Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے کھیت کھلیان اور جانور اب محفوظ ہیں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2016ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ایک کسان ہوں اور عبقری بہت ذوق شوق سے پڑھتا ہوں‘ ہم چونکہ زمیندار ہیں اور ہمیں اس سلسلے میں بہت سارے مسائل بھی ہیں اور ان مسائل کا حل ہمیں عبقری سے ملا۔ آج سے چند سال پہلے ہم نے درج ذیل تمام مسائل لکھ کر عبقری کو خط لکھا اور ہمیں اس کیلئے آپ نے ایک لاجواب روحانی علاج بتایا جب سے ہم نے یہ عمل شروع کیا ہمیں فصل کے حوالے سے ہونے والی تمام شکایات دور ہوگئیں۔ پہلے میں قارئین کو فصل کو ہونے والے نقصانات سے آگاہ کرتا ہوں پھر آخر میں اس کا لاجواب حل بھی بتاؤں گا۔ 1۔ جنگلی جانور جن میں لنگور‘ ریچھ‘ گیدڑ اور سہہ وغیرہ ہماری زمین کی فصلوں اور سبزیوں وغیرہ کا بہت نقصان کرتے تھے‘ چوبیس گھنٹے ہمارے علاقے اور زمینوں میں موجود رہتے جن کی وجہ سے ہماری زمین کی فصلوں اور سبزیوں کو زمین سے اکھاڑ کر توڑ مروڑ کر اور کھا کر تباہ و برباد کردیتے جس کی وجہ سے گاؤں کے بہت سے لوگ پریشان تھے۔ یہاں کسی کے پاس ان موذی جانوروں سے زمین کی فصلوں کو محفوظ کرنے کا کوئی علاج نہیں تھا۔ بہت نقصان ہوا اور بہت ہی زیادہ پریشانی کا باعث تھا۔ مسئلہ نمبر2: اس کے علاوہ ’’اندھی چوہی‘‘ جو کہ زمین کے اندر ہی اندر اپنے بل اور سوراخ وغیرہ کرکے مکئی اور سبزیوں کو کاٹ کاٹ کر زمین کےاندر لے جاتی ہے اور گھاس کی جڑیں تک کاٹ کر کھاجاتی ہے جس کی وجہ سے ہماری زمین کی فصلوں کا بہت زیادہ نقصان ہوتا تھا۔ مسئلہ نمبر3: اسی طرح کوے اور چڑیاں بھی مکئی اور گندم کے علاوہ سبزیوں کے بیج وغیرہ بھی کھا کر ہماری زمین کی فصلوں کا بہت نقصان کرتے ہیں۔ فصلوں کی بیجائی کے وقت اور فصل پک کر تیار ہونے سے پہلے ہی کچی فصلوں کا بہت زیادہ نقصان کرتے تھے۔ مسئلہ نمبر 4: گلہری وغیرہ ہمارے خوبانی اور اخروٹ کے درختوں کا پھل پکنے سے پہلےہی کھا کھا کر اخروٹ وغیرہ کو بالکل ہی ختم کردیتی تھی جس سے لوگوں کو درختوں کا کوئی فائدہ نہیں ملتا۔ مسئلہ نمبر5: اسی طرح شیر اور چیتا اور ریچھ وغیرہ ہمارے مال مویشی کو رات کےاندھیرے میں بھیڑ، بکریوں کےریوڑ پر حملہ کرکے پکڑ کر لےجاتے اور بھیڑ، بکریوں کو چن چن کر کھاتے اور بہت زیادہ نقصان کرتے جن کا یہاں کسی کے پاس کوئی علاج نہیں‘ ہمارے تمام علاقے والےبہت پریشان تھے۔قارئین! ہم نے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم سے ان تمام موذی جانوروں‘ پرندوں اور اندھی چوہی اور دیگر چوہے وغیرہ سے نجات کیلئے آزمودہ اور مجرب عمل مانگا تو آپ نے درج ذیل عمل عنایت فرمایا الحمدللہ! اس عمل کی برکت سے ہمارے مویشی اور فصلیں دونوں محفوظ ہیں۔ اب بھی فصل کو پرندے کھانے آتے ہیں مگر نقصان اور تباہی نہیں کرتے جس کا ہمیں ذرہ بھر بھی غم یا افسوس نہیں۔
عمل حاضر ہے: اول و آخر سات مرتبہ درود شریف، سورۂ ماعون سات مرتبہ پڑھ کر ریت پر دم کریں اور یہ ریت کھیت یا فصل کے چاروں طرف دائرہ (حصار) بنادیں۔ یہ عمل صبح و شام ایک مرتبہ کرنا ہے۔ نوٹ: ریت زیادہ نہ ہو بس اتنی ہو کہ مٹھی بھر کر آہستہ آہستہ چلیں اور ریت گراتے جائیں‘ اسی طرح مکمل فصل کے اردگرد دائرہ بنادیں۔ جانوروں کی حفاظت کیلئے اول وآخر سات سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ صبح وشام گیارہ گیارہ مرتبہ آیۃ الکرسی اور یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ کی ایک ایک تسبیح پڑھ کر جانوروں کا تصور کرکے دم کردیں۔ انشاء اللہ ہر قسم کے درندوں اور بیماریوں سے جانوروں کی حفاظت رہے گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 245 reviews.