Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میوے کھانے کا موسم تو جناب یہی ہے!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2016ء

پستہ دل و دماغ کو قوت دیتا ہے‘ حافظہ کو تیز کرتا ہے‘ سردموسم میں ہونے والی کھانسی کیلئے مؤثر اور بلغم کے اخراج اور گردے کی کمزوری کو بھی دور کرتا ہے۔ اس کا پھول اور چھلکا بھی دوا کے طور پر کام آتا ہے‘ ہچکی بند کرنے کے ساتھ قے اور متلی کو زائل کرتا ہے

مغزیات کا استعمال قدیم دور سے ہوتا آرہا ہے مگر جدید تحقیق کے مطابق ان کی افادیت، صحیح استعمال اور ان میں موجود ضروری غذائی اجزا سے آگاہی کے بعد میوہ جات کے استعمال اضافہ ہوا ہے۔ بادام: بادام ایک ایسا مغز ہے جس کو غذائیت‘ افادیت اور ادویاتی خصوصیات کی وجہ سے شہنشاہ کا مقام حاصل ہے۔ یہ ایک مؤثر صحت بخش غذا ہے۔ خون کی کمی میں بادام کا استعمال مفید بتایا جاتا ہے۔ فٹنس اعصاب کی مضبوطی قائم کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ دماغی کام کرنے والوں کیلئے لاجواب چیز ہے۔ بادام کا تیل قبض کی شکایت دور کرنے اور دماغی طاقت کیلئے مفید ہے۔ بادام پیس کر جلد پر لگانے سے جلد ملائم اور چکنی ہوجاتی ہے۔ خمیرہ بادام کا نسخہ: کاغذی بادام پانچ سوگرام‘ رات کو پانی میں بھگو کر صبح پیس کر چھان لیں، اس میں شکر ڈیڑھ کلو اور ست لیموں پانچ گرام ملا کر قوام بنالیں۔ بعدازاں حلوہ کی طرح اس میں دانہ الائچی سبز پچیس گرام‘ ورق نقرہ بیس عدد، ملا کر محفوظ کرلیں۔ دس گرام سے بیس گرام تک صبح کھائیں۔ حریرہ بادام: یہ دماغ کو طاقت دیتا ہے‘ تراوٹ پیدا کرتا ہے‘ بے خوابی‘ دائمی نزلہ و زکام‘ خشک کھانسی کو بھی رفع کرتا ہے۔ بادام سات عدد‘ مغز کدو تین گرام‘ مغزتربوز تین گرام‘ کالی مرچ تین دانے‘ مصری چوبیس گرام‘ خشخاش تین گرام‘ کاہو تین گرام‘ تل سفید تین گرام‘ الائچی سبز سات عدد‘ سب کو پانی میں پیس کر پکائیں جب تیار ہوجائے تو ٹھنڈا کرکے صبح نہار منہ خمیرہ گاؤزبان خالص دس گرام کے ساتھ لیں۔ خمیرہ پہلے کھا کر بعد میں حریرہ پی لیں۔ اخروٹ: اخروٹ کی پچاس سے زائد اقسام دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں، مغز اخروٹ کے استعمال کے ساتھ ساتھ اس کا چھلکا، پتے اور جڑ کو بھی مختلف امراض میں دوا کے طور پر استعمال میں آتا ہے۔ یہ جسم کو بھرپور طاقت و توانائی بخشتا ہے۔ اسی لیے اس کو زیادہ تر حکیم حضرات قوت بخش معجونوں میں شامل کرتے ہیں۔ بھنے ہوئے مغز اخروٹ پرانی کھانسی اور گلے کیلئے مفید ہے۔ یہ ذہن کو تازہ اور اعصاب مضبوط رکھنے کا ذریعہ بھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مغز اخروٹ اپنی گرم تاثیر ہونے کی وجہ سے سرد امراض جوڑوں کے درد‘ فالج و لقوہ میں دیگر ادویہ کے ساتھ اس کا بیرونی استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ مغز اخروٹ کے نسخہ برائے کھانسی و گلے کی خرابی کیلئے: اس سے بلغم بننا رک جاتی ہے۔ ھوالشافی: مغر اخروٹ میں بیس گرام‘ تخم کتان دس گرام‘ رب السوس دس گرام‘ گوند کیکر دس گرام‘ بادام دس گرام‘ فلفل سیاہ دس گرام‘ شکر تیغال دس گرام‘ شکر ساٹھ گرام‘ ان سب کو پانی میں پیس کر گولیاں بنالیں۔
پیٹ کے کیڑے: مغز اخروٹ بیس گرام‘ پلاس پاپڑ ہ دس گرام‘ مصری دس گرام‘ ان سب کوکوٹ لیں یہ ایک خوراک ہے‘ رات کو سوتےو قت شربت گُڑ پچیس گرام یا گُڑ کے ساتھ استعمال کریں۔ پستہ: یہ دل و دماغ کو قوت دیتا ہے‘ حافظہ کو تیز کرتا ہے‘ سردموسم میں ہونے والی کھانسی کیلئے مؤثر اور بلغم کے اخراج اور گردے کی کمزوری کو بھی دور کرتا ہے۔ اس کا پھول اور چھلکا بھی دوا کے طور پر کام آتا ہے‘ ہچکی بند کرنے کے ساتھ قے اور متلی کو زائل کرتا ہے‘ آنتوں کو فوری قوت دیتا ہے۔ مغزپستہ کا نسخہ برائے معجون قوت حافظہ: مغز پستہ 100 گرام‘ زنجیل بیس گرام‘ مصطلگی رومی دس گرام‘ شہد دوسوگرام‘ کشتہ نقرہ تین گرام‘ تمام اشیاء کا حلوہ تیار کرلیں‘ صبح نہار منہ اور سوتے وقت دودھ کے ساتھ ایک ایک چمچی استعمال کریں۔ خوبانی: یہ مشہور پھل نہایت خوش ذائقہ میٹھا اور مزیدار میوہ ہے۔ خوبانی گرم مزاج والوں کیلئے مفید ہے‘ منہ کی بدبو‘ معدہ کی سوزش کو دور کرتی ہے اور جملہ اعضاء کو قوت دیتی ہے۔ خوبانی کا نسخہ: انجیر پانچ عدد‘ خوبانی پانچ عدد‘ رات کو گرم پانی میں بھگودیں۔ صبح نہار منہ ہمراہ پانی استعمال کریں۔ یہ نسخہ بواسیر کے مریضوں کیلئے مفید بتایا جاتا ہے۔ چھوہارا: یہ ایک قسم کی خشک کھجور ہے‘ جس کو چھوہارا کہتے ہیں۔ اس میں غذائیت بہت ہوتی ہے‘ چھوہارا جسم کو فربہ‘ کمر اور گردوں کو طاقت دیتا ہے۔ انجیر: انجیر آنتوں کو نرم کرنے کی صلاحیت کے باعث بواسیر کیلئے فائدہ مند ہے‘ قبض کو بھی دور کرتی ہے۔ دافع تیزابیت اور مقوی ہضم ہے‘ گردوں کو صاف کرتی اور ریگ گردہ و مثانہ میں اس کااستعمال مفید ہے۔ انجیر کا نسخہ: انجیر پانچ عدد‘رسونت پچیس گرام‘ ایلوا پچیس گرام‘ روغن بادام بارہ گرام‘ ان کو ملا کر چھوٹی گولیوں کو شکل دے دیں اور رات کو سوتے وقت گرم پانی سے دو گولیاں کھالیں۔ قبض اور بواسیر
میں یہ نسخہ مفید بتایا جاتا ہے۔ کاجو: نہایت ہی لذیذ اور شیریں میوہ ہے جو جسم کو فربہ کرتا ہے دل کو طاقت دیتا ہے دماغ کو تقویت بخشتا ہے‘ جذام میں بھی مفید ہے۔ کاجو اور شہد کو صبح نہار منہ استعمال کیا جائے تو نسیان کی تکلیف کو دور کرتا ہے۔کشمش: انگور بیل میں پک کر خشک ہوجائے تو اسے کشمش کہتے ہیں۔ یہ سرخ، سبز، سیاہ اور سفید رنگ کی ہوتی ہیں۔ زیادہ مؤثر سبز رنگ کی ہوتی ہے۔ کھانسی، نزلہ، بخار، قبض میں مفید ہیں۔ اس میں موجود پوٹاشیم اور فولاد جسم کو بھرپور توانائی فراہم کرتے ہیں۔ دمہ کیلئے نسخہ: کشمش پچیس گرام‘ بادام بارہ عدد‘ رات کو پانی میں بھگودیں صبح نہار منہ استعمال کریں۔ دمہ کیلئے نسخہ: کشمش پچاس گرام‘ تخم دھتورہ سیاہ پانچ گرام‘ کچلہ مدبر ایک گرام۔ ان سب اشیاء کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر صبح، دوپہر، رات کے کھانے کے بعد ایک ایک کھالیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 228 reviews.