Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - نومبر 2016ء

سخت ہاتھ:میں جب بھی سبزی بناتی ہوں ہاتھ پر سبزی کے دھبے پڑ جاتے ہیں۔ پالک‘ میتھی‘ چقندر اور باقلہ کی پھلیاں بنانے سے کئی دن تک ہاتھ صاف نہیں ہوتے، مجھے کیا کرنا چاہئے؟ میرے ہاتھ بہت کھردرے اور سخت ہیں۔ (ن،ز)
مشورہ: کچھ خواتین کی جلد حساس ہوتی ہے، اس لئے داغ پڑجاتے ہیں، بازار سے آپ دستانے خریدیے، وہ پہن کر سبزی بنائیے، پالک وغیرہ آپ کسی تختے (Cutting Board) پر رکھ کر کاٹ لیں۔ اب تو پلاسٹک کے بورڈ عام ملتے ہیں، آپ تھوڑا ساسرکہ پانی میں ملاکر اس سے ہاتھ دھویئے، دھبے کم ہوجائیں گے، اسی طرح موٹی چینی ایک چمچ تھوڑے سےلیموں کے رس میں ڈال کر دونوں ہتھیلیوں سے خوب رگڑیں۔ چینی جب بالکل گھل جائے تو ہاتھ دھولیں۔ اس سے ہاتھوں کا کھردرا پن دور ہوجائے گا۔ رات کو سونے سے پہلے یہ عمل کیجئے۔ عرق گلاب میں تھوڑی سی گلیسرین اور تھوڑا سا لیموں کا رس ملاکر باورچی خانے میں رکھئے، برتن دھونے، سبزی کاٹنے کے بعد ہاتھ دھوکر یہ آمیزہ لگالیا کریں، ہاتھ نرم و ملائم رہیں گے۔ تھوڑے سے دودھ میں لیموں کا رس ڈالیں۔ دودھ پھٹ جائے تو ہاتھوں پر اچھی طرح لگائیے، خوب ملئے، پانچ دس منٹ بعد ہاتھ دھولیجئے۔ اس سےبھی ہاتھ ملائم اور صاف رہتے ہیں۔ زیادہ دھبے ہوں تو اس میں تھوڑا آٹا ملائیے۔ آٹا بھوسی والا ہونا چاہیے۔ اس آمیزے کو ہاتھوں پر اچھی طرح مل کر اتاریے، سارا میل اتر جائے گا۔ ہاتھوں پر پٹرولیم جیلی بھی لگاسکتی ہیں۔ گھیکوار کا گودا لگانے سے بھی ہاتھ نرم و ملائم ہوجاتےہیں۔ گھر میں کچھ نہ ہوتو دودھ کی بالائی ہاتھوں پر مل لیجئے۔ اسی طرح کپڑے دھونے کے بعد بھی عرق گلاب، گلیسرین اور لیموں والا لوشن لگائیے۔ ہاتھ نرم رہیں گے اور دھبے بھی غائب ہوجائیں گے۔
پیٹھا کدو پسند نہیں!:موسم سرما میں ہمارے ہاں پیٹھا کدو تحفتاً آتا ہے، سات آٹھ کلو وزنی ہوتا ہے لیکن گھر والے اسے پسند نہیں کرتے۔ ایسے کیسے پکاتے ہیں؟ اس کے فائدے بھی بتائیے۔ (ام فائزہ)
مشورہ: اللہ تعالیٰ نے ہر موسم میں اس کی مناسبت سے سبزیاں پھل پیدا کئے ہیں، موسم سرما میں پیٹھا کدو ضرور کھائیے۔ بدن کی ٹوٹ پھوٹ دور ہوتی ہے، بڑھاپے میں اسے کھانے سے غذائیت ملتی ہے، جسم کا وزن بھی بڑھ جاتا ہے، بلند فشار خون والے مریض اسے کھاکر محفوظ رہتے ہیں۔ باہر کے ممالک میں اس کے بیج بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ یہ نمکین ہوتے ہیں اور سادہ بھی۔ پیشاب کی تکلیف میں روزانہ مٹھی بھر بیج چھیل کر کھانے سے فرق پڑتا ہے۔ کمزور خواتین بھی پیٹھا کھاکر صحت بناسکتی ہیں۔ ہفتے میں دو بار کھائیے، اس کی مٹھائی بڑی لذیذ ہوتی ہے کچھ خواتین ابتدائے حمل میں پیٹھے کا مربہ یا مٹھائی کا ٹکڑا کھاتی ہیں، یوں بچہ صحت مند اور خوبصورت ہوتا ہے۔ پیٹھے کے بہت فوائد ہیں، آپ اسے بکرے کےگوشت میں پکائیے، گوشت بھون کر اس میں کٹاہوا پیٹھا ڈال دیں۔ گل جانے پر ادرک، ہری مرچ ڈال کر اتارلیں۔ لذیذ سالن بنے گا، اس کی سبزی بڑے مزے کی ہوتی ہے، ٹکڑے کاٹ لیں، ایک پیاز ہلکی بادامی کرکے نمک مرچ، ہلدی، لہسن، ڈال کر بھون لیں۔ پھر اس میں پیٹھا ڈالیں۔ گلنے لگے تو ٹماٹر یا کھٹائی ڈال کر بھون لیں، پھرپودینہ، ہری مرچ ادرک وغیرہ ڈال دیں، اس کی بھاجی بنانے کیلئے سفید زیرہ، ثابت لال مرچ، ہلدی، لہسن کاٹ کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اس میں ٹماٹر یا کھٹائی بھی ڈالتے ہیں۔ صبح ناشتے میں پراٹھے کے ساتھ یہ سبزی اچھی لگتی ہے، ہرا دھنیا اور ہری مرچ بھی ڈالتے ہیں۔دماغی اور جسمانی کمزوری پیٹھا کھانے سے دور ہوتی ہے۔ آپ قدرت کے اس تحفے کو ضائع نہ کیجئے، یہ خراب بھی نہیں ہوتا، آپ اسے ضرور پکائیے۔ اس کا حلوہ اور مربہ بھی بنتا ہے۔ بیج بھی ضائع نہ کریں، انہیں باریک پیس کر رات کو سوتے وقت ہونٹوں پر لگائیے، پھٹے ہونٹ صحیح ہوجائیں گے۔
قاری نے بھیجاکالی مرچ کا ٹوٹکہ: مجھے چالیس سال سے نزلہ زکام تھا اور گلا خراب رہتا پھر آپ کا لکھا ہوا ٹوٹکہ پڑھا، رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ کے ساتھ ثابت کالی مرچ لینے سے بہت فرق پڑا۔ اب بھی استعمال جاری ہے۔ امید ہے آپ اسی طرح خدمت خلق کرتی رہیں گی، انسانی خدمت کرنا بھی عطیہ خداوندی ہے، آپ کیلئے بہت ساری دعائیں۔ آپ کا شکریہ میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ معمولی ٹوٹکوں سے بڑے فائدے برآمد کرلوں، روزہ مرہ کی اشیاء پر لکھتی رہتی ہوں۔ الحمدللہ ان ٹوٹکوں سےفائدہ ہوتا ہے۔ وقت او روپے کی بچت بھی ہوتی ہے، آپ نے موسم سرما میں نزلہ زکام، قبض، گلا خراب، گلے کی خراش کے متعلق لکھا ہے۔ آپ ایک گلاس پکائیے، اس میں آٹے کا چھان دو چمچ ملائیے، جب چائے کی طرح پانی پکنے لگے تو اسے دم دیجئے، دو منٹ بعد چھان کر اس میں ایک چمچ شہد ملاکر پی لیجئے۔ کھانسی اور بلغم ہوتو اس میں ادرک کا باریک کٹا ٹکڑا ملاکر پکائیے، گلاصاف ہوجائے گا۔ مچھلی کے تیل کے کیپسول لاکر رکھئے، چھوٹے بڑے روزانہ ایک کیپسول کھالیں اور دسمبر سےجنوری تک کھاتے رہیں، یوں نزلہ، بخار سے دور رہیں گے۔
بالوں کی خشکی:خواتین اکثر مشورہ مانگتی ہیں کہ بالوں کی خشکی کیسے دور کی جائے؟ میں ان سب کو بتاتی ہوں کہ میتھی کے بیچ خشکی کا خاتمہ کرتے ہیں۔ بازار سے میتھی دانہ، جسے میتھرے بھی کہتے ہیں ایک پائو خریدیے، اسے بازار میں ہی پسوائیے، گھر میں پیسنے سے گرائنڈر خراب ہوجاتے ہیں، اب بالوں کے حساب سے دو تین چمچ میتھی دانہ کا سفوف تھوڑے پانی میں بھگوئیے، صبح اس میں آپ تھوڑا سا دہی ملائیے اور پھر بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگالیجئے۔ ایک گھنٹے بعد سر دھوئیے، شیمپو کریں اور چوتھائی لیموں کا رس نکال کر تھوڑے سے پانی میں ملاکر سر میں لگائیے، یہ سب مشکل لگے تو چند قطرے لیموں کا رس ہتھیلی پر ڈال کر بالوں کی جڑوں میں لگالیں، بالوں کی خشکی چند دنوں میں دور ہوجائے گی۔ تھوڑے سے دہی کو تین دن پڑا رہنے دیں، چوتھے روز اس میں دو چمچ گھیکوار کا گودا کانٹے سے مل کر ملائیں، یہ آمیزہ سر میں چالیس منٹ یا ایک گھنٹے تک لگائیں، بعد میں سر دھولیں۔ دہی خشکی دور کرتی ہے، کچھ خواتین دہی میں سرسوں کا تیل ملاکر سر میں اچھی طرح لگاتی اور آدھ گھنٹے بعد دھولیتی ہیں اس سے بھی بالوں کی خشکی دور ہوتی ہے اور بال چمکدار ہوجاتے ہیں۔ آدھ کلو ناریل،تل یا سرسوں کے تیل میں میتھی دانہ کوٹ کر ملایے تقریباً پانچ چمچ ڈالئے اور دو چمچ کلونجی ملاکر دھوپ میں بیس دن رکھ دیجئے، بعد میں یہ تیل سر میں لگائیے خشکی نہیں رہے گی۔ اسی طرح چقندر کے پتے اورایک چقندر سرسوں کے تیل میں جلاکر اسے سر پر لگائیے، چقندر کو چھلکوں سمیت گول کاٹ لیں، ایک ایک کتلا تیل میں ڈالیے وہ جل جائے تو نکال کر دوسرا ڈالیے۔ آخر میں پتے ڈال کر چولہا بند کردیں، یہ تیل بھی بالوں کیلئے بہت مفید ہے، بال مضبوط اور خشکی دور کرتا ہے، اسے لگانے سے بال گرنے سے محفوظ رہتے ہیں۔
آب و ہوا سے الرجی
میں پانچ سال سے کراچی میں مقیم ہوں، تین سال گرمی میں الرجی ہوجاتی ہے، ناک بہتی ہے، کسی اورشہر چلی جائوں تو کچھ نہیں ہوتا۔ ان دنوں میں حمل سے ہوں کیا میں واپس پنچاب چلی جائوں؟ (فرحت، کراچی)
جواب: فرحت بی بی! حیرانی ہے کہ شروع کے دو سال آپ ٹھیک رہیں، بہرحال الرجی کا علاج کسی اچھے حکیم، ڈاکٹر یا ہومیو پیتھک معالج سے کرائیے۔ ناک کےغدود بڑھ جائیں، تو بھی یہ مسئلہ جنم لیتا ہے۔ آپ کسی معائنہ کرائیے، اپنے آبائی شہر جانے کی ضرورت نہیں، شادی کے بعد شوہر کے گھر سے اچھا کوئی مقام نہیں ہوتا۔ حمل کے دوران پابندی سے معائنہ کرائیے اور ٹیکے لگوائیے، اپنا دھان رکھئے۔
زیتون کا تیل
میری پنڈلیاں سخت کھردری ہوگئی ہیں آنکھ کے نیچے جھریاں پڑ رہی ہیں، میرے یہ مسئلے حل کردیجئے، پنڈلیوں کا رنگ بھی کالا ہورہا ہے۔ (کلثوم)
جواب: رات کو سونے سے پہلے آپ باقاعدگی سے زیتون کا تیل پنڈلیوں پر ملوائیے، اس سے بہت فرق پڑجائے گا۔ سب سے پہلے آپ کسی پیالیی میں تین چمچ زتیون کا تیل لیجئے پھر اس میں تھوڑی سی ملتانی مٹی ملائیے، ملتانی مٹی میں گلاب کا عرق ڈال کر مٹی بھگودیں، کچھ دیر بعد ایک چمچ شہد ملائیں۔ پھر آدھا چمچ پسی ہوئی دار چینی ملاکر پنڈلیوں پر لیپ کیجئے۔ جب یہ لیپ سوکنے لگے تو ہاتھ سے اچھی طرح مل مل کر اتارلیں۔ پنڈلیاں دھوئیں اورخشک کرکے ان پر گھیکوار کا گودا لگائیے اور خشک ہونے دیں۔ تین دن اس طرح کیجئے، پھر رات کو زیتون کا تیل لگواکر سوئیے، پنڈلیاں نرم پڑ جائیں گی نیز رنگ بھی صاف ہوگا۔ ایک چمچ زیتون کا تیل لیجئے، اس میں چھ قطرے لیموں کا رس ملائیں، اسے آنکھ کے نیچے جھریوں پر لگائیے، انگلی سے ہلکا پھلکا مساج کریں، آنکھوں کے نیچے کی جلد صاف رہے گی۔ زیتون کا تیل آپ ڈاکٹر سے پوچھ کر پی سکتے ہیں۔ مزید براں کوئی حیاتین بھی تجویز کرائیے، سردی کا موسم ہے، آپ گاجر کا رس لیجئے، زیتون کا تیل خشکی کیلئے بے حد مفید ہے، جولوگ زیتون کا تیل استعمال کریں، خشکی سے بچے رہتے ہیں، لگانے سے بال مضبوط ہوتے ہیں ان میں چمک آجاتی ہے اور گرنا بھی ختم ہوجاتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 271 reviews.