے وظیفہ اذان اور افحسبتم اور آپ کی اہمیت کا احساس ہوا کہ وہ عبقری والے بابا جی سب سے صحیح ہیں۔ حضرت آپ کی دعائیں اور اللہ کی مہربانی ہے کہ اس جنجال میں پھنسنے کے باوجود ہم لوگ نکل آئے۔اس کے بعد میرے چچا کو کسی نے سات دن کا کوئی عمل بتایا‘ تعویذ دیا‘ کچھ بول کر تعویذ پر چپل مارنے تھے‘ پھر جلانا تھا‘ یہ تو کرلیا اس کےبعد پورے گھر کو سمندر کے پانی سے دھونا تھا۔ سامان نکالنا‘ دھونا اور رکھنا اس کیلئے گھر والے راضی نہ ہوئے‘ پھر کالا بکرا قربان کرنا تھا وہ بھی کرلیا۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ یہ سب کیا ہے؟ مجھے شدت سے احساس ہوتا ہے کہ ان کاموں کے بجائے مسنون قرآنی دعائیں پڑھ کر اللہ سے دعائیں مانگیں‘ پھر دیکھیں جادو جنات، بندشیں کیسے جاتی ہیں۔ ان کاموں میں وقت‘ پیسہ سب برباد بھی کرو اور یقین بھی نہ ہو کہ عمل کالا ہے یا روحانی۔
مجھے جن بھوت سے بہت ڈر لگتا تھا‘ رات میں اب اکیلے سوتی ہوں‘ کبھی آنکھ کھل جائے تو خوب محسوس ہوتا‘ کسی کے بیڈ پربیٹھنے کا احساس ہوتا‘ لگتا بیڈ کاگدا دب رہا ہے۔ بہت دعائیں مانگیں کہ یااللہ! میرے دل سے اپنے سوا ہر غیر کا ڈر نکال دے‘ ختم کردے۔ اب میں پورے کمرے کا حصار کرکے آیۃ الکرسی پڑھتی ہوں‘ کمرے میں تہدیدی نامہ مبارک لگارکھا ہے‘ ایک تکیہ کے نیچے رکھا ہے۔ آیۃ الکرسی پڑھتے پڑھتے سوجاتی ہوں۔ اب فوم دبنے کا احساس نہیں ہوتا‘ نہ ہی کسی قسم کا ڈر لگتاہے۔ ساری رات پرسکون سوتی ہوں۔(م۔ا،کراچی)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 283 reviews.